ابھی آنے والا ہے Wed 6:00 PM  AEST
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio

کووڈ اپڈیٹ: این ایس ڈبلیو نے ریجنل علاقوں میں لاک ڈاون بڑھا دیا، وکٹوریا میں لاک ڈاون کے 200 دن

People are seen waiting in line outside of the Palais Theatre at a pop-up testing facility in St Kilda, Melbourne, Thursday, August 19, 2021. Source: AAP Image/James Ross

یہ آسٹریلیا میں کرونا وائرس کی 19 اگست 2021 تک کی تازہ ترین صورتحال ہے۔

  • این ایس ڈبلیو کے ریجنل علاقوں میں لاک ڈاون 28 اگست تک بڑھا دیا گیا۔
  • وکٹوریا میں کیسز میں اضافہ، وبا کے دوران لاک ڈاون کے 200 دن مکمل۔
  • اے سی ٹی میں 9 نئے کیسز
  • کوئینزلینڈ اور این ٹی میں صفر نئے کیسز۔

این ایس ڈبلیو

این ایس ڈبلیو میں 681 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں سے 87 کمیونٹی میں موجود تھے۔  80  سالہ ایک شخص کی موت بھی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈیلٹا آوؐٹ بریک سے مرنے والوں کی تعداد 61 ہو گئی ہے۔

پریمئر گلیڈیز برجکلن کے مطابق میری لینڈ، گیلفورڈ، اوبرن، گرین ول، لڈکمب، گرین ایکر اور بلیک ٹاوؐن میں سب سے زیادہ کیسسز موجود ہیں۔

انتہائی نگہداشت میں موجود 82 کیسز میں سے 71 کو ویکسین نہیں لگی ہے۔ آج ہی اپنی ویکسین بک کرائیں۔

وکٹوریا

وکٹوریا میں 57 نئے مقامی کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے تین کا تعلق پہلے سے موجود کلسٹر سے نہیں ہے۔ 13 کیس کمیونٹی میں موجود تھے۔

ڈپٹی چیف ہیلتھ آفیسر بین کاوی کا کہنا ہے کہ فضلے کی جانچ سے سمال مشرقی وکٹوریا میں موجود شپرٹن اور میلبورن کے سب ارب آرڈیر میں وائرس پایا گیا ہے۔

ویکسینیشن سنٹر کی لسٹ یہاں دیکھیں۔

آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری

اے سی ٹی میں 16 نئے کیسسز سامنے آئے ہیں جن میں سے پانچ کا تعلق پہلے سے موجود کلسٹر سے نہیں سے۔کینبرا میں ٹوٹل ایکٹو کیسز کی توداد 83 ہے۔

کینبرا کی لائیٹ ریل، بس روٹ، ٹرنر میں ایک ارلے لرننگ سنٹر  اور بلکونن کا ایک جیپی کلوز کانٹیکٹ میں شامل ہیں۔ 

آسٹریلیا میں گزشتہ 24 گھنٹے

  • گریٹر ڈارون میں لاک ڈاون ختم لیکن چند قوانین برقرار رہیں گے۔
  • کیتھرین کا لاک ڈاون جمعہ 20 اگست رات 12 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔
  • پریمئر انستاشیا پلوشے نے این ایس ڈبلیو کے ساتھ بارڈر پر فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا۔

alc covid mental health
ALC

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

NSW Travel & transport and Quarantine
VIC Travel permitOverseas travellers and Quarantine
ACT Transport and Quarantine
NT Travel and Quarantine
QLD Travel and Quarantine
SA Travel and Quarantine
TAS Travel and Quarantine
WA Travel and Quarantine

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور سمارٹ ٹریولز کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


 

پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔ sbs.com.au/coronavirus خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات: NSW, VictoriaQueenslandWestern AustraliaSouth AustraliaNorthern TerritoryACTTasmania.

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: COVID-19 vaccine in your language


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:

COVID-19 Vaccination Glossary
Appointment Reminder Tool.


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

NSW 

Victoria 
Queensland 
South Australia 
ACT 
Western Australia 
Tasmania
Northern Territory 


 

پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے:

 NSW 
Victoria 
Queensland 
South Australia 
ACT 
Western Australia 
Tasmania
Northern Territory