ابھی آنے والا ہے Wed 6:00 PM  AEST
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio
ایس بی ایس اردو

بچوں کو ویکسین لگوانا کتنا ضروری ، کتنا محفوظ

Source: Getty Images/FatCamera

حکومت کی جانب سے پانچ تا گیارہ سال کی عمر کے بچوں کو 10 جنری سے ویکسین لگوانے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ اس حوالےسے اکثر والدین نہ صرف پر اعتماد ہیں بلکہ ویکسین بکنگ بھی کروا چکے ہیں جبکہ دوسری طرف کچھ والدین ابہام کا شکار ہیں بچوں کو موجودہ حالات میں ویکسین لگوانا کتنا ضروری ہے سنئیے ڈکٹر شہبازز چوھدری کی گفتگو میں ۔

حکومت نے پانچ تا گیارہ سال کے بچوں کو ویکسین لگوانے کی اجازت دے دی ہے اور اس سلسلے میں مختلف ریاستوں میں انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں ۔ وکٹوریہ میں ذہنی طور پر آٹسٹ یا معذوری کا شکار بچوں کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ریاست میں بچوں کے لئے 35 ہزار سے زائد بکنگز کروا لی گئی ہیں ۔

اس سلسلے ڈاکتر شہباز چوھدری جو میلبرن میں بطور جنرل پرکٹیشنر خدمات انجام دیتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بچوںکو ویکسین لگوانا انتہائی ضروری ہے ۔ ڈاکتر شہباز کہتے ہیں کہ کووڈ 19 کی جو نئی قسم اومی کرون سامنے آئی ہے اس سے بچے متاثر ہو رہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ اومی  کرون سے اموات یا سنگین بیماری کا امکان کم ہے لیکن اس کا پھیلاو زیادہ ہے ۔

ڈاکتر شہباز کہتے ہیں مطالعے سے ظاہر ہے  کہ ویکسین کے جو اثرات یا سائڈ ایفیکٹس بچوں میں سامنے آئے ہیں ان میں عمومی طور پرجسم مین درد یا معمولی بخار ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اس بات کا اندازہ لگانا آسان ہے کہ ان معمولی سائڈ ایفیکٹس کو برداشت کر لیا جائے اور بچوں کو ویکسین لگوا کر کرونا جیسی بیماری کی شدت سے بچا لیا جائے ۔

ڈاکٹر شہباز نے بتایا کہ بچوں کو بھی ویکسین کی دو خوراکیں لگائی جائیں گی ، جبکہ بچوں کو صرف فائزر ویکسین لگائی جائے گی ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتا یا کہ گیارہ سال یا اس سے کم عمر کے بچوں کو بارہ سال یا اس زائد عمر کے افراد کو دی گئی ویکسین خوراک کا ایک تہائی حصہ دی جائے گی ۔

  

Coming up next

# TITLE RELEASED TIME MORE
بچوں کو ویکسین لگوانا کتنا ضروری ، کتنا محفوظ 09/01/2022 08:39 ...
ایس بی ایس اردو خبریں 24 مئی 2022 24/05/2022 03:59 ...
ڈلیوری سروس ڈور ڈیش کا گگ ورکرز کے لیےٹرانسپورٹ ورکرز یونین سے معائدہ 24/05/2022 06:31 ...
کیا تارکینِ وطن ووٹرز امیدوار کے بارے میں معلومات کر کے ووٹ ڈالتے ہیں؟ 19/05/2022 00:10 ...
ایس بی ایس اردو خبریں 19 مئی 2022 19/05/2022 04:23 ...
'فوٹی' کیا ہے؟ آسٹریلین کھیل کے بارے میں وہ سب کچھ جو آپ جاننا چاہتے ہیں 18/05/2022 22:00 ...
امیگرنٹ خواتین عملی سیاست سے دور کیوں 17/05/2022 15:07 ...
ایس بی ایس اردو خبریں 17 مئی 2022 17/05/2022 05:13 ...
پاکستانی کمیونیٹی آسٹریلیا کے وفاقی انتخابات کے بارے میں کیا سوچتی ہے؟ 17/05/2022 45:08 ...
ایس بی ایس اردو خبریں 16 مئی 2022 16/05/2022 00:03 ...
View More