رواں ہفتے پاکستان کے سیاسی افق پر سرخیاں بننے والی خبروں میں شامل ہیں : وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب، بلاول کا حکومت مخالف لانگ مارچ ، پی ٹی آئی کی سندھ حکومت کے خلاف مہم، پی ایس ایل کا فائینل اور آسٹریلین کرکٹ تیم کا دورہ پاکستان
پاکستان میں اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کیخلاف کراچی سے عوامی مارچ کا آغاز کیا ہے، بلاول بھٹو کی قیادت میں یہ مارچ 34 شہروں سے ہوتا ہوا 8 مارچ کو وفاقی دارالحکومت میں داخل ہوگا، بلال بھٹو نے وزیراعظم عمران خان سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے
-پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کیخلاف سندھ حقوق مارچ کا آغاز کیا ہے جس کی قیادت وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کررہے ہیں، مارچ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 6 مارچ کو کراچی میں داخل ہوگا
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کیا ہے جس میں انہوں نے مہنگائی کم کرنے اور معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم نے پٹرول 10 روپے فی لیٹر اور بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے مختلف پروگرامات کو وسعت دینے اور انڈسٹری کیلئے ایمنسٹی سکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم نے 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کیا ہے جہاں وہ 3 ٹیسٹ میچز، 3 ایک روزہ میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں، دوسرا ٹیسٹ میچ 12 مارچ سے کراچی میں اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 مارچ سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔
اس پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے سب سے اوپر دئیے ہوئے اسپیکر آئیکون پر کلک کیجئے یا نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- Spotify Podcast, Apple Podcasts, Google Podcast, Stitcher Podcast
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے