ابھی آنے والا ہے Sun 6:00 PM  AEST
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio

آسٹریلیا میں کووڈ – 19،وہ معلومات جو آپ کے لئے جاننا بہت ضروری ہے ۔

اس فیکٹ شیٹ میں آپ کی زبان میں ، کووڈ 19 سے متعلق حقائق پر مبنی اہم ترین معلومات مرتب کی گئی ہے ۔

 

کووڈ-19 سے متعلق تازہ ترین معلومات روزانہ انگریزی میں جاننے کے لئے وزٹ کریں:

SBS News Covid-19

آسٹریلیا میں کووڈ 19 کی ویکسین

آسٹریلین حکومت نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ دستیاب ہوتے ہی ، موثر اور محفوظ کووڈ 19 ویکسین تمام آسٹریلین شہریوں کے لئے دستیاب بنائی جائے ۔

کیا آپ کووڈ -19 ویکسین لگوانے کے اہل ہیں اور اس کے لئ آپ کہاں بکنگ کروا سکتے ہیں یہ جاننے کے لئے وزٹ کیجئے : https://covid-vaccine.healthdirect.gov.au/

اگر آپ کی عمر 40 سال یا اس سے زائد ہے تو آپ ویکسین لگوانے کے اہل ہیں ۔ 16 سال سے 39 سال کے افراد بھی ویکسین لگوانے کے اہل ہو سکتے ہیں ۔ ویکسین سے متعلق اپنی اہلیت جاننے کے لئے اس ویب سائٹ پر سی گئی ہدایات پر عمل کریں

آپ اپنے معالج( جی پی ) سے بھی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اور اپنی زبان میں ویکسین کی معلومات کے  کے لئے وزٹ کر سکتے ہیں :

: https://www.health.gov.au/initiatives-and-programs/covid-19-vaccines/covid-19-vaccine-information-in-your-language

تجویز کردہ ویکسین کون سی ہیں ؟

دی آسٹریلین ٹیکنکل ایڈوائزری گروپ برائے ایمونائزیشن 16 سے 59 سال کے افراد کے لئے کووڈ-19 کامرناٹی (فائزر) ویکسین کو ترجیحی دوا تجویز کرتا ہے ۔

کووڈ 19 ویسٹا زینکا ویکسین بھی 18 سے 59 سال کے افراد کو فراہم کی جا سکتی ہے ۔

اگر آپ اب تک ویکسین حاصل کرنے کے اہل نہیں ہیں  اور آپ کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے تو آپ درخواست کر سکتے ہیں کہ جب آپ ویکسین کے حصول کے اہل ہوں آپ کو مطلع کر دیا جائے ۔

آسٹریلیا میں 16 سال یا اس سے کم عمر کے افراد ابھی ویکسین حاصل کرنے کے اہل نہیں ہیں ۔

کووڈ 19 سے متعلق ذہنی صحت کی معاونت(سپورٹ )

سال 2020 سے آستریلین حکومت نےمیڈی کئیر سبسیڈی کے تحت مینٹل ہیلتھ کئیر پلان کے تحت ہر سال  اہل مریضوں کے لئے 10 اضافی سائیکولوجیکل تھراپی سیشن فراہم کئے ہیں تاکہ ذہنی امراض کے ماہرین اور معالجوں  تک آسان رسائی ممکن ہو سکے ۔ 

کرونا وائرس کی عالمی وبا اور خود ساختہ تنہائی کے دوران اچھی ذہنی صحت برقرار رکھنے کے لئے معاونت اور معلومات فراہم کرنے کے لئے آسٹریلین حکومت نے ہیڈ ٹو ہیلتھ Head to Health

 

کے نام سے ایک پورٹل ترتیب دیا ہے ، جس کے تحت کووڈ 19 سےمتعلق ذہنی صحت کے بارے میں مدد فراہم کی جا رہی ہے ۔

https://www.headtohealth.gov.au/covid-19-support/find-support-that-works-for-you/covid-19-support-for-people-from-cald

 ذہنی صحت کا خیال رکھیں مینٹل ہیلتھ آسٹریلیا کا ایک منصوبہ ہے جو کثیر الثقافتی اور لسانی طور پر متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کی ذہنی صحت پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور اس سلسے میں خدمات ،معلومات اور وسائل تک رسائی فراہم کرتا ہے ۔

https://embracementalhealth.org.au/news-events/coronavirus-covid-19-resources

اگر آپ کو اپنی زبان میں ذہنی صحت سے متعلق معاونت درکار ہے تو ٹی آئی ایس نیشنل  کے نمبر  ۔131450پر کال کریں  یا مترجم کی خدمات حاصل کرنے کے لئے وزٹ کریں 

tisnational.gov.au

ٹی آئی ایس نیشنل 100 سے زائد زبانوں میں خدمات فراہم کرتا ہے اور ہفتے کے ساتوں دن ، 24 گھنٹے ایک مقامی کال کے برابر قیمت پر آپ اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔

ذہنی صحت سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے لے لئے مینٹل ہیلتھ سروسز ان آسٹریلیا ان یور لینگویج کی ویب سائٹ وزٹ کریں 

https://www.sbs.com.au/language/english/what-mental-health-services-in-your-language-are-available-in-australia 

مالی مشکلات(اور پینا ڈیمک ڈزاستر پیمنٹ):

“اگر آپ کو مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں تو منی سمارٹ کی اس ویب سائٹ www.moneysmart.gov.au پر جائیں یا قومی قرض کی ہیلپ لائن 1800 007 007 پر کال کریں۔" 

وفاقی حکومت کی جانب سے پین ڈیمک رخصت  کے لئے چھٹی کی ادائیگی موجود ہے 

اس ادائیگی کا اطلاق ان افراد پر ہوتا ہے جو

کمائی نہیں کر سکتے کیوں کہ ان کے لئے قرنطینہ یا خودساختہ تنہائی اختیار کرنا لازمی ہے یا پھر ایسے شخص کی دیکھ بھال پر معمور ہیں جو کووڈ 19 کا شکار ہے ۔

https://www.servicesaustralia.gov.au/individuals/services/centrelink/pandemic-leave-disaster-payment

۔ہر ریاست اور ٹیرٹری میں کووڈ 19 کی عالمی وبا سے متعلق ادائیگیوں کے لئے ان لنکس پر کلک کریں :

 

کووِڈ-۱۹ کیسے پھیلتا ہے؟اور اس کو روکنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں 

کووِڈ-۱۹ ایک سے دوسرے فرد میں مندرجہ ذیل طریقوں سے منتقل ہوتا ہے:

  • ایسے شخص سے قریبی ملاپ جو متاثرہ ہو یا مرض کی علامات ظایر ہونے میں ۲۴ گھنٹے باقی ہوں
  • ایسے شخص سے ملاپ جو کہ مصدقہ طور پر متاثرہ ہو اور کھانس اور چھینک رہا ہو
  • چیزوں اور سطحوں پر ہاتھ لگانا (جیسے دروازے کے ہینڈل یا ٹیبل) جن پر متاثرہ شخص کی جانب سے کھانسا یا چھینکا گیا ہو اور پھر اپنے منہ اور چہرے پر ہاتھ لگانا-

آسٹریلوی حکومت تمام رہائشیوں سے کووڈ سیف ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی درخواست کرتی ہے - 

آپ اسے روک سکتے ہیں :

حفظان صحت کے اصو لوں کا خیال رکھنا اور اگر آپ خود کو بیمار محسوس کر رہے ہیں تو سماجی فاصلہ رکھنا وائرس کے خلاف سب سے زیادہ موثرمدافعانہعمل  ہے 

آپ کو چاہئے 

کم از کم دیڑھ میٹر کی سماجی دوری اختیار کریں اور کسی سے ملتے وقت 4 مربع فی کس کے اصول کو قائم رکھیں 

اپنے  ہاتھوں کو بار بار صابن اور پانی سے دھوئیں اور کھانے سے قبل اور بیت الخلا سے واپس آکر ہاتھ لازمی دھوئیں ۔

کھانستے اور چھینکتے وقت اپنا منہ ڈھکیں، رومال/ٹشو پیپر کو مناسب طریقے سے تلف کریں اور الکوحل والے ہینڈ سینٹائزر استعمال کریں ۔

اگر آپ بیمار ہیں تو لوگوں سے فاصلہ رکھیں (دیڑھ میٹر سے زائدکی دوری اختیار کریں)

آگر آپ میں علامات پائی جاتی ہیں تو ٹیسٹ کروائیں 

کرونا واِرس کی علامات ہلکی بیماری سے لے کر نمونیا تک ہیں-
کووِڈ ۱۹ کی علامات زکام یا فلو جیسی ہی ہیں جیسے کہ:

  • بخار
  • سانس کی علامات
  • کھانسی
  • گلے میں سوجن
  • سانس لینے میں دشواری

 

دیگر علامات میں ناک بہنا، سر میں درد، جوڑوں اور پٹھوں میں درد، پیچش، اُلٹی، سونگھنے اور زائقہ جانچنے کی صلاحیت میں کمی، بھوک کم لگنا اور تھکن شامل ہیں۔

 

حکام نے کووڈ 19 علامات گھر میں جانچنے کے لئے ترتیب دیا ہے 

https://www.healthdirect.gov.au/symptom-checker/tool/basic-details

کرونا وائرس کے لئے کوئی خاص طریقہ علاج موجود نہیں ہے لیکن بیشتر علامات کا علاج معاون دواوں سے کیا جا سکتا ہے ۔ اینٹی بائیو ٹک دوائیں اس مرض کے خلاف موثر نہیں ہیں ۔

 

 ۱ اگر آپ میں علامات ظاہر ہو جائیں تو فوری طور پرٹیسٹ کروائیں -
اگر آپ کسی سے اپنی علامات کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں تو قومی کرونا وائرس ہیلپ لائن پر مشورہ کریں- یہ لائن چوبیس گھنٹے اور ساتوں دن کام کرتی ہے- ۱۸۰۰ ۰۲۰ ۰۸۰

ٹیسٹ کہاں کروائیں 

ہر ریاست اور ٹیرٹری میں ٹیسٹ کی معلومات کے لئے کلک کریں 

Northern Territory

معلوم کیجئے کہ آپ کے علاقے میں جی پی کلینک کہاں ہے اور ملاقات کے لیے کیسے اندراج کرایا جائے؟

  اگر آپ کے علاقے میں کوئی کلینک نہیں ہے تو مزید معلومات کے لیے  ھیلتھ ڈائریکٹ یا اپنی سٹیٹ یا ٹیریٹری کی ھیلتھ ویب سائٹ پر جائیں-

گر آپ کو سانس لینے میں دشواری ہے یا اور کسی ہنگامی صورتحال کے لیے 000 پر کال کریں-

 

گر آپ میں کووڈ ۔ ۱۹ پایا گیا ہے تو آپ کو گھر پر رہنا ہوگا۔

  • عوامی جگہوں پر نہ جائیں، جن میں کام، اسکول، کالج، شاپنگ سینٹر اور تعلیمی ادارے شامل ہیں
  • کسی دوسرے شخص سے گھر کا سودا منگوالیں اور اسے گھر کے دروازے پر ہی رکھنے کا کہہ دیں۔
  • گھر میں لوگوں کا داخلہ ممنوع کردیں، صرف وہ لوگ جو گھر میں رہتے ہیں انھیں آنے کی
  • اجازت 

 کچھ لوگ جو اس سے متاثر ہوں وہ شاید بیمار بھی نا ہوں، کچھ ہلکا بیمار ہوں اور اس سے وہ ٹھیک ہو جائیں اور کچھ بہت بیمار پڑ جائیں- کرونا وائرس کے پرانے تجربات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ اس سے زیادہ متاثر ہوں وہ یہ ہیں:

  • وہ لوگ جن کی قوتِ مدافعت کم ہے (مثلاََ کینست کے مریض)
  • بزرگ افراد
  • ایبوریجنل اور ٹورس آئیلینڈرز کیونکہ ان میں دائمی امراض زیادہ ہیں

  • دائمی امراض میں مبتلا لوگ

  • اجتماعی ریائشگاہوں میں رہنے والے

  • حراست میں رکھے گئے لوگ

بہت چھوٹے بچے اور نومولود

 

جتنا آپ لوگوں سے دور رہیں گے، وائرس کا پھیلنا بھی اتنا ہی دشوار ہوگا۔ ۔ 

 کیا مجھے ماسک پہننا چاہیئے؟

COVID-19  کچھ  آسٹریلین ریاستیں اور خطے ماسک کے استعمال کی سفارش کرتے ہیں یا اس کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

 

ماسک سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لئے

ماسک کب پہنا جائے اور اسے درست طریقے سے کیسے پہنا جائے 

ماسک پہنے سے یا اتارنے سے پہلے اپنے ہاتھ دھ لیں یا جراثیم کش محلول سے صاف کریں 

اس بات کو یقینی بنائیں کہ ماسک درست طریقے سے آپ کے منہ اور ناک کو ڈھانپ رہا ہے اور آپ کی تھوڑی اور چہرے کے اطراف پر صحیح انداز میں موجود ہے ۔

ماسک اتارتے یا پہنتے وقت اس کے سامنے کے حصے کوہاتھ نہ لگائیں

ماسک آپ کی تھوڑی یا ناک سے نیچے لٹکنا نہیں چاہئے 

ایک دفعہ پہنے والے ماسک کو دوبارہ استعمال نہ کریں ، ری یوزایبل ماسک کو اچھی طرح دھو کر محفوظ جگہ خشک کریں

 

آسٹریلیا سے آمد و رفت (ملک کے اندر آنا یا باہر جانا) 

  • ریاستیں اپنے لحاظ سے بارڈر بند کرنے سے متعلق قدغنیں لگاسکتی ہیں۔ 

  • لازمی ڈیٹا کلیکشن

    یکم اکتوبر 2020 سے ریاستوں اور علاقوں کو کانٹریکٹ ٹریسنگ میں معاونت فراہم کرنے کے لئے مقامی پروازوں میں ڈیٹا کلیکشن لازمی قرار دیا گیا ہے جس کے تحت مسافر کا نام ، ای میل ایڈریس، موبائیل نمبراور رہائشی ریاست معلوم کی جائے گی ۔

    قومی پبلک ٹرانسپورٹ کے اصول
  • پبلک ٹرانسپورٹ خدمات ریاست اور علاقہ جات کی ذمہ داری ہے۔ وفاقی کابینہ نے عوام اور مسافروں کی صحت اور حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کے چند اصول بنائے ہیں جن میں بیماری کی صورت میں سفر نہ کرنا، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا اور کیش کا استعمال نہ کرنا شامل ہیں۔ اصولوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے یہ ویب سائٹ وزٹ کیجئے۔

    https://www.infrastructure.gov.au/transport/files/COVID19_public_transport_principles_29052020.pdf  

بین الاقوامی سفر

 بین الاقوامی پروازوں کے لئے عارضی اقدامات کئے گئے ہیں 

اور حکومت کی جانب سے ان کا مستقل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یہ اقدامات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں مزید معلومات کے لئے 

https://www.smartraveller.gov.au/COVID-19/trying-get-home#caps

حکومت کا ارادہ ہے کہ ہوائی اداروں میں خلل کو کم کرنے کے لئےکم از کم 48  گھنٹے قبل کوئی بھی نوٹس فراہم کیا جائے ۔

یہ ہوائی ادارے کی صوابدید پر ہے ، حکومت کے نہیں کہ وہ کس کو ٹکٹ فروخت کرنا چاہتے ہیں ۔

یہ آپ کی آسٹریلیا کی پرواز کو متاثر کر سکتا ہے ۔ اگر آپ آئندہ ہفتوں میں آسٹریلیا اپنے گھر واپس آنا چاہتے ہیں تو اپنے سفر کی تفصیلات اور سفری منصوبہ اپنی ائیر لائن یا ٹریول ایجنٹ سے تصدیق کروائیں ۔

قرنطینہ اور ٹیسٹنگ کی ضروریاتاور ان پر عملدرآمد ریاست اور ٹیرٹری کی حکومتوں کی جانب سے لاگو ہیں 

 

 اگر آپ کو باہر جانا ہی ہے تو مندرجہ ذیل وجوہات کی بنا پر آن لائن درخواست جمع کراسکتے ہیں:

کووڈ۔۱۹ کی وجہ سے آپ امداد فراہم کرنے لئے سفر کررہے ہیں

  • سفر کا مقصد کسی اہم کاروبار یا صنعتوں کا چلانا ہے ( درامدات اور برامدات)
  • ایسے طبی علاج کے لئے سفر کرنا ہے جو آسٹریلیا میں دستیاب نہیں
  • کسی ذاتی وجہ سے سفر کرنا بےحد ضروری ہے
  • انسانی وجوہات کی بنا پر سفر کرنا ہے
  • قومی مفاد کے لئے سفر کرنا ہے

مزید معلومات ڈیپارٹمنٹ آف ہوم افئیرز کی ویب سائٹ سے حاصل کیجئے

https://www.homeaffairs.gov.au/news-media/current-alerts/novel-coronavirus

تمام مسافروں پر چودہ دن کی خود ساختہ تنہائی یا سیلف آئی سولیشن لازمی ہے۔

اگر اس پرعمل نہیں کیا گیا تو ریاست یا دیگرعلاقائی حکومت آپ پر پینلٹی لاگو کرسکتی ہے۔

مزید معلومات اس ویب سائٹ پر حاصل کریں۔

www.smartraveller.gov.au

حکومتی اقدامات جاننے کے لئے اس ویب سائٹ پر جائیے

 Emergency Response Plan for Novel Coronavirus (COVID-19 

انگریزی میں معلومات حاصل کرنے کے لئے اس ویب سائٹ پر جائیے۔

 health.gov.au/news/health-alerts/novel-coronavirus-2019-ncov-health-alert 

 

 


آسٹریلیا میں لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے کے دوران کم ازکم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنا چاہیئے۔

اجتماعات کی حدود پر اپنی ریاست کی پابندیوں کو دیکھیں.

 اگر آپ میں نزلہ یا زکام جیسی علامات ہیں تو گھر پر ہی رہیں اپنے ڈاکٹر کو کال کرکے ٹیسٹ کرائیں یا پھر کرونا وائرس انفارمیشن ہاٹ لائن 080 180020 پر رابطہ کریں۔

۔ یہ معلومات تریسٹھ زبانوں میں دستیاب ہے۔

http://www.sbs.com.au/coronavirus

اپنی ریاست یا علاقے سے متعلق رہنما اصول دیکھنے کے لئے :

NSW, VictoriaQueenslandWestern AustraliaSouth AustraliaNorthern TerritoryACTTasmania.  

SBS News Covid-19