ابھی آنے والا ہے Wed 6:00 PM  AEST
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio
ایس بی ایس اردو

آسٹریلیا کی پہلی مسلم AFL W اسٹار نے 'پرائیڈ شرٹ' پہنے کے بجائے میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

Haneen Zreika of the Giants warms up during the round three AFLW match between the North Melbourne Kangaroos and the Greater Western Sydney Giants. Source: Getty image

آسٹریلین فٹبال لیگ اے ایف ایل ۔ ڈبلیو کی کی مایہ ناز خاتون کھلاڑی حنین زیریکا نے کلب کی طرف سے اُس میچ میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جس میں کھلاڑیوں کو ہم جنس پرست ہونے پر فخر کرنے والے سلوگن کی جرسی پہننا لازمی تھا۔ معروف ایٹھیلیٹ نے ایسا کیوں کیا اس بارے میں انہوں نے پہلی بار بات کی ہے۔

اے ایف ایل ڈبلیو میں کھیلنے والی پہلی مسلمان ایتھلیٹ، حنین زیریکا  کہتی ہیں کہ مذہبی بنیادوں پر 'پرائیڈ' جمپر پہننے سے انکار کرنا ایک مشکل انتخاب تھا۔

 ان کے  متعدد ساتھیوں اور آسٹریلیین قومی امام کونسل نے حنین کے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے ان کو اس صورتحال سے عمدگی سے نمٹنے پر ان کی تعریف کی ہے۔

اٹھائیس  جنوری کو ویسٹرین بلُ ڈوگ کے خلاف میچ میں حنین کی غیر حاضری  سب نے محسوس کی اس میچ کو پرائیڈ راونڈ کا نام دیا گیا تھا۔

 اس راؤنڈ میں کھلاڑیوں کو وہ جرسی پہننا تھی جس پر ہم جنس پرستی کو فخر قرار دیا گیا تھا۔ ۲۲ سالہ مسلم خاتون کھلاڑی نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں کہا کہ سلوگن ان کے مذہبی عقائید کے خلاف تھا۔ اور انہیں اسے پہن کر کھیلنے یا میچ سے باہر رہنے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا۔ اور بہت سوچ بچار کے بعد انہوں نے اس میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔  حنین آسٹریلیا کی پہلی مسلم خاتون ہیں جنہوں نے ۲۰۱۹ میں پہلے بار اے ایف ایل کی خواتین ٹیم میں کھیل کر نیا رحجان پیدا کیا۔

حنین نے وضاحت کی میچ سے دستبرداری کا فیصلہ اس لئے کیا کیوںکہ پرائیڈ گرنسی جرسی ان کے مذہبی عقائد کے مطابق نہیں ہے

حنین پچھلے سال آسٹریلین فٹبال لیگ برائے خواتین کے اہم پرائیڈ ایونٹس میں شرکت کر چکی ہیں  جن میں پرائیڈ راؤنڈ دیگر 

- AFLW Indigenous Round اور Good For Footy

شامل تھے - جن کا مقصد تنوع اور دوسرے گروپس کی شمولیت کو فروغ دینا تھا۔ ان مقابلوں میں ہم جنس پرستی کی ترویج شامل نہیں تھی جبکہ

Pride guernsey

مہم کا مقصد ہم جنس پرست افراد کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ جس میں حنین نے شرکت کرنے سے انکار کردیا۔

GWS Giants VS Melbourne Demons at Giants Stadium in Sydney, Friday, March 21, 2020.
Haneen Zreika of the Giants contests the ball with Maddison Gay of the Demons during the AFLW semi final 2 match.
AAP

اگرچہ سوشل میڈیا پر کچھ مبصرین کی طرف سے ان کے اس انتخاب کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے،  مگر ان کے ساتھی ان کی دستبرداری  کے فیصلے کی حمایت کر رہے ہیں۔

