ابھی آنے والا ہے Sun 6:00 PM  AEST
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio
ایس بی ایس اردو

پاکستان کا سیاسی منظر نامہ ۔ کیا نئی حکومت اتحاد برقرار رکھ سکے گی؟

Leaders of Pakistani opposition alliance in Islamabad. Source: AP

پاکستان کی حکومتی اتحادی بی این پی مینگل نے کابینہ کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے. صوبے پنجاب میں نومنتخب وزیر اعلی حمزہ شہباز کے حلف میں تاخیر کا معاملہ عدالت پہنچ گیا ہے. اسلام آباد ہائیکورٹ کے 30 روزکے اندر فیصلہ دینے کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے مبینہ پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت شروع کردی ہے

اکستان کی 37 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے، کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 14، پیپلزپارٹی کے 9، جمعیت علمائے اسلام کے 4، ایم کیو ایم کے دو ارکان کے علاوہ ق لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کے ارکان بھی شامل ہیں، حکومتی اتحادی بی این پی مینگل نے کابینہ کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے۔

Senate Chairman Sadiq Sanjrani has administered the oath to federal ministers and ministers of state, who will form the cabinet of newly elected Prime Minister Shehbaz Sharif.
Senate Chairman Sadiq Sanjrani has administered the oath to federal ministers and ministers of state, who will form the cabinet of newly elected Prime Minister.
Asghar Hayat

 پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں آئینی بحران شدت اختیار کرگیا ہے، جہاں نومنتخب وزیر اعلی حمزہ شہباز کے حلف میں تاخیر کا معاملہ عدالت پہنچ گیا ہے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے استعفی کو ہی آئین کےمنافی قرار دے دیا ہے، حمزہ شہباز 16 اپریل کو وزیر اعلی منتخب ہوئے تھے. اسلام آباد ہائیکورٹ کے 30 روزکے اندر فیصلہ دینے کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے مبینہ پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت شروع کردی ہے، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن نے نامکمل ہونے پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔

بشکریہ  اصغر حیات ۔ پاکستان


 

Coming up next

# TITLE RELEASED TIME MORE
پاکستان کا سیاسی منظر نامہ ۔ کیا نئی حکومت اتحاد برقرار رکھ سکے گی؟ 20/04/2022 00:08 ...
حالاتِ حاضرہ ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم اور اتحادی جماعتیں شہباز شریف سے غیر مطمئین کیوں؟ 30/06/2022 00:09 ...
ماڈرن آسٹریلیا کی نمائندہ، کمیونیکیشن منسٹر مشیل رولینڈ سے ایک ملاقات 29/06/2022 15:16 ...
پاکستان ہائی کمیشن کا مینگو فیسٹول ، پاکستان آسٹریلیا کے مابین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل 29/06/2022 07:56 ...
پاکستان آسٹریلیا سے پچز درآمد نہیں کررہا : اسپورٹس راونڈ اپ 26/06/2022 09:53 ...
پاکستان کے نوجوان فلمساز بنے آسٹریلیا میں نیو یارک فلم اکیڈمی کے مہمان 25/06/2022 29:08 ...
حکومت نے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا پلان تیار کر لیا 21/06/2022 15:05 ...
تارک وطن افراد " ٹیف " سے کیسے فائدہ اٹھائیں 21/06/2022 09:48 ...
ابھی تو بس وارم اپ ہوا ہے: پاور ومن اپنی شاندار فتح کے بعد مزید سنسنی خیز مقابلوں کیلیے پرعزم 20/06/2022 45:14 ...
میلبرن میں منعقد فیکا کا آنکھوں دیکھا احوال 18/06/2022 11:01 ...
View More