ابھی آنے والا ہے Sun 6:00 PM  AEST
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio
ایس بی ایس اردو

کھیل ۔ آسٹریلیا کا ریکارڈ ساز دورہ پاکستان ختم ہوا اور مجوزہ ’سِکس ملین ڈالر‘ سپر کرکٹ سیریز کیا ہے؟

Pakistan's Babar Azam celebrate with the trophy after winning over Australia on the third and final ODI cricket match between Pakistan and Australia April 2. Source: EPA

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چار ملکی سپر سیریز کا مجوزہ مسودہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں۔ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے کم عمر ترین پاکستانی کھلاڑی احسن رمضان کون ہیں؟ فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے ممبر پاکستان پر فیفا کی جانب سے معطلی ختم ہونے کے لیے پرامید کیوں اور کیا آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے تاریخی دورہ پاکستان کے بعد ملک میں عالمی کرکٹ کے دروازے مکمل طور پر کھل گئے؟

 پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین واحد ٹی ٹونٹی میچ پانچ اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا  گیا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے واحد ٹی ٹونٹی میچ پاکستان کو تین وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین وائیٹ بال سیریز کا آخری اور واحد ٹی ٹونٹی میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ۔مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ بیس اوورز میں 163 رنز کا ہدف دیا ۔ کپتان بابراعظم 66 رنز کی اننگز کے ساتھ نمایاں بیٹررہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے 23 اور مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ نے 24 رنز بنائے آسٹریلیا کی جانب نیتھن ایلس نے چار اور کرس گرین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

آسٹریلوی ٹیم نے آخری اوور کی پہلی گیند پر سات وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے جیت اپنے نام کی ۔کپتان ایرون فنچ نے 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ٹریوس ہیڈ 26 , جوش انگلس 24 اور مارکس سٹونس 23 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ شاہین آفریدی ، عثمان قادر اور وسیم جونیئر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

آچوبیس سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے دورے کے دوران تین ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلا ۔

 

Pakistan's cricket team players celebrate with the trophy after winning over Australia on the third and final One Day International (ODI) cricket match between Pakistan and Australia at the Gaddafi Cricket Stadium in Lahore, Pakistan,
Pakistan beat Australia by 9 wickets to win the ODI series.
EPA
 

 ایک مہنے سے ذیادہ طویل دورہ کرنے والی مہمان آسٹریلین ٹیم چھ اپریل سے واپسی کا سفر شروع کرے گی ۔

 اس سے پہلے ہفتے کو پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی ہے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا ۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دس وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز کا ہدف دیا آسٹریلیا ٹیم کے کپتان ایرون فنچ اور ٹریوس ہیڈ بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے ایلکس کیری نے 56 اور شان ایبٹ نے 49 رنز کی اننگز کھیلی محمد وسیم جونیئر اور حارث رؤف نے تین تین کھلاڑیوں جبکہ شاہین آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 38ویں اوور میں ہدف حاصل کر لیا پاکستان نے بابراعظم اور امام الحق کی شاندار شراکت داری کے بدولت کامیابی اپنے نام کی بابراعظم 105 اور امام الحق 89 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے آسٹریلیا کی جانب سے واحد آؤٹ نیتھن ایلس نے کیا سیریز میں بہترین پرفارمنس پر بابراعظم مین آف دی سیریز قرار پائے۔

ایس بی ایس اردو کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق چار ملکی ٹورنامنٹ کے مسودے کی کاپی آسٹریلیا بھارت اور انگلینڈ کو بھی ارسال کی گئی ہے چار ملکی سپر سیریز سے پانچ سو ملین ڈالرز سے زائد منافع موصول ہونے کا تحمینہ لگایا گیا ہے۔

آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ کے  10 اپریل کے اجلاس میں پی سی بی کے پروپوزل پر بحث ہوگی

  پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چار ملکی سپر سیریز کا مجوزہ مسودہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھیجوا دیا گیا ہے چئیرمین پی سی بی رمیز راجا چار ملکی ٹورنامنٹ میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں انہوں چند ماہ قبل اس کا اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان بھارت آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایک سالانہ ٹورنامنٹ کروانے کے خواہشمند ہیں اس حوالے سےابتدائی کارروائی کا آغاز ہوگیا ۔

