ابھی آنے والا ہے Sun 6:00 PM  AEDT
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio
ایس بی ایس اردو

ٹاؤنزول میں بچے کی ہلاکت پر فضا سوگوار

کوئنزلینڈ کے شمالی علاقے ٹاؤنزول میں پانچ سالہ بچے کی حادثے میں موت ۔ پولیس کے مطابق بچہ فٹ پاتھ پر سائیکل چلا رہا تھا جبکہ اس کے والد اس کے ہمراہ تھے۔

ٹاونزول میں منگل کی شام پیش آنے والے واقعے میں کار کی ٹکر سے پانچ سالہ بچے کی موت ہو گئ تھی۔ اس واقعے پر پوری کمیونٹی نے رنج کا اظہار کیا ہے۔ ٹاؤنولز کی میئر جینی ہل نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک افسوسناک واقعہ قرار دیا ہے اور متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

 

 یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے اور میری تمام ہمدردیاں اس بچے کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ پولیس اس واقعے کی تحقیق کر رہی ہے اور ہم خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں

 

 اسلامک سوسائٹی ٹاونزول کے امام عبدلسالک نے واقعے کو پوری کمیونٹی کے لیے افسوسناک قرار دیا ہے اور خاندان کے ساتھ دکھ کی گھڑی میں ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔

 

بچے کی والدہ ہسپتال میں اپنے بچے کو دیوانہ وار ڈھونڈ رہی تھی -ان کے الفاظ میں نہیں بھول سکتا - ہمیں اس واقعے پر انتہائی ملال ہے اور یہاں ہر آنکھ اشکبار ہے۔

 

دوسری جانب کوئنزلینڈ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں سینئر ریسرچ فیلو ڈاکٹر مارک کنگ نے سڑک پر حفاظتی اقدامات پر بات کی ہے- ان کہنا تھا سڑک پر چلتے یا گاڑی چلاتے احتیاط ضروری ہے-

گاڑی چلاتے ہوئے اور پیدل چلتے ہوئے ارد گرد نظر رکھنی چاہیے تا کہ ایسے حادثات کا سدباب ہو سکے۔ 

 

 

Coming up next

# TITLE RELEASED TIME MORE
ٹاؤنزول میں بچے کی ہلاکت پر فضا سوگوار 10/10/2019 09:15 ...
اردو خبریں ۲۳ جنوری ۲۰۲۰ 22/01/2020 15:07 ...
ایس بی ایس اردو خبریں ۲۰ جنوری ۲۰۲۰ 19/01/2020 12:22 ...
آسٹریلیا ڈے کے موقع پر آسٹریلیا کو اپنا گھر بنانے والے کیا کہتے ہیں؟ 19/01/2020 12:26 ...
ایس بی ایس اردو خبریں سولہ جنوری ۲۰۲۰ 15/01/2020 10:59 ...
بائک پر ۱۴ ہزار کلومیٹر کا سفر- کیا آپ نے ایسا سوچا ہے؟ 14/01/2020 11:25 ...
ایس بی ایس اردو تیرہ جنوری ۲۰۲۰ 12/01/2020 11:58 ...
ایس بی ایس اردو خبریں نو جنوری ۲۰۲۰ 09/01/2020 08:49 ...
کیا مرد اپنی دماغی صحت کو نظر انداز کرتے ہیں؟ 08/01/2020 06:18 ...
آسٹریلین بش فائر : فضائی آلودگی سے کیسے بچیں؟ 07/01/2020 10:09 ...
View More