ابھی آنے والا ہے Sun 6:00 PM  AEDT
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio

کوڈ اپ ڈیٹ : نیو ساوتھ ویلز کی جانب سے کھلنے کے عمل میں تیزی ، وکٹوریہ نے سرحدی پابندی میں نرمی کر دی ۔

NSW Premier Dominic Perrottet addresses media during a press conference in Sydney, Thursday, October 7, 2021. Source: AAP

یہ 7 اکتوبر 2021کے لئے آسٹریلیا سے آپ کی تازہ ترین کووڈ 19 صورتحال ہے ۔

 

وکٹوریہ معذورافراد کی ویکسین شرح بڑھانے پر توجہ مرکوزکر رہا ہے۔۔

نیو ساوتھ ویلزمیں 70 فیصد ڈبل ویکسین کاہدف حاصل کر لیا گیا ۔

اے سی ٹی دنیا میں سب سے زیادہ ویکسین کروانے والے شہروں میں سے ایک بننے کے لئے تیار ہے ۔


 

وکٹوریہ

وکٹوریہ می آج 1638 نئے مقامی کووڈ-19 کیس سامنےآئے ہیں جبکہ دو افراد ہلاک ہو گئے ۔

آج سے نیو ساوتھ ویلز اوراے سی ٹی کے وہ ریڈ زون والے علاقے جو لاک ڈان  کا حصہ نہیں ہیں، ان کی درجہ بندی ایک مرتبہ پھر اورنج زون کے طور پر کی جارہی ہے جس کے بعد ان علاقوں میں موجود ہزاروں وکٹورین ریاست میں واپسی کی درخواست دے سکتے ہیں ۔

کل 8 اکتوبر سےمعذور افراد ریاست کے ویکسین حب سے ویکسین بکنگ کروائے بغیر حاصل کرسکتے ہیں۔

ریاست زیادہ خطرے والے والے علاقوں میں معذور افراد کے لئے مخصوص 10 پاپ اپ ویکسین حب بھی قائم کرے گی ۔

اپنے نزدیک ویکسین سینٹر جاننے کے لئے کلک کریں ۔

نیو ساوتھ ویلز

نیو ساوتھ ویلز میں آج 587 نئے مقامی کووڈ کیس سامنے آئے ہیں جبکہ آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

پرئیمئر ڈوومینک پروٹیٹ نے ریاست میں ویکسین کی 70 فیصد ڈبل ڈوز کا ہدف پورا ہونے کے بعد ریاست کھلنے کے منصوبے میں تبدیلیوں کا اعلان کردیا ہے ۔

پیر 11 اکتوبر 2021 سے گھروں میں اجتماعات لے لئے افراد کی تعداد دگنی کر تے ہوئے بچوں کے علاوہ 10 کر دی گئی ہے ۔ جبکہ بیرونی مقامات پر 20 سے بڑھا کر 30 کر دی گئی ہے ۔

بیرونی مقامات پر شادی بیاہ اور جنازوں کے اجتماعات کی حد بھی 100 سے بڑھا کر دگنی کر دی جائے گی جبکہ اندرونی پولز بھی کھول دئیے جائیں گے ۔

اپنی ویکسین اپانمنٹ بک کروانے کے لئے کلک کریں ۔

آسٹریلین کیپٹل ٹریٹری

اے سی ٹی میں آج 41 نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں ۔

اے سی ٹی ملک میں 12 سال یا اس سے زئد افراد کی پہلی ویکسین ڈوز 96 فیصد کی شرح کا ہدف پورا کرنے والا پہلا شہر بن گیا ہے

ویکسین بکنگ کے لئے کلک کریں ۔

آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹے

کوئینز لینڈ میں ایک اور دن جب ،کووڈ 19 کا کوئی نیا مقامی کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔

 

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

NSW Travel & transport and Quarantine
VIC Travel permitOverseas travellers and Quarantine
ACT Transport and Quarantine
NT Travel and Quarantine
QLD Travel and Quarantine
SA Travel and Quarantine
TAS Travel and Quarantine
WA Travel and Quarantine

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور سمارٹ ٹریولز کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔ sbs.com.au/coronavirus خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات: NSW, VictoriaQueenslandWestern AustraliaSouth AustraliaNorthern TerritoryACTTasmania.

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: COVID-19 vaccine in your language


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:

COVID-19 Vaccination Glossary
Appointment Reminder Tool.


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

NSW 

Victoria 
Queensland 
South Australia 
ACT 
Western Australia 
Tasmania
Northern Territory 


 

پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے:

 NSW 
Victoria 
Queensland 
South Australia 
ACT 
Western Australia 
Tasmania
Northern Territory

 
This story is also available in other languages.