ابھی آنے والا ہے Sun 6:00 PM  AEST
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio
ایس بی ایس اردو

لمحہ بہ لمحہ بدلتا منظر نامہ ۔ کیا ایم کیو ایم پھر کنگ میکر بن گئی؟

PM Imran says 'foreign-funded conspiracy' out to topple his govt, claims to have evidence in writing. Source: Asghar Hayat

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے اعلان کے بعد اپوزیشن رہنماؤں اور حکومتی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم ۔ پی) کے درمیان رات گئے ہونے والی ملاقات نے سیاسی ایوانوں میں ایک بار پھر ہلچل مچا دی۔ کیا اب متحدہ قومی مومنٹ کا فیصلہ عمران خان کی تقدیر کا فیصلہ کرے گا؟

اپوزیشن رہنماؤں اور حکومتی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ  پاکستان (ایم کیو ایم ۔ پی) کے درمیان رات گئے ہونے والی ملاقات نے سیاسی ایوانوں میں ایک بار پھر ہلچل مچا دی۔ ایم کیو ایم پی کے ترجمان نے کہا کہ معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، پارٹی اپنے فیصلے کا اعلان اس وقت ہی کرے گی جب اس کی توثیق رابطہ کمیٹی سے ہو جائے گی۔ اس سے پہلے حکومتی اتحاد میں شامل جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے بھی حکومت سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم کا حزبِ اختلاف کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ایک معاہدہ بھی طے پا چکا ہے جس کی تفصیلات بدھ کی شام تک منظر عام پر آئیں گی۔

متحدہ قومی موومنٹ اور حزب اختلاف نے تصدیق کی ہے کہ وہ مستقبل میں ساتھ چلنے کے لیے ایک معاہدے پر پہنچ چکے ہیں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی بدھ کو معاہدے کی توثیق کریں گی جس کےبعد پریس کانفرنس میں اس معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ دوسری طرف اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لیے زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔ پرویز الٰہی نے مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے اپنے خلاف امیدوار کھڑا کرنے کی صورت میں حمایت کے لیے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کیا۔

MQM yet to announce its affiliation.
PPP came out confident after its meeting with the MQM-Pakistan.
Asghar Hayat

پاکستان میں کل رات کی خبروں کے مطابق حکمران اتحاد کی جماعت متحدہ قومی مومنٹ کا اپوزیشن اتحاد کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے جس کا با ظابطہ اعلان ابھی ہونا باقی ہے۔اگر ایم کیو ایم حزبِ اختلاف کا ساتھ دیتی ہے تو وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے بظاہر قومی اسمبلی سے اکثریت کھو دے گی ، قومی اسمبلی میں حکومت کے پاس ارکان کی تعداد 164 رہ گئی ہے جبکہ مشترکہ اپوزیشن کے ارکان کی تعداد 177 ہوگئی ہے

 پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا، جن کے بعد تحریک انصاف نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو وزیر اعلی نامزد کر دیا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے الزام عائد کی

ا ہے کہ غیر ملکی فنڈڈ کے ذریعے انہیں عہدے سے ہٹانے کی سازش ہو رہی ہے، انہوں نے پریڈ گراونڈ جلسے میں ایک خط لہرا کر دکھایا اور بتایا کہ اس خط کے ذریعے انہیں دھمکی دی گئی، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ خط کس ملک کی طرف سے لکھا گیا۔ اسی دوران وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کامعاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ، ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کا لارجر بنج صدر مملکت کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس کی سماعت کر رہا ہے جس میں عدالت سے آرٹیکل 63 اے کی تشریح مانگی گئی ہے، ریفرنس کے فیصلے سے یہ واضح ہوجائے گا کہ کیا تحریک انصاف کے منحرف ارکان عدم اعتماد کی تحریک میں وزیراعظم عمران کیخلاف ووٹ دے ں گے؟ 

بشکریہ اصغر حیات ۔ پاکستان

Coming up next

# TITLE RELEASED TIME MORE
لمحہ بہ لمحہ بدلتا منظر نامہ ۔ کیا ایم کیو ایم پھر کنگ میکر بن گئی؟ 30/03/2022 00:08 ...
حالاتِ حاضرہ ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم اور اتحادی جماعتیں شہباز شریف سے غیر مطمئین کیوں؟ 30/06/2022 00:09 ...
ماڈرن آسٹریلیا کی نمائندہ، کمیونیکیشن منسٹر مشیل رولینڈ سے ایک ملاقات 29/06/2022 15:16 ...
پاکستان ہائی کمیشن کا مینگو فیسٹول ، پاکستان آسٹریلیا کے مابین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل 29/06/2022 07:56 ...
پاکستان آسٹریلیا سے پچز درآمد نہیں کررہا : اسپورٹس راونڈ اپ 26/06/2022 09:53 ...
پاکستان کے نوجوان فلمساز بنے آسٹریلیا میں نیو یارک فلم اکیڈمی کے مہمان 25/06/2022 29:08 ...
حکومت نے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا پلان تیار کر لیا 21/06/2022 15:05 ...
تارک وطن افراد " ٹیف " سے کیسے فائدہ اٹھائیں 21/06/2022 09:48 ...
ابھی تو بس وارم اپ ہوا ہے: پاور ومن اپنی شاندار فتح کے بعد مزید سنسنی خیز مقابلوں کیلیے پرعزم 20/06/2022 45:14 ...
میلبرن میں منعقد فیکا کا آنکھوں دیکھا احوال 18/06/2022 11:01 ...
View More