ابھی آنے والا ہے Sun 6:00 PM  AEST
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio

کووڈ اپ ڈیٹ : ریاستوں کی جانب سے معاشی پیکجزکا اعلان، نیو ساوتھ ویلز اور وکٹوریہ میں کووڈ کیسز کی تعداد میں کمی

Kiongozi wa Victoria Daniel Andrews azungumza na vyombo vya habari mjini Melbourne. Source: AAP Image/James Ross

یہ 12 اکتوبر 2021 کے لئے آسٹریلیا سے آپ کی کووڈ – 19 اپ ڈیٹ ہے ۔

نیو ساوتھ ویلز نے کاروبار کے لئے کووڈ-19 بحالی پیکج کا اعلان کیا ہے ۔

ریاست وکٹوریہ صحت کے شعبے میں اہم  سرمایہ کاری کرے گی ۔

دولت مشترکہ کا دعویٰ ہے کہ دنیا میں پہلی مرتبہ بچوں میں ذہنی بیماریوں کے حوالے سے منصوبہ پیش کیا جائے گا۔


 

وکٹوریہ

وکٹوریہ  میں آج کووڈ – 19 کے 1،466 نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں جبکہ آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں ، اس وقت ہسپتال میں موجود 675 افراد میں سے صرف سات فیصد افراد مکمل طور پر ویکسین حاصل کرچکے تھے ۔

پرئیمیر ڈینیل اینڈریوز نے وکٹورینز کی حوصلہ افزائی کیہے کہ جیسے ہی ممکن ہو ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کریں ۔

ریاست نے دوبارہ کھلنے سے قبل صحت کے شعبے میں کئی ملین ڈاللر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔

ہسپتالوں میں موجود کووڈ فرنٹ لائن ورک فورس کی معاونت کے لئے 225 ملین ڈالر کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ 5۔2 ملین ڈالر بیرون ملک موجود صحت کے عملے کوبھرتی کرنے کے لئے مختص کئے گئے ہیں ۔

اپنی ویکسین اپائینمنٹ آج ہی بک کروانے کے لئے کلک کریں

نیو ساوتھ ویلز

نیو ساوتھ ویلز میں آج 360 نئے مقامی کووڈ کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ پانچ افرادہلاک ہو گئے ہیں ۔

پرئیمئر ڈومینک پیروٹیٹ نے ریاست کے لئے کاروباری پیکج کا اعلان کیا ہے ۔

اہل تاجر کچھ خدمات اور فیسوں کے لئ 2000 ڈالر کی چھوٹ کا دعویٰ کر سکتے ہیں ۔ایسے کاروبار جو جلد تلف ہونے والی اجناس کی تجارت کرتے ہیں ان کے لئے کرسمس سے قبل کافی چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے ۔

جناب  پیروٹیٹ کا کہنا ہے کہ ہم کاروباری افراد کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے پیچھے موجود ہیں ۔

امکان ہے کہ ریاست مکمل ویکسین کی 80 فیصد شرح کا ہدف پیر تک مکمل کر لے گی ، جو پابندیوں میں نرمی کے لئے اگلا مرحلہ ہے ۔

اپنے قریبی ویکسین سینٹر سے متعلق جانئے ۔

آسٹریلین کیپٹل ٹریٹری

آے سی ٹی میں آج28 نئے مقامی کووڈ کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 22 کا تعلق پہلے سے معلوم کیسز سے ہے ۔

اپنا ویکسین اپائنمنٹ آج ہی بک کروانے کے لئے کلک کریں

آسٹریلیا بھر میں گذشتہ 24 گھنٹے

کوئینز لینڈ میں کووڈ – 19 کا کوئی نیا کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا ۔

آسٹریلیا 8۔82 فیصد اہل آبادی نے ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کر لی ہے جبکہ 4۔63 فیصد افراد مکمل ویسکین حاصل کر چکے ہیں

وفاقی وزیرصحت گریک ہنٹ کا کہنا ہے کہ بالغ افراد کے لئے  ویکسین کی بوسٹر خوراک سے متعلق مشاورت اکتوبر کے آخر سے قبل دستیاب ہوگی ۔ 

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

NSW Travel & transport and Quarantine
VIC Travel permitOverseas travellers and Quarantine
ACT Transport and Quarantine
NT Travel and Quarantine
QLD Travel and Quarantine
SA Travel and Quarantine
TAS Travel and Quarantine
WA Travel and Quarantine

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور سمارٹ ٹریولز کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔ sbs.com.au/coronavirus خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات: NSW, VictoriaQueenslandWestern AustraliaSouth AustraliaNorthern TerritoryACTTasmania.

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: COVID-19 vaccine in your language


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:

COVID-19 Vaccination Glossary
Appointment Reminder Tool.


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

NSW 

Victoria 
Queensland 
South Australia 
ACT 
Western Australia 
Tasmania
Northern Territory 


This story is also available in other languages.