، پاکستان میں فنائنس ترمیمی بل منظور جبکہ سیاحتی مقام مری میں افسوسناک حادثہ ،بائیس افراد ہلاک گذشتہ ہفتہ پاکستان میں خبروں کے حوالے سے کیسا رہا سنئیے اصغر حیات کی اس رپورٹ میں
پاکستان کی قومی اسمبلی نے فنائنس ترمیمی بل منظوری دے دی ہے، بجٹ اجلاس سے قبل تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے درمیان تلخ کلامی ہوئی
2- پاکستان کے سیاحتی مقام مری میں برفانی طوفان کے باعث 22 سیاحوں کی ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں ، مری کے شہریوں کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی اس کیس کی سماعت کی ہے اور وزیراعظم کو این ڈی ایم اے کا اجلاس بلا کر ذمہ داروں کا تعین کرنے کا حکم دیا ہے
3- پاکستان کی حکومت نے پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کا آدھا حصہ پبلک کردیا گیا ہے، اس پالیسی میں کیا کیا شامل ہے اور اپوزیشن کا اس پالیسی کے بارے میں کیا کہنا ہے
4-پاکستان میں کورونا وائرس کی لہر میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، کون سے علاقے میں کورونا کی شرح کیا اور حکومت اس حوالے سے کیا اقدامات کر رہی ہے