ابھی آنے والا ہے Sun 6:00 PM  AEDT
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio
ایس بی ایس اردو

لاکھوں افراد کو صحت عامہ کے پیغام کو سمجھنے میں دشواریوں کا سامنا ہے

"COVID19 measures" related art work posters seen a street wall in Melbourne CBD. (Photo by Alexander Bogatyrev / SOPA Images/Sipa USA) Source: Sipa USA Alexander Bogatyrev / SOPA Image

کووڈ ۱۹کے دوران صحت عامہ کے اہم پیغامات کو سمجھنے کے لیے ہاٹ لائین پر کالز کی تعداد میں میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑے مسئلے کا چھوٹا سا حصہ ہے، جہاں صحت اور دیگر سرکاری معلومات کو اس انداز میں پیش کیا جاتا ہے جس کو، سمجھنا یا ترجمہ کرنا بہت سے لوگوں کے لیے مشکل ہوتا ہے۔

صحت عامہ کے پیغامات کو سمجھنے کی قابلیت کے بارے میں آسٹریلیا میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ اسے سمجھنا کوئی مسئلہ نہیں۔ لیکن خواندگی کی کم سطح والے لاکھوں افراد کے لیے یہ روزانہ کی جدوجہد ہے۔ وینیسا آئلس ریڈنگ رائٹنگ ہاٹ لائن کی مینیجر ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ وبائی امراض کے دوران متعدد لوگ ہاٹ لائن سے رابطہ کر رہے ہیں کیونکہ انہیں صحت کی اہم معلومات کو سمجھنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور وہ نہیں جانتے کہ کہاں سے مدد حاصل کریں ۔

وہ کہتی ہیں کہ صحت سے متعلق زیادہ تر معلومات ایسی اعلیٰ درجے کی زبان کا استعمال کرتے ہوئے لکھی جاتی ہیں کہ آسٹریلیا میں تقریباً 44 فیصد بالغوں کو سمجھنا بہت مشکل ہو گا۔

ایسوسی ایٹ پروفیسر ہولی سیل یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز میں متعدی بیماری کے سماجی سائنسدان ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ 2020 کے اوائل تک ریاستی اور وفاقی ویب سائٹس پر کورونا وائرس کی معلومات کے معیار اور رسائی کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا جاتا

رہا  ہے۔

 A shutdown of non-essential services as well as domestic and international travel restrictions are in effect Australia wide in a bid to slow the spread of the COVID-19 coronavirus.
A health message regarding social distancing is seen at a bus stop in Brisbane, Wednesday, March 25, 2020.
AAP

ریاستوں اور خطوں میں پابندیوں میں فرق کی وجہ سے یہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایٹ پروفیسر سیل کا کہنا ہے کہ معلومات تک رسائی کے قابل نہ ہونا لوگوں کو شرمندگی یا مایوسی کا باعث بن سکتا ہے، اور ممکنہ طور پر وہ معلومات فراہم کرنے والے اداروں یا حکومت پر اعتماد کھو سکتے ہیں۔

وینیسا آئلز کہتی ہیں کہ ریڈنگ رائٹنگ ہاٹ لائن کے بہت سے صارفین کو اسی  طرح کا تجربہ ہوا ہے۔

وینیسا ایلس کہتی ہیں کہ اگرچہ معلومات کو جان بوجھ کر پیچیدہ طریقے سے نہیں پہنچایا جا رہا- لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہ معلومات اکثر ایسے لوگ لکھتے ہیں جو انتہائی پڑھے لکھے ہوتے ہیں اس لئے وہ اسے عام فہم نہیں بنا پاتے۔ وہ کچھ ایسے عوامل کی تفصیل بتاتی ہے جو پیغام کو ضرورت مند لوگوں تک پہنچانے اور اس پر با آسانی عمل کرنےکے لیے اہم ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ وسائل کو کم شرح خواندگی والے لوگوں پر جانچنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ اسے سمجھ- سکیں ۔

وفاقی محکمہ صحت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ وبائی مرض میں کمیونٹیز اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ فعال طور پر جڑے ہوئے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ویکسین کے رول آؤٹ کے بارے میں معلومات کی پہنچ  موثر ہے۔

A Covid-19 public health message is seen at the entrance of a Chemist Warehouse in Brisbane, Friday, May 1, 2020. (AAP Image/Glenn Hunt) NO ARCHIVING
A Covid-19 public health message is seen at the entrance of a Chemist Warehouse in Brisbane, Friday, May 1, 2020. (AAP Image/Glenn Hunt) NO ARCHIVING
AAP

وفاقی حکومت کے بیان  میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت اس سال جنوری سے ایبوریجنل اور ٹورس سٹریٹ آئی لینڈر کمیونٹیز کے لیے ویکسینیشن کی مخصوص معلومات تیار کر رہی ہے۔

ایسوسی ایٹ پروفیسر ہولی سیل کا کہنا ہے کہ اگرچہ حکومتی  پیغام اور اسے پہنچانے کا طریقہ  وبائی مرض کے آغاز کے مقابلے میں اب بہتر ہیں، لیکن  مزید بہتری کی گنجائش موجود  ہے۔

ہو لی کہتی ہیں کہ کووڈ ۱۹ ۲۰۲۲ میں بھی موجود رہے گا

اور موسمیاتی تبدیلی پہلے سے کہیں زیادہ خطرہ ہے، اب وقت آگیا ہے کہ اس بات پر غور کیا جائے کہ ہنگامی مواصلات کو کس طرح بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

 

 

 


نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے

 

 

 

 

Coming up next

# TITLE RELEASED TIME MORE
لاکھوں افراد کو صحت عامہ کے پیغام کو سمجھنے میں دشواریوں کا سامنا ہے 29/11/2021 00:08 ...
پاکستانی حالاتِ حاضرہ کا ہفت روزہ جائیزہ 26/01/2022 00:08 ...
آسٹریلین دفاعی افواج میں تبدیلی بن کر ابھرنے والی آیاۃ خالد 26/01/2022 07:00 ...
سب گھومنے گئے ہیں میں کیا کروں ، تنہائی کا شکار خواتین ذہنی دباؤ سے کیسے بچ سکتی ہیں 26/01/2022 08:13 ...
"بھیڑ چال کا شکار ہونے کہ بجائے اپنی تعلیم کو پی آر کی دوڑ پر ترجیح دیں" : اپنے تجربے کی روشنی میں ماریہ بانو کا انٹرنیشنل طلبا کو مشورہ 25/01/2022 11:00 ...
26 جنوری کو احترام کے ساتھ کیسے منا سکتے ہیں؟ 25/01/2022 06:50 ...
ایس بی ایس اردو خبریں 25 جنوری 2022 25/01/2022 03:33 ...
HSC آل راؤنڈر ہائی ATAR حاصل کرنے والے ابراہیم کو لاک ڈاؤن میں خود سے سیکھنے کا موقع ملا 25/01/2022 2:07:06 ...
موسمیاتی تبدیلی کے باعث فوری ٹھوس اقدامات کی ضرورت بڑھ گئی ہے 25/01/2022 08:00 ...
آسٹریلیا میں پی آر کے حصول کے مواقع مگر طلبا خود کو تیار کیسے کریں؟ 23/01/2022 08:04 ...
View More