ابھی آنے والا ہے Sun 6:00 PM  AEST
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio
ایس بی ایس اردو

چاند یا کلینڈر، کیا کل روزہ ہے ؟

A view of crescent moon near Jama Masjid Minaret on the occasion of Eid alfitr Source: Hindustan Times

رمضان المبارک کاآغاز ہو ہی چاہتا ہے، قمری مہنے کے آغاز کے لئے یا تو روایتی انداز میں چاند دیکھنے پر انحصار کیا جاتا ہے یا اب دور جدید کی سائنسی ترقی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فلیکیاتی کیلنڈر کے ذریعے نئے مہینے کا اندازہ لگایا جاتا ہے

 

رمضان اسلامی  سال کا نواں مہینہ ہے جس میں مسلمان صبح فجرسے شام مغرب تک روزہ رکھتے ہیں ۔

ماہ رمضان کا اختتام "عیدالفطر" پر ہوتا ہے جو ایک طرح سے عبادات قبول ہونے کی خوشی کا تہوار ہے ۔ یہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے دو بڑے تہواروں میں سے ایک ہے ۔

اسلامی سال کے مہینوں کا اعتبار چاند کے بڑھنے اور گھٹنے سے ہوتا ہے ایک مہنیہ 29 یا 30 یوم پر مشتمل ہوتا ہے اور نئے مہنے کا آغآز نئے چاند کی پہلی تاریخ سے یوتا ہے۔

اگرچہ بہت سے ایسے کیلنڈر استعمال کئے جاتے ہیں جو قمری سال کا حساب رکھیں لیکن یہ گمان ہے کہ اب بھی ایک ارب کے قریب لوگ روایتی انداز میں چاند دیکھ کر اسلامی مہنے کا آغاز کرتے ہیں۔

بہت سے ممالک میں ہلال دیکھنے کے لئے باقاعدہ کمیٹیاں قائم ہیں جو چاند دیکھ کر لوگوں کو روزوں کے آغاز اور اختتام کے بارے میں مطلع کرتی ہیں ۔

یورپ میں مسلمانوں کی چوٹی کے نمائندہ ادارے فلکیاتی کلینڈر استعمال کرتے ہیں ، دوسری طرف پاکستان میں ہر سال یہ بحث شدت اختیار کرتی ہے کہ آیا چاند صحیح نظر آیا ہے یا کوئی غلطی ہوئی ہے ۔

آسٹریلیا کی چھ لاکھ کی مسلم آبادی دنیا کے ستر مسلم ممالک کی نمائندگی کرتی ہے اور یہ نئے آنے والے تارک وطن افراد کے لئےمشکل ہو سکتا ہے کہ آسٹریلیا میں کون سے طریقے پرعمل کیا جائے خاص کر اس وقت جب وہ اپنے ملک سے ایک مخصوص طریقہ پر عمل کرتے ہوئے آرہے ہوں ۔

بہت سے آسٹریلوی مسلمان آسٹریلیا کے مفتی اعظم کی سربراہی میں آسٹریلین نیشنل امام کونسل کے اعلان کی پیروی کرتے ہیں، جس میں آسٹریلیا کے مسلم علماء، اماموں اور اسلامی انجمنوں کی اکثریت ہے۔

جبکہ کچھ افراد چاند کی شہادت کا انتظار کرتے ہیں جس کے لئے "مون سائیٹنگ آسٹریلیا " کی جانب سے اعلان کی پیری کی جاتی ہے ۔

میلبرن کے رہائشی محمد وقاص کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ کلینڈر کے ذریعے رمضان کا آغاز ایک طرح کی سہولت فراہم کر دیتا ہے ۔ جبکہ سہیل عمر کہتے ہیں کہ چاند اور کلینڈر کی تفریق کے باعث اکثر ایک ہی خاندان کے لوگ مختلف دنوں میں رمضان کا آغاز کرتے ہیں ۔

 

Coming up next

# TITLE RELEASED TIME MORE
چاند یا کلینڈر، کیا کل روزہ ہے ؟ 01/04/2022 04:10 ...
حالاتِ حاضرہ ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم اور اتحادی جماعتیں شہباز شریف سے غیر مطمئین کیوں؟ 30/06/2022 00:09 ...
ماڈرن آسٹریلیا کی نمائندہ، کمیونیکیشن منسٹر مشیل رولینڈ سے ایک ملاقات 29/06/2022 15:16 ...
پاکستان ہائی کمیشن کا مینگو فیسٹول ، پاکستان آسٹریلیا کے مابین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل 29/06/2022 07:56 ...
پاکستان آسٹریلیا سے پچز درآمد نہیں کررہا : اسپورٹس راونڈ اپ 26/06/2022 09:53 ...
پاکستان کے نوجوان فلمساز بنے آسٹریلیا میں نیو یارک فلم اکیڈمی کے مہمان 25/06/2022 29:08 ...
حکومت نے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا پلان تیار کر لیا 21/06/2022 15:05 ...
تارک وطن افراد " ٹیف " سے کیسے فائدہ اٹھائیں 21/06/2022 09:48 ...
ابھی تو بس وارم اپ ہوا ہے: پاور ومن اپنی شاندار فتح کے بعد مزید سنسنی خیز مقابلوں کیلیے پرعزم 20/06/2022 45:14 ...
میلبرن میں منعقد فیکا کا آنکھوں دیکھا احوال 18/06/2022 11:01 ...
View More