آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کے ساتھ چلنے والی سیکیورٹی گاڑی آسٹریلین ریاست تسمانیہ میں الزبتھ ٹاؤن کے قریب حادثے پیش آیا۔ وزیر اعظم محفوظ ہیں اور ان کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ وزیراعظم یا ان کی گاڑی کو حادثے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ مسٹر موریسن انتخابی مہیم پر تسمانیہ کے دورے پر ہیں۔
جمعرات کی سہ پہر تسمانیہ میں ایک حادثے کے بعد وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کی سیکیوریٹی کے چار ارکان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وزیراعظم زخمی نہیں ہوئے اور حادثہ انہیں پیش نہیں آیا ۔
مسٹر موریسن کی فالو سیکیورٹی گاڑی الزبتھ ٹاؤن، تسمانیہ کے قریب حادثے میں ملوث تھی۔
تسمانیہ کے دو پولیس افسران اور دو آسٹریلوی فیڈرل پولیس افسران جو فالو کرنے والی گاڑی میں تھے، مزید جانچ کے لیے جائے وقوعہ سے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
منتقلی کے وقت تمام افسران ہوش میں تھے، اور دوسری گاڑی کا ڈرائیور زخمی نہیں ہوا۔
مسٹر موریسن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے: "افسروں کے اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا ہے اور انہیں ان کی حالت سے آگاہ رکھا جا رہا ہے۔"
"وزیراعظم اپنی سیکیورٹی ٹیم کی طرف سے فراہم کردہ تحفظ کے لیے ہمیشہ انتہائی مشکور ہیں اور ان کی صحت یابی اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔"
— Scott Morrison (@ScottMorrisonMP) April 14, 2022
جمعرات کی سہ پہر کی انتخابی مہم کی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔
وزیر داخلہ کیرن اینڈریوز نے ٹویٹر پر زخمی اہلکاروں کے لیے نیک تمنائیں بھیجیں۔
میں آج ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے ارکان کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتی ہوں۔ وہ ڈیوٹی پر تھے، وزیر اعظم کو تحفظ فراہم کر رہے تھے۔ میرے جذبات زخمی افسران اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، اور میں ان کی خدمات کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