ابھی آنے والا ہے Wed 6:00 PM  AEST
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio

کووڈ ۔19 کے دوران خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم

Blood donation campaign in Queensland by ISCQ in collaboration with Queensland health and Red cross. Source: Supplied by Ehsaan Asadi

کرونا کی وبا کے دوران خون کے عطیات اکھٹے کرنے کے لیے اس وقت مہم چلائی گئی ہے اور کمیونٹی کے افراد نے اس مشکل وقت میں بھی خون کے عطیات جمع کروائے ہیں۔ صحت کے شعبے پر دباوؐ کے باوجود لوگوں کی جان بچانے کے کے لیے یہ مہم کوئینزلینڈ ھیلتھ اور ریڈکراس کے تعاون سے اسلامک شیعہ کونسل آف کوئینزلینڈ نے چلائی تھی۔

کوئینزلینڈ سے اسلامک شیعہ کونسل آف کوئینزلینڈ (آئی ایس سی کیو) کے احسان اسدی نے ایس بی ایس سے بات کرتے ہوئے اس مہم کے بارے میں بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم میں ہر کمیونٹی کے افراد موجود ہیں۔ 

احسان کا کہنا تھا کہ سن 2010 سے یہ تنظیم کام کر رہی ہے اور 2014 سے ہم نے یہ سوچا کہ ہم کمیونٹی کے لیے خون کے عطیات اکھٹے کرنے کا کام شروع کریں اور عاشورہ کے دن ہم نے یہ مہم شروع کی۔

ریڈ کراس کی وین اس مہم میں تنظیم کی مدد کرتی ہے اور اس سلسلے میں ہماری مدد اس وقت کے وزیر صحت کیمرون نک نے اس سلسلے میں ہماری بہت مدد کی اور اب ہر سال ریڈ کراس کی وین آتی ہے اور خون کے عطیات اکھٹا کرتی ہیں۔

Blood donation
Supplied by Ehsaan Asadi

خواتین کا خون کے عطیات اکھٹے کرنے میں کردار کے بارے میں حنا زہرا نے ایس بی ایس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین نے اس دفعہ مردوں کے شانہ بشانہ اس مہم میں حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شروع میں خواتین میں اس بارے میں ابہام تھے جو کہ ان کو صحیح طریقے سے رہنمائی کرنے سے دور کر دیے گئے۔ ان کے مطابق عطیات لینے والوں کے لیے بھی یہ بات اچھی تھی کہ اتنی بڑی تعداد میں خواتین نے اس میں شرکت کی۔

احسان نے کووڈ کے دوران اس مہم میں مشکلات کے سوال کے جواب میں بتایا کہ لوگ اب عادی ہو چکے ہیں کہ کیسے کووڈ سے بچنے کے مراحل سے گزرنا ہے تو اس سلسلے میں زیادہ مشکلات پیش نہیں آئیں۔ سماجی دوری اور ماسک پہننے کے اصولوں پر لوگ پہلے سے عمل کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ 150 کے قریب لوگوں نے آن لائن بکنگ کروا کر رکھی تھی۔

Blood donation
Supplied by Ehsaan Asadi

اس سال آسٹریلیا میں کووڈ کے دوران خون کے عطیات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اس سلسلے میں احسان کا کہنا تھا کہ ہم اسے پورے آسٹریلیا کے لیے عطیات کا کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ہم صرف یہ مہم عاشور کے دن کرتے ہیں اور ہمارا ارادہ ہے کہ ہم اگلے سال اس کو دو دن تک لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

احسان نے بتایا کہ خون دینے کے رحجان کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سن 2015 میں پہلے دن 25 لوگوں نے خون کے عطیات دیے تھے جبکہ 2021 میں 130 سے زائد لوگوں نے خون کے عطیات جمع کرائے ہیں۔


 


 

 

Coming up next

# TITLE RELEASED TIME MORE
کووڈ ۔19 کے دوران خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم 23/08/2021 09:35 ...
SBS Urdu News 23 May 2022 23/05/2022 04:00 ...
Labor party ready to form the next Australian parliament after winning the 2022 election-Urdu News 22 May 2022 22/05/2022 10:30 ...
SBS Urdu News 20 May 2022 20/05/2022 04:00 ...
کیا تارکینِ وطن ووٹرز امیدوار کے بارے میں معلومات کر کے ووٹ ڈالتے ہیں؟ 19/05/2022 00:10 ...
ایس بی ایس اردو خبریں 19 مئی 2022 19/05/2022 04:23 ...
'فوٹی' کیا ہے؟ آسٹریلین کھیل کے بارے میں وہ سب کچھ جو آپ جاننا چاہتے ہیں 18/05/2022 22:00 ...
Judges asking Australian politicians to push for a federal integrity commission-Urdu News 18 May 2022 18/05/2022 10:05 ...
امیگرنٹ خواتین عملی سیاست سے دور کیوں 17/05/2022 15:07 ...
ایس بی ایس اردو خبریں 17 مئی 2022 17/05/2022 05:13 ...
View More