ابھی آنے والا ہے Sun 6:00 PM  AEST
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio
ایس بی ایس اردو

کیا پنڈی ٹسٹ ڈرا کی طرف بڑھ رہا ہے؟ خواتین کے عالمی کپ میں بسمہ معروف کی بیٹی نے دل جیت لئے، پاکستانی کھلاڑیوں کا شین وارن کی موت پر اظہارِ افسوس

A cricket fan cheers with a poster during the 3rd day of the first cricket test match between Pakistan and Australia at the Pindi Stadium. Source: AP

گرچہ اوپنرز عثمان خواجہ صرف 3 رنز کی کمی سے اپنی سینچری مکمل نہیں کرسکے مگر عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کی پُر اعتماد بلے بازی کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 271 بنالیے۔خواتین کے عالمی مقابلے میں کرکٹ گرچہ پاکستان بھارت سے ہار گیا مگر پاکستانی کپتان بسمہ معروف جب اپنی سات ماہ کی بیٹی کے ساتھ اسٹیڈیم آئیں تو اس لمحے نے سب کے دل جیت لئے۔ شین وارن کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ میلبورن میں ادا کی جائیں گی۔

راولپنڈی ٹیسٹ  کے تیسرے روز کھیل  کم روشنی اور بارش کے باعث قبل از وقت ختم کردیا گیا ہے۔آسٹریلیا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 271 رنز بنا لیے ہیں، .  عثمان خواجہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر 97 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 68 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے۔ پاکستان نے پہلی اننگز 4 وکٹ کے نقصان پر476 رنز بناکر ڈیکلیئر کی تھی اس طرح میزبان ملک پاکستان کو 205  رنز کی برتری حاصل ہے۔

پیر کو کھیل کا چوتھا دن ہے اور بارش کی پیشنگوئی نے میچ کے ڈرا ہونے کے امکان کو بڑھا دیا ہے۔

 اس سے پہلے کھیل کے دوسرے دن پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے آغاز پر دونوں ٹیموں نے شین وارن اور پشاور دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھیں۔ شین وارن کی موت پر پاکستان کے وزیرعظم اور سابق کرکٹر عمران خان نے تعزیت کی ہے عمران خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کرکٹر شین وارن کےاچانک انتقال کے بارے میں جان کر نہایت افسردہ ہوں۔ وہ ایسے ذہین و باصلاحیت گیند باز تھے جنہوں نےلیگ سپن کے فن کو نئی بلندیوں سے روشناس کروایا ان کی یادوں کی بازگشت دنیائے کرکٹ میں گونجتی رہے گی۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان لیجنڈری اور جادوئی لیگ اسپنر شین وارن کی اچانک موت نے دنیا بھر میں ان کے کروڑوں مداحوں کو افسردہ کر دیا ہے ۔شین وارن کا جمعہ کے روز تھائی لینڈ میں مبینہ طور پر ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال ہوا ۔ان کے میت کو تھائی لینڈ سے آسٹریلیا منتقل کرنے کا عمل جاری ہے ۔ ان کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ میلبورن میں ادا کی جائیں گی۔ کرکٹر فواد احمد ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس ، لیگ اسپنر شاداب خان ، کرکٹر عابد علی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شین وارن کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

, Saturday, March 5, 2022. Warne, widely regarded as one of the greatest players, most astute tacticians and ultimate competitors in the long history of cricket, has died. He was 52.
A cricket fan holds the placard to pay tribute Australian cricketer Shane Warne at the Pindi Stadium, in Pakistan.
AP

شین وارن کا کیرئیر بھی ایک عظیم کھلاڑی کی طرح اتار چڑھاؤ کا شکار رہا ۔۔جی سامعین شین وارن نے ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں مجموعی طور پر ایک ہزار وکٹیں اپنے نام کیں لیگ اسپنر نے 145 ٹیسٹ میچوں میں 708 جبکہ 194 ون ڈے مقابلوں میں293 وکٹیں حاصل کیں ۔

