ابھی آنے والا ہے Wed 6:00 PM  AEDT
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio

کوویڈ 19 اپ ڈیٹ: این ایس ڈبلیو نے "فرینڈز ببل" کا اعلان کیا ہے، وکٹوریہ کے روزانہ کے کیسز 600 سے تجاوز کر گئے

Extremists' blasted as hundreds march in Melbourne during another vaccine protest Source: AAP/James Ross

یہ21 ستمبر 2021 کے لئے آسٹریلیا میں کروناوائرس کی تازہ ترین صورتحال ہے۔

  • این ایس ڈبلیو میں بائرن ، کیمپسی اور ٹویڈ  دوبارہ لاک ڈاؤن میں داخل۔
  • وکٹوریہ میں فعال کیسز کی تعداد چھ ہزار ہے ۔
  • اے سی ٹی میں ذہنی صحت کی خدمات کے لیے اضافی فنڈنگ کا اعلان ۔

نیو ساؤتھ ویلز:

این ایس ڈبلیو میں مقامی طور پر 1022 نئے کیسز اور چار اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ 53 فیصد اہل رہائشیوں کو مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے۔

سڈنی سے ایک مثبت کووڈ کیس کے شمالی ساحل پر کئی کمیونٹیز کا دورہ کرنے کے بعد بائرن شائر ، کیمپسی اور ٹوئیڈ کے مقامی حکومتی علاقے آج شام 5 بجے سے سات دن کے لاک ڈاؤن میں داخل ہوجائیں گے۔

آج سے ، 18 سال سے کم عمر کے تین دوستوں کا گروپ گھر میں ایک دوسرے سے مل سکتا ہے جب تک کہ وہ 5 کلومیٹر کے اندر اور اسی مقامی علاقے میں رہتے ہوں۔ "فرینڈز ببل" کی اجازت صرف ان گھروں میں ہے جہاں تمام بالغوں کو مکمل طور پر ویکسین لگی ہو۔

آسٹریلین ریڈ کراس عارضی ویزوں پر یا این ایس ڈبلیو کے لاک ڈاؤن سے متاثرہ ویزوں کے بغیر لوگوں کو مالی امداد فراہم کرتا ہے۔

آج ہی اپنی ویکسین اپائنٹمنٹ بک کروانے کے لیے کلک کریں۔

وکٹوریہ:

وکٹوریہ نے مقامی طور پر  603 نئے کیسز اور ایک موت ریکارڈ کی ہے۔

تعمیرات سے منسلک کئی کیسز کے بعد میٹروپولیٹن میلبورن ، جیلانگ ، سرف کوسٹ ، بلارات اور مچل شائر میں ، تعمیراتی صنعت کو دو ہفتوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اس وقت انڈسٹری سے 403 مثبت کیسز منسلک ہیں ، جن میں سے 186 تعمیراتی سائٹس کے ہیں۔

وکٹوریہ ریاست بھر میں تین لاکھ سے زائد موڈرنہ ویکسین وصول کرنے کے لیے تیار ہے۔

اپنے قریب ویکسینیشن سینٹر تلاش کریں۔

اے سی ٹی:

علاقے میں مقامی طور پر 16 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ اینڈریو بار نے پورے علاقے میں ذہنی صحت، الکوحل  اور دیگر منشیات کی خدمات کے لیے 14 ملین ڈالر کی اضافی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔

اپنی COVID-19 ویکسینیشن بک کروانے کے لیے یہاں کلک کریں

Domestic violence during COVID-19 pandemic
Domestic infographic
SBS

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

NSW Travel & transport and Quarantine
VIC Travel permitOverseas travellers and Quarantine
ACT Transport and Quarantine
NT Travel and Quarantine
QLD Travel and Quarantine
SA Travel and Quarantine
TAS Travel and Quarantine
WA Travel and Quarantine

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور سمارٹ ٹریولز کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔ sbs.com.au/coronavirus خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات: NSW, VictoriaQueenslandWestern AustraliaSouth AustraliaNorthern TerritoryACTTasmania.

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: COVID-19 vaccine in your language


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:

COVID-19 Vaccination Glossary
Appointment Reminder Tool.


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

NSW 

Victoria 
Queensland 
South Australia 
ACT 
Western Australia 
Tasmania
Northern Territory 


 

پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے:

 NSW 
Victoria 
Queensland 
South Australia 
ACT 
Western Australia 
Tasmania
Northern Territory

 

This story is also available in other languages.