ابھی آنے والا ہے Wed 6:00 PM  AEST
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio
ایس بی ایس اردو

کھیلوں کی دنیا۔ آسٹریلین سیکیوریٹی حکام سیریز سے پہلے پاکستان میں ، ایشیز میں آسٹریلیا کا شاندار آغاز، پی ایس ایل مقابلوں کے لئے ہر ٹیم مستعد

Cricket Australia’s four-member delegation, comprising security experts, has arrived in Pakistan to assess security arrangements ahead of Australian 2022 tour. Source: PCB

ایشیز سیسیرز کا پہلا میچ آسٹریلیا کی ۹ وکٹ سے کامیابی۔ کرکٹ آسٹریلیا کا تین رکنی وفد انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان میں ہے ،،،آسٹریلین ڈیلیگیشن بدھ کے روز کراچی پہنچا جہاں ان کو سندھ پولیس کی جانب سے اسٹیڈیم اور ہوٹل کے اطراف ٹیموں کے لیے تعینات ہونے والی سیکورٹی کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی اس کے علاوہ وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا بھی دورہ کیا۔ پی ایس ایل کی تیاریاں زوروں پر۔۔

 کرکٹ آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پندرہ منٹ کے لیے کھیل کی نشریات بند ہونے پر معذرت کی ہے کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نک ہوکلے کا کہنا تھا کہ میچ کی براہ راست نشریات بند ہونے پر سب فینز سے معافی مانگتا  ہوں چند تکنیکی وجوہات کی وجہ سے کھیل کی لائیو فیڈ رکی ،ان افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے فوری اس مسئلے کو حل کرکے میچ کی براہ راست نشریات بحال کیں

ادھر ایشز سیریز کاپہلا ٹیسٹ میچ ہارنے والی ٹیم انگلینڈ پر سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا سو فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اس کے علاوہ سزا کے طور پر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پانچ پوائنٹس بھی کاٹے جائیں گے .  

ایشز سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے انگلش ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے

برسبین میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 20 رنز کا ہدف دیا تھا جو میزبان ٹیم نے باآسانی 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا اور یوں مہمان ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست ہوئی . آسٹریلیا کے نیتھن لیون نے انگلینڈ کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں چار سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا ہے وہ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے سترہویں کھلاڑی ہیں جبکہ تیسرے آسٹریلوی کرکٹر ہیں اس سے قبل آسٹریلیا کے لیجنڈری باولر شین وان 708 وکٹوں کے ساتھ سر فہرست جبکہ گلین میگرا 563 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ایشز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ان کی 399 وکٹیں تھیں چار  وکٹوں میں اضافے کے ساتھ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں403 وکٹیں ہوگئی ہیں  .  

Nathan Lyon of Australia dismisses Dawid Malan of England and claims his 400th wicket in Brisbane, United Kingdom on 12/11/2021. (Photo by Patrick Hoelscher/News Images/Sipa USA)
Nathan Lyon of Australia dismisses Dawid Malan of England and claims his 400th wicket in Brisbane.
Sipa USA Patrick Hoelscher/News Images/Si

 کرکٹ آسٹریلیا کا تین رکنی وفد انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان میں ہے ،آسٹریلین وفد بدھ کے روز کراچی پہنچا جہاں ان کو سندھ پولیس کی جانب سے اسٹیڈیم اور ہوٹل کے اطراف ٹیموں کے لیے  تعینات ہونے والی سیکورٹی کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی اس کے علاوہ وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا بھی دورہ کیا۔ کراچی میں انتظامات دیکھنے کے بعد آسٹریلوی وفد نے ایک روزہ دورہ اسلام آباد کیا وہاں ان کی پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات ہوئی اور وفد کو فل پروف سیکورٹی دینے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ۔

Australian security delegation reached Pakistan to check the security measurements arranged by Pakistan.
Cricket Australia’s four-member delegation including the security experts have arrived in Lahore, Pakistan.
PCB

