ہفتہ رفتہ ۔ بدعنوانی پر نظر رکھنے والی عالمی تنظیم ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کی رینکنگ میں 16درجے اضافہ ہوا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ نے حکومت کی جانب سے 23 مارچ کو مہنگائی مارچ نہ کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
بدعنوانی پر نظر رکھنے والی عالمی تنظیم ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کی رینکنگ میں 16درجے اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 11 سالوں میں سب سے بری درجہ بندی ہے
پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ نے حکومت کی جانب سے 23 مارچ کو مہنگائی مارچ نہ کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے، اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ مارچ 23 مارچ کو ہی ہوگا
پنجاب حکومت نے سانحہ مری پر بنائی جانیوالی تحقیقاتی کمیٹی کی روشنی میں 15 افسران کو معطل کرکے محکمانہ کاروائی کا حکم دیدیا ہے، اس سانحے میں برفانی طوفان کے دوران مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث 22 افراد جابحق گاڑیوں میں جان بحق ہوگئے تھے
پاکستان صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے مشہور انارکلی بازار میں دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، اس دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے تھے.
وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے استعفی دیدیا ہے، ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ کے استعفے کی کیا وجہ بنی ہے
بشکریہ اصغر حیات ۔ پکستان