ابھی آنے والا ہے Wed 6:00 PM  AEST
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio

کووڈ-19 اپ ڈیٹ: وفاقی حکومت نے اکتوبر سے ویکسین پاسپورٹ کا اعلان کیا ہے

A member of the public scans a QR code to check into a seafood store in Bankstown, Sydney, Wednesday, September 8, 2021. Source: AAP Image/Bianca De March

یہ 8 ستمبر 2021 کے لئے آسٹریلیا میں کروناوائرس کی تازہ ترین صورتحال ہے۔

  • این ایس ڈبلیو کے وسط شمالی ساحل میں وائرس کے ذرات سامنے آئے ہیں۔
  • شیپرٹن کے علاوہ ریجنل وکٹوریہ میں پابندیوں میں آسانی کی گئی ہے۔
  • اے سی ٹی نے سال 12 کے طلباء پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ویکسین اپائنٹمنٹ فون کے ذریعے بک کروائیں۔ 

 نیو ساوتھ ویلز:

این ایس ڈبلیو نے مقامی طور پر 1480 نئے کیسز اور 9 اموات ریکارڈ کی ہیں۔ 9 افراد میں سے 7 کو ویکسین نہیں دی گئی تھی۔

بونی کے پہاڑی علاقے میں وائرس کے زرات سامنے آئے ہیں، جبکہ جلیب ، واٹرلو ، ریڈفرن ، اور میرک ویل کے نواحی علاقوں کو بھی کیسز کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے خطرے کااندیہ دیا ہے۔ این ایس ڈبلیو ہیلتھ نے ان علاقوں کے رہائشیوں کو ویکسین لگانے پر زور دیا ہے ۔ 

پریمیئر گلیڈس بریجیکلن کا کہنا ہے کہ 75 فیصد ریائشیوں کو اب ویکسین کی پہلی خوراک مل چکی ہے جبکہ 45 فیصد کو مکمل طور پر ویکسین دے دی گئی ہے۔ 


آج ہی اپنی ویکسین اپائنٹمنٹ بک کروانے کے لیے کلک کریں۔ 

وکٹوریہ:

وکٹوریہ نے مقامی طور پر 221 کیسز ریکارڈ کیے ہیں، جن میں سے 98 کیسز موجودہ وباء سے منسلک ہیں۔ 

9 ستمبر نصف شب سے ، سوائے گریٹر شیپرٹن کے ، ریجنل وکٹوریہ میں لاک ڈاؤن ختم ہو جائے گا،  اور گھر چھوڑنے کی پانچ وجوہات اب لاگو نہیں ہوں گی۔ 

اگلے ہفتے کے دوران ایسٹرا زینیکا 10،000 سے زائد بکنگ دستیاب ہیں۔


اپنے قریب ویکسینیشن سنٹر تلاش کریں۔ 

اے سی ٹی:

اے سی ٹی نے مقامی طور پر 20 نئے کیسز ریکارڈ کئے ہیں ، جن میں کم از کم 11 انفیکشن کے دوران کمیونٹی میں موجود تھے۔ 

سال 12 کے طلباء سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ AIS ایرینا کووڈ-19 ماس ویکسینیشن کلینک میں ۱۷ ستمبر سے پہلے ترجیحی ویکسین اپائنٹمنٹ 0251247700 پر بک کروائیں۔

 آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹے 

بغیر کسی واضح اشارے کے کہ آسٹریلیا کی سرحدیں کب کھلیں گی، وفاقی حکومت نے اکتوبر سے بین الاقوامی سفر کے لیے ویکسین پاسپورٹ کا اعلان کیا ہے۔


قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

NSW Travel & transport and Quarantine
VIC Travel permitOverseas travellers and Quarantine
ACT Transport and Quarantine
NT Travel and Quarantine
QLD Travel and Quarantine
SA Travel and Quarantine
TAS Travel and Quarantine
WA Travel and Quarantine

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور سمارٹ ٹریولز کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔ sbs.com.au/coronavirus خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات: NSW, VictoriaQueenslandWestern AustraliaSouth AustraliaNorthern TerritoryACTTasmania.

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: COVID-19 vaccine in your language


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:

COVID-19 Vaccination Glossary
Appointment Reminder Tool.


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

NSW 

Victoria 
Queensland 
South Australia 
ACT 
Western Australia 
Tasmania
Northern Territory 


 

پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے:

 NSW 
Victoria 
Queensland 
South Australia 
ACT 
Western Australia 
Tasmania
Northern Territory