ابھی آنے والا ہے Sun 6:00 PM  AEDT
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio
ایس بی ایس اردو

آسٹریلوی ادارہ "مَیل چیمپئینز آف چینج" کی پاکستان میں بازگشت

Male Champions of Change in Pakistan Source: Twitter/Fizzafarhan

صنفی مساوات کے لئے کام کرنے والا آسٹریلوی ادارہ "میل چیمپئینز آف چینج"، اب پاکستان میں بھی تبدیلی کے لئے کوشاں

کمپنی کا بورڈ ہو یا کسی ادارے کا سربراہ، مجموعی طور پر مرد ہی مینیجمنٹ میں ہر جگہ نظر آتے ہیں۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے آسٹریلوی سماجی وکیل الیزہ بیتھ براڈریک نے دس سال پہلے ایک مہم تشکیل دی جس کا نام "میل چیمپئینز آف چینج (ایم سی سی)" رکھا گیا۔

مہم کا مقصد اداروں میں خواتین کے ساتھ صنفی مساوات میں بہتری لانا تھا جس کی ترقی پزیر ممالک سے لے کرترقی یافتہ معاشروں میں  بھی کمی نظر آتی ہے۔

مہم کی انوکھی بات یہ ہے کہ اس مہم کا محور خواتین کے بجائے مرد حضرات ہیں جو اداروں میں  خواتین کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔

ایم سی سی ادارے کی پہلی شاخ پاکستان میں پچھلے سال کھلی ہے جس کی سربراہ، فضا فرحان ہیں۔

Founder of Male Champions of Change Elizabeth Broderick with Fiza Farhan (right), Head of Pakistan Chapter, MCC.
Founder of Male Champions of Change Elizabeth Broderick with Fiza Farhan (right), Head of Pakistan Chapter, MCC.
Supplied

ایس بی ایس اردو سے گفتگو میں فضا فرحان کا کہنا ہے کہ اس ایم سی سی کے ذریعے وہ پاکستان میں صنفی مساوات کے لئے اہم کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔

"اگر ہم کسی ادارے میں ویمن ایمپاورمنٹ ( با اختیار خواتین) کی بات کرتے ہیں تو خواتین ہی خواتین سے  خواتین کے بارے میں بات کرتی ہیں، حالانکہ  ادارے کی مینیجمنٹ یا لیڈرشپ میں مردوں کا تناسب تقریباً اٹھانوے فیصد ہے۔

"یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم مردوں سے بغیر رابطہ کئے یہ تبدیلی لاسکیں؟

"اسی معاملے کے حل کے لئے ایم سی سی ایک بہت ہی اہم کردار ادا کررہا ہے۔"

فضا فرحان کا کہنا ہے کہ ایم سی سی پاکستان کئی اداروں کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

ایم سی سی پاکستان کی منتظمِ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ ہر ادارے کا سربراہ چیمپئین نہیں بن سکتا۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ شخض ذاتی طور پر بھی اس مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہو۔

"یہ ضروری ہے کہ وہ شخض صنفی مساوات کے مُدعے پر کام کرے، انفرادی اور اداراتی لحاظ سے۔"

ایم سی سی کے اشتراک سے لاہور قلندرز کی خواتین ٹیم کرکٹ آسٹریلیا سے مِل کر کام کررہی ہے اور جلد ہی خواتین کی ٹیم ٹریننگ کے لئے آسٹریلیا کا دورہ بھی کرے گی۔

Coming up next

# TITLE RELEASED TIME MORE
آسٹریلوی ادارہ "مَیل چیمپئینز آف چینج" کی پاکستان میں بازگشت 12/12/2019 11:02 ...
طلسمِ ہوشربا کا جادو اب انگریزی میں 27/02/2020 11:21 ...
ایس بی ایس اردو خبریں ۲۷ فروری 27/02/2020 11:21 ...
آنکھوں کا معائینہ اہم کیوں؟ 26/02/2020 10:46 ...
ہر سکھیاں ۔ تین بہنوں کی صوفی گائیگی کا سفر 26/02/2020 14:03 ...
سیاحت میں اضافہ ہوگیا، اب مرحلہ ہے ذمہ داری کا۔ 25/02/2020 08:16 ...
سلام فیسٹیول ۲۰۲۰۔ میلبورن میں اسلامی ثقافت کا رنگا رنگ میلہ 25/02/2020 08:50 ...
ایس بی ایس اردو خبریں ۲۴ فروری ۲۰۲۰ 24/02/2020 14:55 ...
ہائر کار کیا ہوتی ہے اور کیسے کام کرتی ہے؟ 21/02/2020 10:05 ...
ایس بی ایس اردو خبریں ۲۰ فروری ۲۰۲۰ 21/02/2020 14:59 ...
View More