ابھی آنے والا ہے Wed 6:00 PM  AEDT
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio

کووڈ-19 اپ ڈیٹ : نیو ساوتھ ویلز کے اسکولوں میں آج سے بچوں کا دوبارہ استقبال ،وکٹوریہ کے اسکول بھی کھلنے کے لئے تیار۔

Staff welcome students back to school after COVID-19 restrictions were lifted, at Glebe Public School in Sydney. Source: AAP/BIANCA DE MARCHI

یہ آپ کے لئے آسٹریلیاسے 18 اکتوبر، 2021 کی کووڈ-19 اپ ڈیٹ ہے ۔

 وکٹوریہ نے آوٹ دور کاروبار کے لئے معاشی پیکج کا اعلان کر دیا۔

نیو ساوتھ ویلز میں اسکول دوبارہ کھل گئے ۔

تسمانیہ کا لاک ڈاون منصوبے کے مطابق ختم ہوگا۔


 وکٹوریہ

وکٹوریہ میں آج 1،903 نئے مقامی کووڈ-19 کیس سامنے آئے ہیں جبکہ سات افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

وزیر برائے روزگار جالا پلفورڈ نے ایسے کاروبار اور تنظیموں کے لئے 54 ملین ڈالر کا اعلان کیا ہے جو بیرونی مقامات پر کام کرتے ہیں جیسا کہ بیرونی جمز۔ بیوٹی پارلر، آوٹ ڈور ریٹیل ، اور ذاتی کاروبار ۔

وکٹوریہ کی 2۔89 فیصد آبادی نے ویکسین کی پہلی خوراک جبکہ 5۔66 فیصد ابادی نے ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرلی ہیں ۔

میلبرن میں جاری لاک ڈاون جمعرات کی نصف شب سے ختم ہورہا ہے جب پہلی اور دوسری جماعت کے بچے اسکول جانا شروع کریں گی جبکہ باقی جماعتوں کے طالبعلم 22 اکتوبر سے اسکول جا سکیں گے ۔

اپنی ویکسین اپائنمنٹ بک کروانے کے لئے کلک کریں ۔

نیو ساوتھ ویلز

نیو ساوتھ ویلز میں 265 نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں اور پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

نیو ساوتھ ویلز میں16 سال یا  اس سے زائد عمر کی بانوے عشاریہ دو فیصد آبادی ویکسین کی ایک خوراک جبکہ 80۔3 فیصد آبادی دونوں خوراکیں حاصل کر چکی ہے ۔

بارہویں جماعت ، پہلی جماعت اور کنڈرگارٹن کے طالبعلم آج سے اپنی جماعتوں میں لوٹ گئے ہیں جبکہ دیگر جماعتوں کے طلباء آئندہ ہفتے سے اپنی جماعتوں میں واپس آئیں گے ۔

اپنا قریبی ویکسین سینتر جاننے کے لئے کلک کریں

آسٹریلین کیپٹل ٹریٹری

اے سی ٹی میں آج 17 نئے مقامی کوڈ کیس ریکارد ہوئے ہیں جن میں سے 11 کا تعلق پہلے سے معلوم کیسز سے ہے ۔

اس وقت 17 افراد اسپتال میں ہیں جن میں سے نو انتہائی نگہ داشت میں ہیں ۔

اپنی ویکسین اپائینمنٹ آج ہی بک کروانے کے لئے کلک کریں ۔

آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹے

کوئینز لینڈ میں کووڈ 19 کا کوئی نیا کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

ریاستی دارلحکومت ہوبارٹ سمیت جنوبی تسمانیہ منصوبے کے مطابق آج شام چھ بجے کووڈ-19 لاک ڈاون سے باہر آرہا ہے ۔

 

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

NSW Travel & transport and Quarantine
VIC Travel permitOverseas travellers and Quarantine
ACT Transport and Quarantine
NT Travel and Quarantine
QLD Travel and Quarantine
SA Travel and Quarantine
TAS Travel and Quarantine
WA Travel and Quarantine

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور سمارٹ ٹریولز کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔ sbs.com.au/coronavirus خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات: NSW, VictoriaQueenslandWestern AustraliaSouth AustraliaNorthern TerritoryACTTasmania.

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: COVID-19 vaccine in your language


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:

COVID-19 Vaccination Glossary
Appointment Reminder Tool.


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

NSW 

Victoria 
Queensland 
South Australia 
ACT 
Western Australia 
Tasmania
Northern Territory 

 

This story is also available in other languages.