ابھی آنے والا ہے Sun 6:00 PM  AEST
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio
ایس بی ایس اردو

اینزک کوکیز: ایک مزیدار روایت

Freshly baked ANZAC biscuits are seen stacked on a wooden chopping board, Sydney, Wednesday, March 5, 2014. (AAP Image/Stephanie Flack) NO ARCHIVING Source: AAP

پہلی جنگ عظیم میں آسٹریلین فوجیوں کی شرکت اور ہمت کی یاد میں تیار کی جانے والی اینزک ڈے کوکیز ذائقے اور تیاری میں تو منفرد ہوتی ہی ہیں صحت بخش بھی ہیں۔

اینزک ڈے آسٹریلین تاریخ میں ایک خاص اہمیت کا حامل ہے جب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی افواج نے باقاعدہ طور پر جنگ عظیم اول میں حصہ لیتے ہوئے اپنے قدم گیلی پولی کی زمین  پر رکھے ۔ اس موقع کی یا د میں جہاں کئی تقا ریب منعقد ہوتی ہیں وہیں اینزک ڈے کوکیز بھی ایک خاص اہمیت رکھتے ہیں ۔

طاہرہ رجانی جو کوکیز ڈیکوریشن کے کاروبار سے منسلک ہیں اس حوالے سے کہتی ہیں کہ اینزک کوکیز عام بسکٹس اور کوکیز سے کچھ مختلف ہوتے ہیں کیونکہ ان میں "رولڈ اوٹس " کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اوٹس سے بنے ہونے کی وجہ سے ان کوکیز میں بہت غذائیت ہوتی تھی اور یہ کافی عرصے تک خراب نہیں ہوتے تھے ۔

طاہرہ رجانی کہتی ہیں یہ بسکٹس جب جنگ عظیم اول میں فوجیوں کو دیئے گئے تو وہ ان کو دو طرح استعمال میں لا سکتے تھے ۔ پہلا طریقہ تو اس طرح تھا کہ ان کوکیز کو تیز گرم پانی میں ڈال دلیے کی طرح کھاتے تھے یا پھر آگ پر سینک کر کھا لیتے تھے ۔

مہمان نوازی کی صنعت میں کام کرنے والے دانیال بشیر کا کہناہے کہ پہلی جنگ عظیم میں شریک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے فوجیوں کی یاد میں بنائے جانے والے یہ کوکیزہر 25 اپریل کو تیار کئے جاتے ہیں اور بانٹے جاتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کھانے میں بہت ہی مزیدار ہوتے ہیں کیونکہ ان میں ڈرائی فروٹس بھی ڈالے جاتے ہیں ۔

یہ کوکیز آج کے زمانے میں کس طرح پیش کئے جاتے ہیں اور کھائے جاتے ہیں اس پر ان کا کہنا تھاکہ مختلف تقریبات میں ، کانفریسز میں یہان تک کہ اسکولوں میں بھی یہ بانٹے جاتے ہیں خاص طور پر آرمی اسکولوں میں اینزک کوکیز بچوں کو ضرور دئیے جاتے ہیں ۔ دانیال کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیونکہ ان بسکٹس میں اوٹس اور ڈرائی فروٹس موجود ہوتے ہیں اس لئے یہ کافی کے ساتھ ناشتے میں بھی شوق سے کھائے جاتے ہیں۔

 

 

 

Coming up next

# TITLE RELEASED TIME MORE
اینزک کوکیز: ایک مزیدار روایت 24/04/2022 07:32 ...
حالاتِ حاضرہ ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم اور اتحادی جماعتیں شہباز شریف سے غیر مطمئین کیوں؟ 30/06/2022 00:09 ...
ماڈرن آسٹریلیا کی نمائندہ، کمیونیکیشن منسٹر مشیل رولینڈ سے ایک ملاقات 29/06/2022 15:16 ...
پاکستان ہائی کمیشن کا مینگو فیسٹول ، پاکستان آسٹریلیا کے مابین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل 29/06/2022 07:56 ...
پاکستان آسٹریلیا سے پچز درآمد نہیں کررہا : اسپورٹس راونڈ اپ 26/06/2022 09:53 ...
پاکستان کے نوجوان فلمساز بنے آسٹریلیا میں نیو یارک فلم اکیڈمی کے مہمان 25/06/2022 29:08 ...
حکومت نے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا پلان تیار کر لیا 21/06/2022 15:05 ...
تارک وطن افراد " ٹیف " سے کیسے فائدہ اٹھائیں 21/06/2022 09:48 ...
ابھی تو بس وارم اپ ہوا ہے: پاور ومن اپنی شاندار فتح کے بعد مزید سنسنی خیز مقابلوں کیلیے پرعزم 20/06/2022 45:14 ...
میلبرن میں منعقد فیکا کا آنکھوں دیکھا احوال 18/06/2022 11:01 ...
View More