ابھی آنے والا ہے Sun 6:00 PM  AEST
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio

ٹھنڈی میٹھی مزیدار قلفی ۔۔۔۔۔ ہر موسم میں مقبول

Tub of Coconut Qulfi Source: Supplied

قلفی ہو یا آئسکریم عمومی طور پر گرمیوں کا میٹھا تصور کی جاتی ہے ۔ لیکن میلبرن کے پل پل رنگ بدلتے موسم میں بھی کھانے کے شوقین افراد پاکستان کی روایتی مزیدار قلفی کا مزہ اٹھا رہے ہیں ۔

کھانے کے شوقین افراد کے لئے موسم معنی نہیں رکھتا، سردی ہو یا گرمی شوقین لوگ قلفی کھا ہی لیتے ہیں ۔

قلفی کھانے میں بھی اور بنانے میں بھی ائسکریم اور فالودہ سے بالکل مختلف ہے۔

لاک ڈاون میں لوگوں نے گھر منگوا کر قلفی کے ذائقے کا لطف لیا ۔


 

آسٹریلیا میں موسم تبدیل ہو رہا ہے اور اب بہار اپنے عروج پر ہے ۔ ایسے موسم میں جہاں لوگ موسم گرما کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں وہیں میلبرن میں موجود قلفی مارٹ عوام و خواص دونوں کو ہی پاکستان کی ذائقے دار منفرد قلفی سے لطف اندوز ہونےکا موقع بھی دے رہا ہے ۔

اپنے گھر میں ہی باقاعدہ باورچی خانہ ترتیب دے کر ، میلبرن کی رہائشی صدف قلفی بنا کر فروخت کرتی ہیں ۔ صدف کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے مستند ذائقے کی قلفی انہوں نے ہی میلبرن میں متعارف کروائی ہے ۔ عام آئسکریم ، فالودہ اور قلفی کس طرح ایک دوسرے سے مختلف ہے اس حوالے سے صدف کہتی ہیں کہ آئسکریم ہلکی ہوتی ہے جس کے بنانے میں کبھی کبھی انڈا بھی استعمال کیا جاتا ہے اور جیلاٹن کا استعمال بھی ممکن ہے جبکہ قلفی ایک ایشیائی میٹھا ہے جو اپنے" کیریملازڈ ملک" کی وجہ سے ذائقے بھر پور ہوتی ہے، دوسری طرف فالودے میں سویاں، اور پھل بھی ڈالے جاتے ہیں  ۔

Cup of paan qulfi from qulfi mart
Paan Qulfi
Supplied

صدف نے بتایا کہ کووڈ-19 کے باعث میلبرن میں پے در پے لگنے والے لاک ڈاونز نے ہر کاروبار کو متاثر کیا۔ لیکن حیرت انگیز طور پر صدف کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے باعث ان کے "ہوم ڈیلیوری" کے کاروبار میں کافی بہتری آئی ۔ انہوں نے کہا کہ کیونکہ ان کی مصنوعات کھانے پینے کے زمرے میں اتی ہیں اس لئے وہ پانچ کلو میٹر کے قانون سے مستثنٰی تھیں اور دور کے علاقوں میں بھی ڈیلیوری کر سکتی تھیں ، اس صررتحال نے ان کے کاروبار کو نقصان سے بچا لیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ مختلف ریسٹورینٹس اور ہوٹلوں کی جانب سے فالودہ کی فروخت نے یقینا کاروبار پر اثر ڈالا ہے لیکن ان کے صارفین ان تک واپس ضرور آجاتے ہیں ۔

قلفی کے کون سے ذائقے اسٹریلیا میں مقبولیت پا رہے ہیں اس پر صدف کا کہنا تھا کہ روایتی بادامی قلفی کے علاوہ پان ، پستے اور آم کے ذائقے والی قلفی لوگوں میں بہت پسند کی جاتی ہے ۔ صدف کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھانے پینے کے شوقین افراد موسم کی پرواہ نہیں کرنے اور میلبرن کے شدید سرد موسم میں بھی لوگ قلفی کھاتے ہیں ۔




 

 

Coming up next

# TITLE RELEASED TIME MORE
ٹھنڈی میٹھی مزیدار قلفی ۔۔۔۔۔ ہر موسم میں مقبول 14/09/2021 00:09 ...
SBS Urdu News 20 May 2022 20/05/2022 04:00 ...
کیا تارکینِ وطن ووٹرز امیدوار کے بارے میں معلومات کر کے ووٹ ڈالتے ہیں؟ 19/05/2022 00:10 ...
ایس بی ایس اردو خبریں 19 مئی 2022 19/05/2022 04:23 ...
'فوٹی' کیا ہے؟ آسٹریلین کھیل کے بارے میں وہ سب کچھ جو آپ جاننا چاہتے ہیں 18/05/2022 22:00 ...
Judges asking Australian politicians to push for a federal integrity commission-Urdu News 18 May 2022 18/05/2022 10:05 ...
امیگرنٹ خواتین عملی سیاست سے دور کیوں 17/05/2022 15:07 ...
ایس بی ایس اردو خبریں 17 مئی 2022 17/05/2022 05:13 ...
پاکستانی کمیونیٹی آسٹریلیا کے وفاقی انتخابات کے بارے میں کیا سوچتی ہے؟ 17/05/2022 45:08 ...
ایس بی ایس اردو خبریں 16 مئی 2022 16/05/2022 00:03 ...
View More