اس ہفتے کھیل کے میدان سے۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم چوبیس سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بورڈ میٹنگ میں دورہ پاکستان کی منظوری دی گئی ہے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے لیے پاکستان جائے گی ۔ ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد نئے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا ہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب پہلا ٹیسٹ میچ کراچی کی بجائے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی اورسیریز کا تیسرا ٹیسٹ لاہور میں ہوگا جبکہ ون ڈے سیریز اور واحد ٹی ٹونٹی میچ کو بھی لاہور سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے
کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی شائقین کرکٹ کوبڑی خوشخبری سنا دی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم چوبیس سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بورڈ میٹنگ میں دورہ پاکستان کی منظوری دی گئی ہے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے لیے پاکستان جائے گی
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد نئے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا ہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب پہلا ٹیسٹ میچ کراچی کی بجائے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی اورسیریز کا تیسرا ٹیسٹ لاہور میں ہوگا جبکہ ون ڈے سیریز اور واحد ٹی ٹونٹی میچ کو بھی لاہور سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 4سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر دورہ پاکستان کا آغاز کرے گی جبکہ سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔لہٰذا، مہمان ٹیم اب 5 اپریل کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوجائے گی۔
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ان میچز کے مقامات میں تبدیلی یوم پاکستان کی ریہرسل اور لاجسٹک وسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔دونوں بورڈز نے اتفاق کیا ہے کہ مہمان سائیڈ 27 فروری کو بذریعہ چارٹرڈ پرواز اسلام آباد پہنچے گی، جہاں آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد انہیں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔
وائیٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں منتخب ہونے والے کھلاڑی 24 مارچ کوپاکستان پہنچیں گے۔ یہ تمام کھلاڑی اپنی آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کے دیگرارکان سے مل سکیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
سیریز میں شامل تینوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جبکہ تمام ون ڈے میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں پی سی بی اور دونوں ممالک کی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ دورے کو یقینی بنایا گیا ہے آسٹریلیا کی ٹیم چوبیس برسوں میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی یہ ایک تاریخی لمحہ ہے یہ دورہ کھیل کی ترقی اور اس کی مضبوطی کے لئے اہم ہے ٹور کی منصوبہ بندی کرنے پر کرکٹرز ایسوسی ایشن کھلاڑیوں کوچز اسپورٹ اسٹاف اور سیکورٹی ایکسپرٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں دو ورلڈ کلاس ٹیموں کے درمیان دلچسپ سیریز کا منتظرہوں
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل حسنین نے ایس بی ایس اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان دنیائے کرکٹ کے لیے بریک تھرو ثابت ہوگا ۔چوبیس سال بعد شائقین کرکٹ کو پاکستان کی سرزمین پر دنیا کی ٹاپ ٹیموں کے درمیان مقابلہ دیکھنے کا موقع ملے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ فینز کی طرح ایک بہترین سیریز کا منتظر ہوں کرکٹ آسٹریلیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اپنی مضبوط سائیڈ پاکستان بھیجیں گے۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے مارک ٹیلر اور سٹیووا کی قیادت میں1998 میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2022 کی مقابلے زور و شور سے جاری ہیں۔ پی ایس ایل کے 13 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے شان دار بیٹنگ کے بعد زبردست باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو 57 رنز سے شکست دے کر مسلسل پانچویں فتح اپنے نام کرلی۔ اس سے قبل لاہور نے اسلام آباد کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد آٹھ رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی تھی۔ ملتان بدستور اس ٹورنامنٹ میں ناقابلِ تسخیر ہے۔
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا ہے شاہین پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے سرگار فیلڈ سوبرز ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ آئی سی سی نے مینز کرکٹر آف دی ائیر جسے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی سے منسوب کیا تھا جس کے لیے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، پاکستان کے ہی فاسٹ بولر شاہین آفریدی ،انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو نامزد کیا گیا تھا جبکہ 2021 میں شاندار پرفارمنس کے بعد یہ ایوارڈ شاہین آفریدی نے اپنے نام کیا ۔
شاہین شاہ آفریدی نے 2021 کے دوران 36 میچوں میں 22.20 کی اوسط سے 78 وکٹیں حاصل کیں۔ نوجوان کرکٹر شاہین آفریدی نے ایوارڈ جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے استعفیٰ دے دیا ہے ۔کرکٹ آسٹریلیا نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ جسٹن لینگر نے کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا ہے جسے قبول کر لیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق جسٹن لینگر کو رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک کے لیے معاہدے میں توسیع کی پیشکش کی گئی تھی جو انہوں نے قبول نہیں کی۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ اینڈریو میکڈانلڈ کو عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں ۔نئی تعیناتی تک اینڈریو میکڈانلڈ ہی کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ یاد رہے آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے جسٹن لینگر کی کوچنگ میں گذشتہ سال متحدہ عرب امارات میں کھیلا جانے والا آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتا اور ایشز سیریز میں انگلینڈ کو چار صفر سے شکست دی تھی ۔آسٹریلوی کرکٹ لیگ بگ بیش میں باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہونے والے پاکستان کے نوجوان فاسٹ باولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے محمد حسنین کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ کا اعلان کر دیا ۔۔محمد حسنین کو غیر قانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے معطل کر دیا گیا ہے محمد حسنین انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بولنگ ایکشن کی درستگی تک بولنگ سے معطل رہیں گے۔ پی سی بی کے مطابق یقین ہے کہ محمد حسنین کے ایکشن کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے محمد حسنین کے لیےجلد بولنگ کنسلٹنٹ رکھا جائے گا گڈ لینتھ ، فل لینتھ ، باونسر اور سلو باونسر ڈلیوریز کرتے ہوئے محمد حسنین کے بازو کاخم 15 ڈگری سے بڑھ جاتا ہے۔محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن بگ بیش لیگ کے دوران سڈنی تھنڈرز اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے درمیان میچ میں رپورٹ کیا گیا محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ 21 جنوری کو لاہور میں کیا گیا ۔ بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار ہونے کے باعث محمد حسنین پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں محمد حسنین پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔
تعاون: انس سعید ۔ پاکستان
- نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- Spotify Podcast, Apple Podcasts, Google Podcast, Stitcher Podcast
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے