ابھی آنے والا ہے Wed 6:00 PM  AEDT
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio

کووڈ-19 اپ ڈیٹ:نیو ساوتھ ویلز میں کووڈ ویکسین کا 80 فیصد کا ہدف عبورجبکہ وکٹوریہ نے 21 ملین ڈالر کی مہم کا اعلان کردیا ۔

Picha za wafanyakazi wa mstari wa mbele zamulikwa kwenye paa za Sydney Opera House na umma wa NSW ulio chanjwa kuadhimisha kufikisha lengo la 80% ya chanjo. Source: AAP/DEAN LEWINS

یہ 19 اکتوبر 2021 کے لئے آسٹریلیا سے آپ کی کووڈ 19اپ ڈیٹ ہے ۔

ویکسین کی شرح میں اضافے کے لئے وکٹوریہ میں 21 ملین ڈالر کی مہم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

علاقائی نیو ساوتھ ویلز میں کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسز تشویش کا باعث ہیں ۔

اے سی ٹی میں لاک ڈاون پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ۔


 

وکٹوریہ

وکٹوریہ میں آج 1،749 نئے مقامی کووڈ کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

ریاست میں 16 سال یا اس سے زائد عمر کی 4۔89 فیصد آبادی ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کر چکی ہے جبکہ 2۔67 فیصد آبادی کو ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل ہو گئی ہیں ۔

پرئیمئر ڈینیل اینڈریوز نے ریاست میں ویکسین کی شرح بڑھانے کے لئے 21 ملین ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا ہے ، جن میں کمیونٹی کی ضرورت کے مطابق پاپ اپ ویکسین سینٹرز کا قیام، بکنگ اپائینمنٹ ، ٹرانسپورٹس اور دیگر شامل ہیں ۔

وکٹورین حکومت نے تصدیق کی ہے کہ ریاست میں ڈبل ویکسین کی شرح 70 فیصد ہونے کے بعد آئسولیشن کا دورانیہ کم کرنے کا فیصلہ بھی ترمیمی قوانین کی  فہرست میں شامل کیا جائے گا ۔

اپنا ویکسین اپائینمنٹ بک کروانے کے لئے کلک کریں ۔

نیو ساوتھ ویلز

نیو ساوتھ ویلز میں آج 273 نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں جبکہ چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

12 سے 15 سال عمر کے 75 فیصد بچے اپنی ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کر چکے ہیں جبکہ 5۔35 فیصد بچے ویکسین کی پوری خوراک لے چکے ہیں ۔

ریاست میں ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرنے والی آبادی کی شرح 80 فیصد کا ہدف بھی عبور کر گئی ہے ۔

چیف میڈیکل آفیسر کیری چینٹ کا کہنا ہے کہ علاقائی نیو ساوتھ ویلز میں کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسز تاحال تشویش کا باعث ہیں ساتھ ہی انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ویکسین کروائیں ۔

اپنے قریب ویکسین سینٹر سئ متعلق جانئے ۔

اے سی ٹی

اےسی ٹی میں آج 24 نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 21 کا تعلق پہلے سے موجود کیسز سے ہے ۔

ٹیریٹری میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کی 80 فیصد آبادی کے ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرنےکے بعد کووڈ -19 لاک داون پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔

جمعرات 21 اکتوبر کی نصف شب سے ضروری اور غیز ضروری ریٹیلز کو کھولنے کی اجازت ہے ۔

آج ہی اپنی ویکسین اپائینمنٹ  بک کروائیں۔

آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹے

کوئینز لینڈ نے ریاست کی اہل آبادی میں  کووڈ-19 ویکسین دونوں خوراکوں کی شرح70 ، 80 اور 90 فیصد ہونے کے بعد مقامی اور بین الاقوامی سفرسے متعلق منصوبہ ظاہر کر دیا ہے ۔

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

NSW Travel & transport and Quarantine
VIC Travel permitOverseas travellers and Quarantine
ACT Transport and Quarantine
NT Travel and Quarantine
QLD Travel and Quarantine
SA Travel and Quarantine
TAS Travel and Quarantine
WA Travel and Quarantine

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور سمارٹ ٹریولز کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔ sbs.com.au/coronavirus خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات: NSW, VictoriaQueenslandWestern AustraliaSouth AustraliaNorthern TerritoryACTTasmania.

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: COVID-19 vaccine in your language


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:

COVID-19 Vaccination Glossary
Appointment Reminder Tool.


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

NSW 

Victoria 
Queensland 
South Australia 
ACT 
Western Australia 
Tasmania
Northern Territory 

 

This story is also available in other languages.