کراچی اور اسلام آباد میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد وفد لاہور پہنچا جہاں سیکورٹی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم اور پنجاب سیف سیٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا ۔ تین رکنی وفد کو پی سی بی ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے اسٹیڈیم کا وزٹ کروایا اور بریفنگ دی جس کے بعد آسٹریلوی وفد نے پنجاب سیف سیٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا جہاں میچز کے دوران سیکورٹی انتظامات کے بارے میں بتایا گیا آسٹریلین سیکورٹی ٹیم نے اتھارٹی کے جدید کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا لاہور میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد وفد دوبارہ کراچی پہنچ چکا ہے آسٹریلوی وفد کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کل سے شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے میچز دیکھے گا جس کے بعد وطن واپس روانہ ہو کر کرکٹ آسٹریلیا کو اپنی رپورٹ جمع کروائے گا ۔آسٹریلین کرکٹ ٹیم  آئندہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرہے گی ۔  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے میچز لاہور کراچی اور راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم 1998 میں آخری بار پاکستان آئی تھی

ایس بی ایس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق فاسٹ باولر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے جس طرح کی سیکورٹی پاکستان کی حکومت فراہم کرتی ہے  ویسی کوئی نہیں دے سکتا ،،ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا آسٹریلیا بڑی ٹیم ہے ان کا پاکستان آنا خوشی کی بات ہے 

The Pakistan Cricket Board has suspended batsman Umar Akmal under its anti-corruption code hours before the start of its domestic Twenty20 tournament in Karachi.
Pakistan's Umar Akmal celebrates against Sri Lanka during their Asia Cup final cricket match in Dhaka, Bangladesh.
AP

پاکستان سپر لیگ کے لیے ساتویں ایڈیشن کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں،،،پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کے لیے کھلاڑیوں کے چناؤ اورٹیموں کی تشکیل کے لیے ڈرافٹنگ آج پاکستان کے شہر لاہور میں ہوگی جس کے لیے مختلف کیٹگریز میں 443 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے بین کٹنگ ، بین ڈنک سمیت چھ آسٹریلیا کے کھلاڑی ڈرافٹ کا حصہ ہیں یہ تعداد دیگر ممالک کے کرکٹرز کے مقابلے میں انتہائی کم ہے

West Indies cricket team is in Pakistan to play three T20 and three ODIs matches series, starting from Dec. 13.
Players of West Indies cricket team attend practice session at the National Stadium, in Karachi, Pakistan, Saturday, Dec. 11, 2021.
AP
 

 پی ایس ایل کا میلہ 27 جنوری سے  نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سجے گا ایونٹ کے 34 میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائے گے ٹورنامنٹ کا اختتام 27 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مارچ میں متوقع دورہ پاکستان کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ، پی ایس ایل کے مقابلے شیڈول سے پہلے شروع کروا رہا ہے اس سے قبل ہونے والے پی ایس ایل کے چھ سیزن فروری کے تیسرے ہفتے میں شروع ہوئے تھے لیکن 23 سال کے بعد کینگروز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو جلدی شروع کروانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ پاکستان مارچ 2022 میں آسٹریلیا ٹیم کی میزبانی کر سکے

.اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ اس بار مضبوط ٹیمیں بنائیں گے پی ایس ایل کے لیے بہت پرجوش ہوں

تعاون ۔ انس سعید  


 

Coming up next

# TITLE RELEASED TIME MORE
کھیلوں کی دنیا۔ آسٹریلین سیکیوریٹی حکام سیریز سے پہلے پاکستان میں ، ایشیز میں آسٹریلیا کا شاندار آغاز، پی ایس ایل مقابلوں کے لئے ہر ٹیم مستعد 13/12/2021 00:10 ...
کیا تارکینِ وطن ووٹرز امیدوار کے بارے میں معلومات کر کے ووٹ ڈالتے ہیں؟ 19/05/2022 00:10 ...
ایس بی ایس اردو خبریں 19 مئی 2022 19/05/2022 04:23 ...
'فوٹی' کیا ہے؟ آسٹریلین کھیل کے بارے میں وہ سب کچھ جو آپ جاننا چاہتے ہیں 18/05/2022 22:00 ...
امیگرنٹ خواتین عملی سیاست سے دور کیوں 17/05/2022 15:07 ...
ایس بی ایس اردو خبریں 17 مئی 2022 17/05/2022 05:13 ...
پاکستانی کمیونیٹی آسٹریلیا کے وفاقی انتخابات کے بارے میں کیا سوچتی ہے؟ 17/05/2022 45:08 ...
ایس بی ایس اردو خبریں 16 مئی 2022 16/05/2022 00:03 ...
سابق آسٹریلین کرکٹر اینڈریوں سائیمنڈس کی کار حادثے میں ہلاکت پر کرکٹ کی دنیا سوگوار 15/05/2022 00:07 ...
تارک وطن خواتین ووٹ دیتے ہوئے کیا سوچتی ہیں ؟ 15/05/2022 07:00 ...
View More