شین وارن نے 1992 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا لیکن شین وارن کی مہارت اور جادوئی گیند بازی کو لازوال شہرت 1993 میں انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں لیگ بریک گیند سے ملی جس کا شکار مائیک گیٹنگ ہوئے وہ ایسی گیند تھی جس نے صرف مائیک گیٹنگ ہی نہیں بلکہ ہر دیکھنے والی آنکھ کو حیرت میں مبتلا کر دیا مائیک گیٹنگ کے بولڈ نے شین وارن کو دنیا کے تمام بڑے اخبارات کی شہ سرخیوں تک پہنچا دیا مایہ ناز کھلاڑی نے ۔

 کرکٹ آسٹریلیا نے شین وارن اور مارک وا پر جان نامی بکی کے ساتھ رابطہ رکھنے اور معلومات فراہم کرنے پر آٹھ ہزار ڈالرز اور دس ہزار ڈالرز جرمانہ عائد کیا تھا۔اس کے علاوہ شین وارن لکھتے ہیں 1994 میں ہی ان کو اور ٹم مے کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کی جانب سے کراچی ٹیسٹ میچ میں خراب کارکردگی دکھانے اور میچ ہارنے کے بدلے میں دونوں کھلاڑیوں کو دو لاکھ ڈالرز کی پیشکش بھی ہوئی تھی۔لیگ اسپنر شین وارن کو سنہ 2003 کے عالمی ورلڈ کپ سے قبل ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے پابندی کا سامنا رہا جس کے باعث وہ ورلڈ کپ سے باہر ہوئے۔شین وارن کا نام خواتین کے ساتھ سکینڈل میں آتا رہا ہے کھلاڑی پر مختلف جانب سے الزامات بھی لگتے رہے ۔

پاکستانی فینز نے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے چوبیس سال بعد پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔۔

 


خواتین کے کرکٹ ارلڈ کپ کے ایک مقابلے میں گرچہ پاکستان  بھارت سے ہار گیا مگر پاکستانی کپتان بسمہ معروف جب اپنی سات ماہ کی بیٹی کے ساتھ اسٹیڈیم آئیں تو اس لمحے نے سب کے دل جیت کئے۔

کرکٹ کمنٹیٹر عاطف نواز نے بسمہ معروف کی بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ اس ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ بسمہ معروف   نے ثابت کیا کہ خواتین بیک وقت کیریئر اور خاندان کو بیک وقت بھی حاصل کر سکتی ہیں۔

 


اس پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے سب سے اوپر دئیے ہوئے  اسپیکر آئیکون پر کلک کیجئے یا  نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے

Coming up next

# TITLE RELEASED TIME MORE
کیا پنڈی ٹسٹ ڈرا کی طرف بڑھ رہا ہے؟ خواتین کے عالمی کپ میں بسمہ معروف کی بیٹی نے دل جیت لئے، پاکستانی کھلاڑیوں کا شین وارن کی موت پر اظہارِ افسوس 06/03/2022 2:00:10 ...
حالاتِ حاضرہ ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم اور اتحادی جماعتیں شہباز شریف سے غیر مطمئین کیوں؟ 30/06/2022 00:09 ...
ماڈرن آسٹریلیا کی نمائندہ، کمیونیکیشن منسٹر مشیل رولینڈ سے ایک ملاقات 29/06/2022 15:16 ...
پاکستان ہائی کمیشن کا مینگو فیسٹول ، پاکستان آسٹریلیا کے مابین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل 29/06/2022 07:56 ...
پاکستان آسٹریلیا سے پچز درآمد نہیں کررہا : اسپورٹس راونڈ اپ 26/06/2022 09:53 ...
پاکستان کے نوجوان فلمساز بنے آسٹریلیا میں نیو یارک فلم اکیڈمی کے مہمان 25/06/2022 29:08 ...
حکومت نے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا پلان تیار کر لیا 21/06/2022 15:05 ...
تارک وطن افراد " ٹیف " سے کیسے فائدہ اٹھائیں 21/06/2022 09:48 ...
ابھی تو بس وارم اپ ہوا ہے: پاور ومن اپنی شاندار فتح کے بعد مزید سنسنی خیز مقابلوں کیلیے پرعزم 20/06/2022 45:14 ...
میلبرن میں منعقد فیکا کا آنکھوں دیکھا احوال 18/06/2022 11:01 ...
View More