حنین  نے گزشتہ سال پرائیڈ راؤنڈ میں اور گزشتہ ہفتے 2022 کے آفیشل پرائیڈ راؤنڈ میچ میں کھیلا تھا - جہاں ایک ہم جنس پرستی سے متعلق گرنسی کا عنصر نہیں تھا۔ رامیا عبدو سلطان آسٹریلین نیشنل امام کونسل کی کمیونٹی تعلقات کی مشیر ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ حنین زریکا کا قدم  جرات مندانہ ہے۔رامیا کا ماننا ہے کہ اسرائیل فلاؤ کے معاملے کا اس سے موازنہ نہیں کیا جانا چاہئے کیونکہ فلاؤ نے اپنی پوسٹ سے بہت سوں کی دل آزاری کی تھی اور انہیں جہنمی قرار دیا تھا جبکہ حنین نے ایسا کچھ نہیں کیا نہ کسی کتے خلاف بات کی۔

 یاد رہے کہ ویلابیس کے مشہور کھلاڑی اسرائیل فالاؤ نے ۲۰۱۹ میں ہم جنس پرستوں کی جہنم میں جانے والی ایک پوسٹ کے بعد ان کا معاہدہ ختم کر دیا گیا تھا ا ، فالاؤ خود  ایک پادری کے بیٹے ہیں انہوں نے، ان ریمارکس کے  بارے میں میں کہا تھا کہ وہ ایک متقی عیسائی کے طور پر ان کے خیالات کی عکاس ہیں۔

اانہوں نے لکھا تھا : "شرابی، ہم جنس پرست، زانی، جھوٹوں ، چوروں، ملحدوں کا جہنم انتظار کر رہی ہے۔

رگبی آسٹریلیا نے آخر میں فولاؤ کے ساتھ ایک خفیہ سمجھوتہ کیا اور کہا کہ اس نے تسلیم کیا اور کسی بھی قسم کی تکلیف یا نقصان کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

Andrew Purchas from Pride in Sport

 

 پرائیڈ انِ اسپورٹ کے انڈریو پرچاس کا ماننا ہے کہ  حنین نے ایک مہذبانہ طریقے سے اپنی بات پہنچائی ۔ انہوں نے کسی کو برا بھلا کہے بغیر وہ کیا جو وہ اپنے طور پر درست سمجھتی ہیں۔

ایس بی ایس ورلڈ نیوز نے اے ایف ایل اور جی ڈبلیو ایس جنات دونوں سے رابطہ کیا لیکن کوئی بھی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا تھا۔

ایس بی ایس نیوز کے لیے بروک ینگ اور کیتھ لینڈرز کا یہ فیچر ایس بی ایس اردو کے لیے ریحان علوی نے  تیار کیا۔


اس پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے سب سے اوپر دئیے ہوئے  اسپیکر آئیکون پر کلک کیجئے یا  نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے

 

Coming up next

# TITLE RELEASED TIME MORE
آسٹریلیا کی پہلی مسلم AFL W اسٹار نے 'پرائیڈ شرٹ' پہنے کے بجائے میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ 24/02/2022 2:00:05 ...
آسٹریلوی سیاستدان اسقاط حمل کے حقوق کے بارے میں کیا سوچ رکھتے ہیں؟ 03/07/2022 00:08 ...
نئے مالی سال میں کچھ ویزہ ہولڈرز کے لئے پی آر کی آسان ہوتی راہ 02/07/2022 07:00 ...
حالاتِ حاضرہ ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم اور اتحادی جماعتیں شہباز شریف سے غیر مطمئین کیوں؟ 30/06/2022 00:09 ...
ماڈرن آسٹریلیا کی نمائندہ، کمیونیکیشن منسٹر مشیل رولینڈ سے ایک ملاقات 29/06/2022 15:16 ...
پاکستان ہائی کمیشن کا مینگو فیسٹول ، پاکستان آسٹریلیا کے مابین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل 29/06/2022 07:56 ...
پاکستان آسٹریلیا سے پچز درآمد نہیں کررہا : اسپورٹس راونڈ اپ 26/06/2022 09:53 ...
پاکستان کے نوجوان فلمساز بنے آسٹریلیا میں نیو یارک فلم اکیڈمی کے مہمان 25/06/2022 29:08 ...
حکومت نے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا پلان تیار کر لیا 21/06/2022 15:05 ...
تارک وطن افراد " ٹیف " سے کیسے فائدہ اٹھائیں 21/06/2022 09:48 ...
View More