ابھی آنے والا ہے Sun 6:00 PM  AEDT
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio
ایس بی ایس اردو

آسٹریلیا میں وصیت کی کیا اہمیت ہے؟

Source: Getty Images/SolStock

آسٹریلیا میں وصیت بنانا زندگی کا ایک اہم پہلو ہے۔ وصیت نہ ہونے کے باعث مستقبل میں بیوی اور بچوں یا قریبی رشتہ داروں کو مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے وصیت بنانے کے لئے اہم معلومات فراہم کی جاتی ہے۔

آسٹریلیا میں پاکستان یا کسی دوسرے ملک سے آنے کے بعد اکثر تارکینِ وطن اپنے اور اپنے گھر والوں کے مالی استحکام کے لئے فوری طور پر ملازمت یا کسی اور کام میں فوری طور پر مصروف ہوجاتے ہیں۔

ساری منصوبہ بندی بچوں کے لئے بہتر اسکول، معیاری سبرب یا کمیونٹی کے قریب رہنے پر مزکور ہوتی ہے۔ لیکن ایک اہم پہلو جسے لوگ نظرانداز کر جاتے ہیں وہ ہے "وصیت" یعنی آپ کے اس دنیا سے جانے کے بعد کی تیاری۔ آسٹریلیا میں اسے "پلاننگ اہیڈ" کہتے ہیں۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے وکیل عمران خان کا کہنا ہے کہ عام طور پر لوگ مالی منصوبہ بندی تو کرتے ہیں لیکن اس دنیا سے جانے کے بعد ان کے وسائل، بچوں یا پراپرٹی کا کیا ہوگا، اس بارے میں نہیں سوچتے۔

"ایک خاندان کا واحد کفیل اگر آسٹریلیا میں مرجاتا ہے اور اس شخص کی کوئی وصیت نہیں ہے تو اس کے بیوی اور بچوں کو اس شخص کے مالی وسائل تک رسائی میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

ایسا بھی ہوتا ہے کہ گھر والوں کہ پاس دفنانے کے بھی پیسے نہیں ہوتے کیونکہ ہر چیز[بینک اکاونٹ سے پراپرٹی تک] اس شخص کے نام پر ہوتی ہے جو اس دنیا میں نہیں رہا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص نے وصیت بنائی ہے تو اس میں وہ فیصلہ کرتا ہے کہ اس کے پیسے یا پراپرٹی کسی ملے گی لیکن اگر وصیت نہیں بنائی ہے تو پھر آسٹریلین حکومت قوانین کے مطابق فیصلہ کرتی ہے کہ مرنے والے شخص کے وسائل کسے دیئے جائیں۔

"اگر گھر والوں کے پاس ڈیتھ سرٹیفیکیٹ اور وصیت ہوتی ہے تو پھر کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔"

Last will document
Insight
 

کیا آسٹریلیا میں اسلامی وصیت بنائی جاتی ہے؟

وکیل عمران خان کا کہنا ہے کہ عام طور پر بنائی جانے والی وصیت آسٹریلیا قوانین کے مطابق ہوتی ہے اور اس پر عملدرامد بھی سب کے لئے ایک جیسا ہوتا ہے چاہے فوت ہونے والا کسی بھی مذہب کا ہو۔

"آسٹریلیا میں اسلامی قوانین کے مطابق وصیت بنائی جاتی ہے جسے آسٹریلوی حکومت بھی مانتی ہے۔"

عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ اسلامی وصیت میں نہ صرف مالی وسائل کے بارے میں فیصلہ کیا جاسکتا ہے بلکہ اس شخص کو کہاں اور کن رسومات کے ساتھ دفن ہونا ہے یہ بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

 

Signing Last Will and Testament document
Signing Last Will and Testament document
49523127
 

اگر والدین انتقال کرجائیں تو کیا ریاست بچوں کو اپنی تحویل میں لے سکتی ہے؟

وکیل عمران خان کے مطابق اگر وصیت میں والدین نے واضح کیا ہے کہ ان کے مرنے کے بعد بچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری کسے ملتی ہے تو ریاست جانچ کے بعد بچے ان افراد کو دے سکتی ہے۔

"اگر وصیت میں یہ لکھا ہے ریاست بچوں کی ذمہ داری لے تو یہ بات بھی شامل کی جاسکتی ہے کہ بچوں کو دیکھنے والے مسلمان ہوں اور ان کی پرورش اسلامی طریقے سے کی جائے۔"

لیکن عمران خان کا کہنا ہے کہ معاملہ جب عدالت کے پاس جاتا ہے تو پھر فیصلہ بچوں کی بہتری کو دیکھتے ہوئے ہی کیا جاتا ہے۔

 ریاستوں اور علاقاجات کی حکومتوں کی جانب سے وصیت بنانے کے لئے اہم معلومات فراہم کی جاتی ہے۔ تفصیل کے لئے لنک پر کِلک کریں۔

https://service.vic.gov.au/find-services/personal/make-a-will

 

https://www.service.nsw.gov.au/transaction/get-started-making-will

 

https://nt.gov.au/law/bdm/make-a-will

 

https://www.qld.gov.au/law/births-deaths-marriages-and-divorces/deaths-wills-and-probate/wills

 

https://www.publictrustee.tas.gov.au/wills.html

 

https://www.wa.gov.au/service/justice/civil-law/make-will-public-trustee

 

https://www.ptg.act.gov.au/wills/making-a-will

 

https://www.sa.gov.au/topics/family-and-community/planning-ahead/making-a-will


نوٹ۔ وصیت بنانے سے متعلق یہ عام معلومات ہے۔ اگر آپ کو اپنے لئے یا کسی اور کے لئے وصیت بنانی ہے تو ماہرین سے رجوع کریں۔


 

Coming up next

# TITLE RELEASED TIME MORE
آسٹریلیا میں وصیت کی کیا اہمیت ہے؟ 14/01/2021 00:08 ...
اردو خبریں بدھ 3 مارچ 2021 03/03/2021 08:50 ...
آسٹریلیا میں کرونا کی ویکسین لگوانے کا تجربہ کیسا ہے؟ 02/03/2021 07:10 ...
ایس بی ایس اردو خبریں 2 مارچ 2021 02/03/2021 12:00 ...
ایس بی ایس اردو خبریں 01 مارچ 2021 01/03/2021 04:33 ...
ایس بی ایس اردو خبریں 28 فروری 2021 28/02/2021 13:04 ...
اسپیشل ایفیکٹ میک اپ ، تخلیقی صلاحیت کو اجاگر کرنے والا شعبہ 28/02/2021 05:49 ...
ایس بی ایس اردو خبریں 26 فروری 2021 26/02/2021 09:00 ...
بلوچستان کیوں سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے؟ 25/02/2021 07:00 ...
اردو خبریں بدھ 24 فروری 2021 24/02/2021 09:11 ...
View More