ابھی آنے والا ہے Wed 6:00 PM  AEST
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio

پاکستان اور بھارت میں کرونا وائرس سے کس طرح نمٹا جارہاہے؟

Source: AAP Waseem Andrabi Hindustan Times Sipa USA

کرونا وائرس سے پوری دنیا میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ دیگر ممالک کی طرح پاکستان اور ہندوستان میں بھی بدلتی صورتحال کے تناظر میں اس وقت روزانہ کی بنیاد پر پابندیوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ خطے میں وبا کے پھیلنے کے خطرات بڑھ رہے ہیں اور عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ طبی ماہرین دونوں ممالک میں صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے فوری اور سخت حفاظتی اقدامات کا مشورہ دے رہے ہیں۔

  پاکستان اور بھارت میں کرونا وائیرس سے متاژرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ جہاں ایک طرف حکومتوں کو بروقت اقدامات نہ کرنے اور  سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر سخت نکتہ چینی کا سامنا ہے تو دوسری طرف حکام وائریس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے اگر اقدامات کربھی رہیں ہیں تو اُن  کو عوام کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے اور الگ تھلگ رہنے یا گھروں میں رہنے کی ہدایات پر عمل دیکھنے میں نہیں آرہا۔  پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے مکمل لاک ڈاون کو ملک کے لئے تباہ کنُ قرار دیا مگر اکیس کروڑعوام کو گھروں پر رہنے کی تاکید کی ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے  کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر عوام کو اکیس دنوں تک گھروں سے نکلنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان سے ایس بی ایس اردو کے نمائندے محمد فراز کے مطابق ملک میں کرونا وائرس سے پچیس مارچ تک سات اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔ آج صبح ایک مریض کا انتقال مردان اور دوسرا   پشاور میں جا بحق ہوا ۔ کراچی میں ایک مریض جبکہ گلگت بلتستان میں ایک ڈاکٹر کرونا کے باعث انتقال کرگئے۔ کوئٹہ میں ایک مریض کے انتقال کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکومت کی جانب سے گھروں سے غیر ضروری باہر نکلنے ، ہالز اور بینکوئٹ ہالز میں شادی بیاہ کی تقاریب  پابندی   عائد کردی گئی ہے تمام  تفریحی مقامات  بھی بند ہیں۔ حکومت نے کرونا وئیرس کی تازہ صورتحال سے آگاہی کے لئے کووِڈ ۔ ۱۹ ہیلتھ  ویب سائیٹ قائیم کی ہے۔ اس سائیٹ پر اہم معلومات وقفے وقفے سے ایپ ڈیٹ کی جارہی ہیں۔

Lahore market closed during CPVID-19 lock down
AAP Rana Sajid Hussain Pacific Press Sipa USA

 حکومت نے چار اپریل تک ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے جبکہ ملک بھر میں ٹرینیں بھی اکتیس مارچ تک بند کر دی گئی ہیں۔  ملک کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں کاروبارِ زندگی معطل ہے اور لاہور ، اسلام آباد، پشاور، کوئیٹہ سمیت دیگر تمام چھوٹے بڑے شہروں میں  لاک ڈاون کے احکامات پر عملدرامد کے لئے سختیوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔  ملک میں حالیہ دنوں میں وبا سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے أ  کئی شہروں  میں قائیم  قرنطینیہ مراکز میں جگہ کی قلت کے باعث حکام کو مشتبہ کیسز کوالگ تھلگ رکھنےکے احکامات پر عمل کروانے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

انڈیا سے نامہ نگار شکیل اختر کے مطابق پورے بھارت میں لوگ کرونا وائیرس سے خوف میں مبتلا ہیں اور ملک میں ہنگامی ضرورت کے مراکز،  ضروری اشیا کی دکانوں اور کیمسٹ شاپس کے علاوہ باقی تمام کاروبار بند ہیں اور لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں۔

Indian Capital New Delhi during Covid-19 lockdown
Delhi-AAP Mabish Swarup

شروع میں حکومت نے وائیرس کے پھیلائو کو سنجیدگی سے نہیں لیا جس کے بعد ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انڈیا میں ایک دم سے  بہت بڑی تعداد  میں متاثرین کی کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے جس سے صورتحال اچانک بگڑ سکتی ہے۔ مگر اب حکومت نے ملک میں لاک ڈاون کیا ہے اور لوگوں کو بلا ضرورت نکلنے سے منع کیا جا رہا ہے۔

پچھلے ہفتے سے بھارتی حکومت نے تمام سیاحتی ویزے معطل کردیے ہیں اور اپنے شہریوں کو بین الاقوامی سفر سے روک دیا ہے۔ بھارت آنے والے تمام افراد کو دو ہفتے کے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہیں ۔ بھارت میں اب تک کرونا وائرس کے 500 سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Coming up next

# TITLE RELEASED TIME MORE
پاکستان اور بھارت میں کرونا وائرس سے کس طرح نمٹا جارہاہے؟ 26/03/2020 09:04 ...
ایس بی ایس اردو خبریں 7 جون 2020 07/06/2020 11:00 ...
لاک ڈاؤن کے دوران آسٹریلیا آنے والے بین الاقوامی طالبعلم کی روداد 07/06/2020 06:35 ...
ایس بی ایس اردو خبریں 06 جون 2020 06/06/2020 03:30 ...
لاک ڈاون میں نرمی، چھوٹے بچوں کو اسکول بھیجیں یا نہیں؟ 06/06/2020 1:00:13 ...
ایس بی ایس اردو خبریں 5 جون 2020 05/06/2020 1:00:03 ...
ایس بی ایس اردو خبریں 4 جون 2020 04/06/2020 04:03 ...
کیا امریکہ میں نسلی تعصب بے قابو ہو رہا ہے؟ 04/06/2020 00:08 ...
ایس بی ایس اردو خبریں 3 جون 2020 03/06/2020 11:36 ...
کیا بین الاقوامی طلبا کو ویزا پراسیسنگ میں مشکلات کا سامنا ہے؟ 03/06/2020 11:53 ...
View More