ابھی آنے والا ہے Sun 6:00 PM  AEST
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio
ایس بی ایس اردو

ایڈیلیڈ میں پاک بھارت کمیونیٹی کا مشترکہ دو روزہ رنگا رنگ ’ ملاپ‘ اسپورٹ میلہ

HARMONY WEEK MONDAY 21 - SUNDAY 27 MARCH 2022 Source: www.harmony.gov.au

ایڈیلیڈ پاکستانی کلچر گروپ اور ہندوستانی کمیونیٹی کے اڈیلیڈ ملٹی کلچرل اسپورٹس کلب نے مشترکہ طور پر ملاپ کے نام سے انڈیا پاکستان اسپورٹس ڈے منعقد کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ 13-12 مارچ کو ہونے والے اس دو روزہ رنگا رنگ پرگرام میں بھارتی اور پاکستانی کمیونیٹیز مل کر فوڈ اسٹال لگانے کے ساتھ کرکٹ، ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کر رہے ہیں اس سلسلے میں لبیب احمد، لبنیٰ حماد، کے ڈی سنگھ، آصف اور حماد ظفر سے بات چیت میں سنئے کہ اس بار ہارمونی ویک کے موقع پر Multicultural Initiative of Linking All Australian People ( ملاپ MILAAP)پاکستانیوں اور بھارتیوں کو قریب لا نے کا کام کس طرح مل جل کر رہی ہے۔

یڈلیڈ میں ہارمونی یا یکجہتی کا ہفتہ منفرد طریقے سے منانے کی  نئی ریت ڈالی گئی ہے اور اس بار ایڈیلیڈ پاکستانی کلچر گروپ اور ہندوستانی کمیونیٹی کے اڈیلیڈ ملٹی کلچرل اسپورٹس کلب نے مشترکہ طور پر ملاپ کے نام سے انڈیا پاکستان اسپورٹس ڈے منعقد کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ 13-12 مارچ کو ہونے والے اس دو روزہ رنگا رنگ پرگرام میں بھارتی اور پاکستانی کمیونیٹیز مل کر فوڈ اسٹال لگانے کے ساتھ کرکٹ، ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔ ایس بی ایس اردو سے  پروگام کے منتظمین میں سے لبیب احمد، لبنیٰ حماد، کے ڈی سنگھ، آصف اور حماد ظفر نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ

Multicultural Initiative of Linking All Australian People (  ملاپ MILAAP)

پاکستانیوں اور بھارتیوں کو قریب لا نے کا کام کھیلوں اور کھانوں کی مشترکہ  روایات کے ذریعے کر رہی ہے۔ 

Harmony week in South Australia.
(L-R Clockwise) KD Singh, Labeeb Ahmed, Hammad Zafar and Lubna Hammad.
Adelaide Pakistanis Multicultural Group

 ان کا کہنا تھا کہ یک جہتی یا ہارمنی ڈے کے سلسلے میں ایڈیلیڈ میں اس نوعیت کے پہلے منفرد ایونٹ میں پاکستانی اور ہندوستانی کمیونٹیز  نہ صرف تین مقبول کھیلوں کرکٹ، بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں حصہ لیں گے بلکہ ایک ہی چھت کے نیچے دونوں ممالک کے روایتی کھانوں کے ذائقوں سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔

منتظمین کے مطابق ان دونوں ممالک کے درمیان  ہمیشہ دلچسپ، سنسنی خیز اور ایکشن سے بھرپور مقابلے ہوتے ہیں اور ہم یہاں آسٹریلیا میں مل جلُ کر یک جہتی کے ساتھ  آسٹریلیا کے ملٹی کلچزم کو نمایاں کر رہے ہیں۔
یہ  پروگرام   13 12مارچ کو ایڈیلیڈ کی دو دوست کمیونٹیز کے درمیان  ہوں گے جس میں دکھایا جائے گا کہ کس طرح بین الثقافتی صحت مندانہ سرگرمیاں اپنی  الگ شناخت کے باوجود  ساتھ مل کر کام کر سکتی ہیں یہاں رہنے والی پُ امن کمیونیٹیز ایک دوسرے کا  احترام کرتی ہیں اس سے ایک طرف سماجی ہم آہنگی اور کمیونٹیز کی ایک دوسرے کے پروگراموں میں شمولیت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے تو دوسری طرف یہ ہم آہنگی آسٹریلین ثقافت کا طرہ امتیاز بھی ہے۔

 

اس پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے سب سے اوپر دئیے ہوئے اسپیکر آئیکون پر کلک کیجئے یا نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے

Coming up next

# TITLE RELEASED TIME MORE
ایڈیلیڈ میں پاک بھارت کمیونیٹی کا مشترکہ دو روزہ رنگا رنگ ’ ملاپ‘ اسپورٹ میلہ 09/03/2022 00:09 ...
حالاتِ حاضرہ ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم اور اتحادی جماعتیں شہباز شریف سے غیر مطمئین کیوں؟ 30/06/2022 00:09 ...
ماڈرن آسٹریلیا کی نمائندہ، کمیونیکیشن منسٹر مشیل رولینڈ سے ایک ملاقات 29/06/2022 15:16 ...
پاکستان ہائی کمیشن کا مینگو فیسٹول ، پاکستان آسٹریلیا کے مابین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل 29/06/2022 07:56 ...
پاکستان آسٹریلیا سے پچز درآمد نہیں کررہا : اسپورٹس راونڈ اپ 26/06/2022 09:53 ...
پاکستان کے نوجوان فلمساز بنے آسٹریلیا میں نیو یارک فلم اکیڈمی کے مہمان 25/06/2022 29:08 ...
حکومت نے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا پلان تیار کر لیا 21/06/2022 15:05 ...
تارک وطن افراد " ٹیف " سے کیسے فائدہ اٹھائیں 21/06/2022 09:48 ...
ابھی تو بس وارم اپ ہوا ہے: پاور ومن اپنی شاندار فتح کے بعد مزید سنسنی خیز مقابلوں کیلیے پرعزم 20/06/2022 45:14 ...
میلبرن میں منعقد فیکا کا آنکھوں دیکھا احوال 18/06/2022 11:01 ...
View More