ایڈیلیڈ ملٹی کلچرل عید فیسٹیول 15-14 مئی کو منعقد ہو رہا ہے۔ میلے میں نہ صرف مختلف ممالک اور ثقافتوں کی نمائیندگی ہو گی بلکہ شرکا دنیا بھر کے بہترین حلال کھانوں کا لطف بھی اٹھا سکیں گے، بچوں بڑوں کے لئے تفریحی رائیڈس کا مزہ اور اہم شخصیات سے ملنے کے ساتھ ساتھ کرکٹ ٹی ۲۰ کی عالمی ٹرافی کے ساتھ تصویر کھنچوانے کا نادر موقعہ بھی مل سکے گا۔ فیسٹیول کے ترجمان فیصل بنِ بدر کا کہنا ہے کہ دو روزہ فیسٹیول آسٹریلیا کی ہمہ جہت رنگا رنگ ثقافت کی تصویر پیش کرے گا جہاں غیر مسلم اور دیگر آسٹریلین مسلم کمیونیٹی کے ساتھ مل جل کر عید کے تجربے سے محظوظ ہو سکیں گے۔
اس پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے اوپر دئے اسپیکر آئیکون پر کلک کیجئے یا اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- Spotify Podcast, Apple Podcasts, Google Podcast, Stitcher Podcast
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے