ابھی آنے والا ہے Sun 6:00 PM  AEDT
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio
ایس بی ایس اردو

آسٹریلیا میں قرض کے خطرات کیا ہیں اور ان سے کیسے بچا جا سکتا ہے ؟

آسٹریلیا میں بینک-رپسی یا دیوالیہ پن کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے. کساد بازاری کے بڑھتے خطرات کی وجہ سی قرض لینے والوں پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں-آسٹریلیامیں قرض کے خطرات کیا ہیں اور ان سے کیسے بچا جا سکتا ہے ؟

ایسا قرض جس کو واپس نہ کیا جاسکتا ہو، کسی کو بھی دیوالیہ بنا سکتا ہے جس کے قانونی نتائج بھی ہوسکتے ہیں۔

قرض واپس کرنے کی سکت نہ ہونا ایک مشکل معاملہ ہے اور اس کی ابتدا کسی ایسے چھوٹے قرض سے ہوتی ہے جو واپس نہیں کیا جاتا یا پھر آپ اسے نظر انداز کرجاتے ہیں، مگر تاخیر کی فیس پینلٹی، چارجز اور اس پر بڑھتا ہوا سُود چھوٹے سے قرضے کو بڑے قرضے میں بدل سکتا ہے۔

اس کے علاوہ دیگر مسائل جن میں بے روزگاری، رشتوں کا ٹوٹنا یا صحت کی خرابی صورتحال کو مزید بگاڑ دیتے ہیں۔

فنانشئیل رائٹس سرے ہِل کی سولیسٹر ماٹا سولوفونی کہتی ہیں کہ اس وقت ان کے پاس مقروض افراد کی کالز میں اضافہ ہورہا ہے۔

 حال ہی میں ہم نے ایسے کئی کیس دیکھے ہیں جن کا تعلق پیچیدہ نوعیت کے دیوالیہ پن سے ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم بینکرپسی سے متعلق فون کالز میں بھی اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ 

        سلوفونی کے مطابق اکثر کالر کا تعلق قرض دینے والے اداروں کی شکایات سے ہوتا ہے، جو مقروض کو قانونی کارروآئی کی دھمکی دیتے ہیں۔

آسٹریلین فنانشئیل اتھارٹی کے مائیکل پارکنسن اس کے نتائج بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ آسٹریلیا میں بینکرپسی عموماً تین سال اور ایک دن تک ہوتی ہے۔

جب کوئی شخص بینکرپٹ ہوتا ہے، وہ اپنے اثاثوں کو رکھنے یا انھیں بیچنے کا حق کھودیتا ہے۔ جس کے بعد ایک ٹرسٹی کی تقرری کی جاتی ہے جو اس شخص  کے اثاثے بیچنے کے لئے اقدامات لیتا ہے۔

اس کے علاوہ قرض دار کا گھر تک بِک سکتا ہے جبکہ اس کے شہر، ریاست یا ملک چھوڑنے پر بھی پابندی لگ سکتی ہے۔ اسے اپنے ٹرسٹی سے بیرونِ ملک جانے کے لئے بھی اجازت لینی پڑے گی۔

اس کے علاوہ حکومت ایسے شخص کا نام بھی خفیہ نہیں رکھتی اور مالک مکان سے لے کر، ملازمت اور قرض دینے والے اداروں تک اس کا نام بلیک لسٹ ہوسکتا ہے۔

مائیکل پارکنسن کہتے ہیں کہ جو شخص قرض کے پیسے کی ادائیگی کرنے کے قابل نہ رہے، نیشنل پرسنل انسالونسی انڈیکس میں اس کا نام ڈال دیا جاتا ہے۔

یہ ایک ایسا پبلک ریجسٹر ہے جس تک کوئی بھی معمولی سی فیس دے کر رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

کریڈٹ رپورٹنگ ایجنسیز پانچ سال تک قرض کے نادہندگان کا نام اپنے پاس رکھتی ہیں۔

ریزرو بینک آف آسٹریلیا کے مطابق اس وقت آسٹریلوی شہری کریڈٹ کارڈ کے پچاس بلین ڈالر کے مقروض ہیں۔

قرضہ (کی واپسی) قسطوں میں

خدمات یا کوئی اور چیز حاصل کرنے کے بعد اس کی قیمت قسطوں میں ادا کرنا نوجوانوں میں کافی مقبول ہے۔

مثال کے طور پر آفٹر پے، آل آئی پے، اور اِسپلٹ اِٹ ایسے پروگرام ہیں جو اٹھّارہ سے پینتیس سال کی عمر تک کے نوجوانوں میں مقبول ہیں جس میں پہلے سے لی گئی خدمات یا اشیاء کی رقم بعد میں قسطوں کی صورت میں ادا کی جاتی ہے، مگر بہت سے لوگ اپنے بجٹ خسارے کی باعث اس طرح کی آفٹر پے خدمات کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔

انھیں علم نہیں ہوتا کہ اس کا کیا انجام ہوسکتا ہے۔

تئیس سالہ صوفیا پیٹرووچ کہتی ہیں کہ نوجوان افراد کو قرض کا اندازہ نہیں ہوتا اور وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ قسطوں کی دیر سے ادائیگی کرنے سے وہ زیادہ رقم ادا کررہے ہوتے ہیں اور تاخیر سے ادائیگی کا راستہ ان کو بعد میں مزید مشکلات میں ڈال دیتا ہے۔

قرض کی جب تشہیر کی جاتی ہے تو اس وقت ایسا نہیں لگتا کہ یہ ایک مسئلہ بن سکتا ہے لیکن اس کے بروقت پیسے نہ دینے پر بعد میں نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

میرے خیال میں جو نوجوان یہ قرضے لیتے ہیں ان کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ وہ اپنا استطاعت سے زیادہ قرضہ لے لیتے ہیں اور پھر اسے واپس نہیں کر پاتے۔

آسٹریلیا میں عام طور پر کہا جاتا ہے کہ قرض تو آجکل کی روز مرّہ کی مالی زندگی کا حصہ ہے، مگر حقیقت ایسی نہیں۔

فنانشئیل رائیٹس لیگل سینٹر کی ماٹا سلوفونی کہتی ہیں کہ ملک میں کچھ طبقات میں قرض لینے کی شرح زیادہ پائی جاتی ہے۔

اگر آپ قرض سے پریشان ہیں یا قرض کے سلسلے میں مدد چاہتے ہیں تو  قومی ہیلپ لائن1800007007 پر رابطہ کیجئے۔

یہ صیغہ راز میں رکھی جانے والی مفت ہیلپ لائن ہے اور صبح نو بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک پیر سے جمعہ دستیاب ہوتی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

Coming up next

# TITLE RELEASED TIME MORE
آسٹریلیا میں قرض کے خطرات کیا ہیں اور ان سے کیسے بچا جا سکتا ہے ؟ 15/09/2019 07:17 ...
ایس بی ایس اردو خبریں سولہ جنوری ۲۰۲۰ 15/01/2020 10:59 ...
بائک پر ۱۴ ہزار کلومیٹر کا سفر- کیا آپ نے ایسا سوچا ہے؟ 14/01/2020 11:25 ...
ایس بی ایس اردو تیرہ جنوری ۲۰۲۰ 12/01/2020 11:58 ...
ایس بی ایس اردو خبریں نو جنوری ۲۰۲۰ 09/01/2020 08:49 ...
کیا مرد اپنی دماغی صحت کو نظر انداز کرتے ہیں؟ 08/01/2020 06:18 ...
آسٹریلین بش فائر : فضائی آلودگی سے کیسے بچیں؟ 07/01/2020 10:09 ...
’ارے شوہر کا نوزائیدہ بچے کی دیکھ بھال سے کیا تعلق؟‘ 06/01/2020 09:01 ...
ایس بی ایس اردو خبریں چھے جنوری ۲۰۱۹ 06/01/2020 07:16 ...
خواتین کے مزاج میں تبدیلی ڈپریشن کے باعث تو نہیں ۔۔۔ 03/01/2020 11:30 ...
View More