ابھی آنے والا ہے Sun 6:00 PM  AEDT
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio
ایس بی ایس اردو

امی ابو آ رہے ہیں ۔۔۔۔ والدین اب قریبی خاندان میں شامل ہیں

澳洲公民的海外父母現在更易於來澳探望子女或孫兒,但他們就要注意所接種的疫苗是否獲得澳洲政府認可。 Source: Getty Images

عالمی وبا کے باعث گذشتہ دو سال سے آسٹریلین سرحدیں بند تھیں جس کی وجہ سے بہت سے تارک وطن افراد اپنے والدین سے نہیں مل پائے تھے ۔ اب حکومت کی جانب سے آستریلین شہریت یا مستقل رہائش رکھنے والے افراد کے والدین کو استثنیٰ دے دیا گیا ہے ۔

 

گذشتہ سال عالمی وبا نے جہاں معمولات زندگی کو متاثر کیا وہیں آسٹریلیا کی سرحدیں بین الاقوامی مسافروں کے لئے بند کر دی گئیں ۔ اس صورتحال کے باعث بہت سے ایسے افراد جو اپنے والدین سےملاقات یا ان کو آسٹریلیا بلانے کے خواہشمند تھے، ایسا نہ کر سکے ۔ اب آسٹریلین حکام کی جانب سے یکم نومبر سے والدین کو قریبی رشتہ دار کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جس کے بعد آسٹریلین شہری یا مستقل رہائش رکھنے والے افراداپنے والدین کو اپنے پاس بلا سکتے

اس سلسلے میں میلبرن کے رہائشی سلمان اقبال کہتے ہیں کہ اپنی ذہنی صحت کی بحالی کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنے ماں باپ سے ملاقات ہو جائے ۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کے والدین گذشتہ اٹھارہ ماہ سے ان سے دور تھے لیکن اب جیسے ہی سرحدیں کھلی ہیں انہوں نے اپنے والدین کو اپنے پاس بلانے کا انتظام کیا ہے ۔

父母簽證
SBS

یاد رہے کہ آسٹریلیا میں داخلے کے لئے یہ ضرورہ ہے کہ ٹی جی اے کی منظور شدہ ویکسین کی مکمل خوراک لگوئی گئی ہو، سلمان اقبال کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے والدین نے پاکستان میں سات ماہ قبل سائنو فام ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی تھیں لیکن کیونکہ آسٹریلیا میں ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے یہ دوا تجویز نہیں کی جاتی اس لئے اب ان کے والدین نے فائزر کی دونوں خوراکیں لگوا لی ہیں ۔ سلمان اقبال کے مطابق ان کی والدہ کے پاس پہلے ہی آسٹریلیا کا ویزہ موجود تھا اور جب ان کو علم ہوا کہ اب والدین قریبی خاندان میں شامل ہیں تو انہوں نے اپنے والد  کا ویزہ بھی ڈال دیا جو دس دن میں مل گیا۔

دوسری جانب سلمان اقبال کی والدہ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے کے بچے شدت سے یاد آرہے تھے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی فائزر ویکسین کی دوسری خوراک 22 نومبر کو لگنے کے بعد وہ یکم دسمبر کو پاکستان سے آسٹریلیا کے لئے پرواز لیں گی ۔

یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ آسٹریلین وزارت داخلہ کے مطابق والدین ایسے افراد ہیں جو ایک بالغ آسٹریلوی شہری یا مستقل شہریت رکھنے والے فرد سے باقاعدہ خونی رشتہ رکھتے ہوں یعنی حقیقی والدین ، یا پھر سوتیلے والدین ، میاں/بیوی کے والدین یا پھر وہ افراد جنہوں نے آپ کو گود لیا ہو۔اس کے لئے لازمی ہے کہ والدین آسٹریلوی شہری یا مستقل رہائش رکھنے والے افراد سے اپنے رشتے کا ثبوت پیش کریں ۔


Coming up next

# TITLE RELEASED TIME MORE
امی ابو آ رہے ہیں ۔۔۔۔ والدین اب قریبی خاندان میں شامل ہیں 25/11/2021 00:05 ...
پاکستانی حالاتِ حاضرہ کا ہفت روزہ جائیزہ 26/01/2022 00:08 ...
آسٹریلین دفاعی افواج میں تبدیلی بن کر ابھرنے والی آیاۃ خالد 26/01/2022 07:00 ...
سب گھومنے گئے ہیں میں کیا کروں ، تنہائی کا شکار خواتین ذہنی دباؤ سے کیسے بچ سکتی ہیں 26/01/2022 08:13 ...
"بھیڑ چال کا شکار ہونے کہ بجائے اپنی تعلیم کو پی آر کی دوڑ پر ترجیح دیں" : اپنے تجربے کی روشنی میں ماریہ بانو کا انٹرنیشنل طلبا کو مشورہ 25/01/2022 11:00 ...
26 جنوری کو احترام کے ساتھ کیسے منا سکتے ہیں؟ 25/01/2022 06:50 ...
ایس بی ایس اردو خبریں 25 جنوری 2022 25/01/2022 03:33 ...
HSC آل راؤنڈر ہائی ATAR حاصل کرنے والے ابراہیم کو لاک ڈاؤن میں خود سے سیکھنے کا موقع ملا 25/01/2022 2:07:06 ...
موسمیاتی تبدیلی کے باعث فوری ٹھوس اقدامات کی ضرورت بڑھ گئی ہے 25/01/2022 08:00 ...
آسٹریلیا میں پی آر کے حصول کے مواقع مگر طلبا خود کو تیار کیسے کریں؟ 23/01/2022 08:04 ...
View More