پی سی بی کی چار ملکی سپر سیریز کے لیے ہر سال ستمبر اکتوبر کی ونڈو کی تجویز کی گئی ہے چار ملکی سپر سیریز پاکستان بھارت آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایک وینیو پر کھیلی جائے گی سیریز کے لیے وینیو کا انتخاب روٹیشن پالیسی کی بنیاد پر ہوگا چار ملکی سپر سیریز کا فارمیٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ہوگا چار ملکی سپر سیریز سے آنے والا منافع آئی سی سی کے ممبران میں تقسیم ہوگا چار ملکی سپر سیریز کے تمام معاملے آئی سی سی دیکھے گا سپر سیریز کا مقصد بڑھتی ہوئی فرنچائز کرکٹ کو کم کرنا ہے آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ دس اپریل کو دبئی میں ہوگی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پی سی بی کے پروپوزل پر بحث ہوگی اجلاس میں چئیرمینپی سی بی رمیز راجا اور چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین شریک ہوں گے۔ سابق چیف سلیکٹر محمدالیاس اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان نے اس تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔

پاکستان پر فیفا کی جانب سے معطلی کو ختم کرنے کے لیے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی فیفا نارملائزیشن کمیٹی کا تین رکنی دفد ان دنوں قطر میں موجود ہے پاکستان فٹبال پر معطلی کے خاتمے کے لیے فیفا کانگرس کے اجلاس میں ووٹنگ ہوئی جس میں 199 ممالک میں سے 195 ممالک نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے ممبران کی فیفا کے صدر سے بھی ملاقات ہوئی ۔فیفا کے صدر جیانی انفانتینو نے پاکستان کو جلد واپس ٹریک پر لانے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

فیفا نے متوازی باڈی کی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات میں مداخلت اور لاہور میں موجود فیفا ہاوس پر قبضہ کرنے پر پاکستان کی رکنیت گزشتہ سال اپریل میں معطل کر دی تھی فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے ممبر بیرسٹر حارث عظمت نے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان پر فیفا کی جانب سے معطلی جلد ختم ہونے کے لیے پرامید ہیں رکنیت بحال ہونے کے بعد فٹبال ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی ۔

 ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے کم عمر ترین پاکستانی کھلاڑی احسن رمضان نے آٹھ سال کی عمر سے سنوکر کھیلنا کے آغاز کیا والدین کے سائے سے محروم سولہ سالہ احسن رمضان کو اس سفر میں ان کی بڑی بہن نے سپورٹ کیا ۔

win the IBSF Under 21 World Snooker Championship 2022,
Ahsan Ramzan wins the IBSF Under 21 World Snooker Championship 2022,
Anus Saeed

گزشتہ ماہ دوحا میں کھیلی جانیوالی انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں احسن رمضان نے ایران کے ٹاپ کھلاڑی عامر سرکوش کو شکست دی تھی ۔ایس بی ایس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی احسن رمضان کا کہنا تھا کہ ان کے بڑے بھائی انہیں سنوکر کھیلنے سے منا کرتے تھے لیکن اس کے باوجود اپنے شوق کو جاری رکھا ۔

Ahsan Ramzan is the youngest Pakistani ever to win the trophy.  Ramzan won the final with scores of 63-60, 91-0(70), 56-34, 01-102(102), 28-68, 27-66, 86-18, 1-70, 69-0, 63-17 and 67-25.  This was Pakistan’s fourth IBSF World Snooker title.
Ahsan Ramzan (R) is the youngest Pakistani ever to win the IBSF World Snooker title.
Anus Saeed

بشکریہ انس سعید ۔ پاکستان

Coming up next

# TITLE RELEASED TIME MORE
کھیل ۔ آسٹریلیا کا ریکارڈ ساز دورہ پاکستان ختم ہوا اور مجوزہ ’سِکس ملین ڈالر‘ سپر کرکٹ سیریز کیا ہے؟ 05/04/2022 00:08 ...
حالاتِ حاضرہ ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم اور اتحادی جماعتیں شہباز شریف سے غیر مطمئین کیوں؟ 30/06/2022 00:09 ...
ماڈرن آسٹریلیا کی نمائندہ، کمیونیکیشن منسٹر مشیل رولینڈ سے ایک ملاقات 29/06/2022 15:16 ...
پاکستان ہائی کمیشن کا مینگو فیسٹول ، پاکستان آسٹریلیا کے مابین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل 29/06/2022 07:56 ...
پاکستان آسٹریلیا سے پچز درآمد نہیں کررہا : اسپورٹس راونڈ اپ 26/06/2022 09:53 ...
پاکستان کے نوجوان فلمساز بنے آسٹریلیا میں نیو یارک فلم اکیڈمی کے مہمان 25/06/2022 29:08 ...
حکومت نے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا پلان تیار کر لیا 21/06/2022 15:05 ...
تارک وطن افراد " ٹیف " سے کیسے فائدہ اٹھائیں 21/06/2022 09:48 ...
ابھی تو بس وارم اپ ہوا ہے: پاور ومن اپنی شاندار فتح کے بعد مزید سنسنی خیز مقابلوں کیلیے پرعزم 20/06/2022 45:14 ...
میلبرن میں منعقد فیکا کا آنکھوں دیکھا احوال 18/06/2022 11:01 ...
View More