آسٹریلیا کی بین الاقوامی سرحد دوبارہ کھلنے کےدن قریب آرہے ہیں اور چند ہفتوں میں آسٹریلوی شہری اور مستقل رہائشی بیرون ملک مقیم خاندان اور دوستوں کے ساتھ دوبارہ ملنے کے خواب کیو تعبیر دے سکیں گے۔
آسٹریلیا کی بین الاقوامی سرحد نومبر میں دوبارہ کھل جائے گی ، آسٹریلین شہری اور مستقل رہائشی ملک سے باہر جانے اور دوبارہ واپس آ سکیں گے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ان سب کے لئے ایک جذباتی وقت ہو گا جب بہت سے بچھڑے ہوئے لوگ دوبارہ ملیں گے کیونکہ یہ 20 ماہ یا اس سے زیادہ عرصے کے لیے علیحدہ ہونے والے پیاروں کے ملنت کا وقت ہو گا ۔
مگر آسٹریلیا کا عارضی ویزہ رکھنے والوں اور غیر شہریوں کو ابھی بھی سفر کے لئے مزید انتظار کرنا پڑے گا۔
ایک عام اصول کے طور پر ، آسٹریلیا کے ایک اعشاریہ چھ ملین عارضی ویزا ہولڈرز اگر آسٹریلیا سے باہر جاتے ہیں تو وہ کسی غیر معمولی صورتحال کا اثتثنیٰ حاصل کئے بغیر آسٹریلیا واپس نہیں آ سکیں گے۔اور واپسی پر پابندی ریڈ جیسی عارضی تارکین وطن کے لیے ایک دھچکا ہے۔ مس ریڈ اپنے شوہر اور دو بیٹوں کے ساتھ ڈھائی سال قبل آسٹریلیا میں ہنر مندوں کی کمی کے عارضی ویزے پر برطانیہ سے آسٹریلیا منتقل ہوئیں تھیں۔ انتالیس سالہ ریڈ کی والدہ کوڈ کی وبا سے پہلے ان سے ملنے آ چکی ہیں مگر اب وہ اپنے خاندان کے ساتھ عارضی ویزے کے باعث برطانیہ میں اپنی والدہ سے ملنے نہیں جا پا رہی ہیں۔
- آسٹریلیا کے شہری اور مستقل رہائشی آسٹریلیین سرحدیں کھلنے کے دوبارہ کھولنے کے قومی منصوبے کے فیز سی کے تحت صرف اندرون ملک ہی سفر کر سکیں گے۔
مکمل طور پر ویکسینیٹڈ آسٹریلین شہری اور مستقل سکونت کار آسٹریلیا واپس آسکیں گے مگر انہیں گھر میں سات دن قرنطینہ کرنا ہو گا ۔جبکہ وہ آسٹریلین شہری اور مستقل سکونت کار جو غیر منظور شدہ ویکسین لگوا کر آئیں گے یا کووڈ ویکسین نہ لگوا کر آسٹریلیا پہنچنیں گے ان کو 14 دن اپنے خرچ پر ہوٹل قرنطینیہ کرنا ہوگا۔ مگر ان نرمیوں کا اطلاق عارضی ویزا رکھنے والوں یا غیر شہریوں پر نہیں ہوگا۔
عارضی ویزا رکھنے والے اور غیر شہری کسی بھی وقت آسٹریلیا چھوڑ سکتے ہیں تاہم ، انہیں عام طور پر واپس آنے کی اجازت نہیں ہے۔ ایسے افراد کو صرف مخصوص حالات میں آسٹریلیا میں دوبارہ داخل ہونے کے لیے چھوٹ حاصل کرنے کی درخواست دینا ہوگی ۔
عارضی ویزا ہولڈرز ، سیاح اور دیگر نون سٹیزنز کو ملک میں داخلے کے لیے آسٹریلین حکومت کے نیشنل پلان کے فیز ڈی تک انتظار کرنا پڑے گا۔
اور فیز ڈی کب شروع ہوگا اس کی کوئی ٹائم لائن نہیں ہے۔
آسٹریلین حکومت نے ویزہ ہولڈرز کے غیر ممالک سے سفر کے اوقات کار کا اعلان نہیں کیا ہے
محترمہ ریڈ اور ان کے شوہر رابن اپنے اندازے کے مطابق اس امید پر ٹکٹ بک کروانے پر غور کر رہے ہیں کہ ان جیسے عارضی ویزہ ہولڈرز کے لئے بھی واپسی کی تاریخ کا جلد اعلان ہو گا
اگرچہ ریڈ کے خاندان کے پاس کے پاس منسوخ چھٹیوں سے ہزاروں ڈالر کا ہوائی جہاز کا کریڈٹ ہے جسے وہ استعمال کرنا چاہتے ہیں ، انہوں نے بکنگ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلوی فیڈریشن آف ٹریول ایجنٹس کے ایگزیکٹو چیئرمین ، ٹام مانورنگ توقع کرتے ہیں کہ نومبر تک صورتحال واضح ہو جائے گی ۔ صارفین
کی تنظیم چوائس بین الاقوامی پروازوں کی بکنگ کے بارے میں سوالات کرنے والوں کو مشورے بھی دیتی ہے۔
چوائیس کی سفری امور کی ماہر محترمہ جوڈی برڈ ، بکنگ کروانے سے پہلے شرائط و ضوابط یا فائین پرنٹ پڑھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس درست سفری دستاویزات اور ویزا ہے اور چیک کریں کہ آپ پر کوئی سفری پابندی تو لاگو نہیں ہوتی ۔ سفر کے بارے میں موجودہ غیر یقینی صورتحال کے دوران مسٹر مینورنگ کہتے ہیں کہ ٹریول ایجنٹز کے تجربے اور ماہرانہ رائے کو جانچنےکا یہ ایک اچھا وقت ہے۔
لیکن ایوی ایشن کے ماہر میتھیو فائنڈلے کہتے ہیں کہ سفر کے خواہشمند مسافروں کے لئے غیر یقینی کے دوران ہوشربا کرائے باعث پریشانی ہیں کیونکہ بین الاقوامی پروازوں کی زیادہ مانگ ٹکٹوں کی قیمتوں کو بڑھا رہی ہے۔ان کے مطابق یہ ماگ اور رسد کا یہ بحران وقتی ہے اور جیسے ہی مانگ بڑھے گی کچھ ہی دنوں میں سیٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا جس سے قیمتیں کم ہو نگی۔
فنڈلے کہتے ہیں کہ ایک ایسے وقت جب غیر ملکی سفر کا رحجان بڑھتا نظر آرہا ہے ، یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے لوگ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ان کا خیال ہے کہ کاروباری افراد اور خاندان والے گروپ سب سے پہلے سفر کریں گے جبکہ چھٹیاں گزارنے والوں کو بکنگ کرنے میں ابھی کچھ اور وقت لگے گا۔
آسٹریلین فیڈریشن آف ٹریول ایجنٹس کو توقع ہےکہ کرسمس کے روائیتی مہنگے سیزن ٹکٹ کے بعد فضائی سفر کے کرائے کرونا سے پہلے کی سطح کے قریب واپس آ جائیں۔
ایس بی ایس نیوز کی فلپا کیریس بروک کے فیچر کو ریحان علوی نے پیش کیا۔
پوڈ کاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- Spotify Podcast, Apple Podcasts, Google Podcast, Stitcher Podcast
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پروگرام سننے کے طریقے