ابھی آنے والا ہے Wed 6:00 PM  AEDT
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio

کووڈ-19 اپ ڈیٹ : وکٹوریہ میں کووڈ ویکسین کی شرح 70 فیصد ہوگئی ، نیو ساوتھ ویلزمزید معاشی اقدامات کا اعلان کریگا۔

Melanie Brisbane-Schilling (left) and daughter Maddie are reunited after spending two months apart after Melanie to Melbourne from Sydney. Source: AAP Image/James Ross

یہ 21 اکتوبر 2021کے لئے اسٹریلیا سے آپ کی کووڈ -19 اپ ڈیٹ ہے ۔

 میلبرن لاک ڈان آج رات نصف شب سے ختم ہو جائے گا ۔

نیو ساوتھ ویلز کاربار کے لے مزید امداد کا اعلان کریگا۔

کوئینزلینڈ اپنی سب سے بڑی ویکسینشن مہم "سپر سٹر ڈے" کا اعلان کردیا ۔


 

وکٹوریہ

وکٹوریہ میں آج کووڈ-19 کے 2،232 نئے مقامی کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں اور 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

میلبرن کا چھٹا لاک ڈاون آج سرکاری طور پر ختم ہو رہا ہے ۔

ریاست بین الاقوامی مسافروں کے گھر میں قرنطینہ کی آزمائش آئندہ ہفتے سے شروع کر رہی ہے ۔

وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے اعلان کیا ہے کہ وکٹوریہ نے ویکسین کی 70 فیصد ڈبل ڈوز کا ہدف عبور کر لیا ہے ۔

انہوں نے کہا " وکٹوریہ نے سب سے لمبا سفر طے کیا ہے اور آج رات سے اس سفر کا راستہ کھلنا شروع ہورہا ہے ۔

اپنی ویکسین اپائنمنٹ بک کروانے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

نیو ساوتھ ویلز

نیو ساوتھ ویلز میں آج 372 نئے مقامی کووڈ-19 کیس سامنے آئےہیں اور ایک ہلاکت ہوئی ہے ۔ دو اضافی کیس بیرون ملک سے آئے مسافروں میں ریکارڈ ہوئے ہیں ۔

معاشی ریکوری منصوبے میں ریاست نے کاروباروں  کے لئے مزید امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ سیاحت اورایوینٹس کے شعبے میں 530 ملین ڈالر کے معاشی امدادی منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

نیو ساوتھ ویلزکے 18 یا اس سے زائد عمر کے رہائشی50 ڈالر کے "اسٹے اینڈ ڈسکور" واوچر حاصل کرنے کے اہل ہیں جو ریاست میں ہوٹل میں قیام پر خرچ کیا جا سکتا ہے ۔

اپنے قریبی ویکسین سینٹرسے متعلق جانئے ۔

کوئینزلینڈ

کوئینز لینڈمیں آج کووڈ -19 کا ایک مقامی کیس ریکارڈ ہوا ہے ۔ جو ایسے اوبر ڈرائیور کاہے جو اس ماہ شروع میں میلبرن گیا تھا ۔

چیف ہیلتھ آفیسر جینٹ ینگ کا کہنا ہے کہ  30  سالہ شخص اتنا بیمار ہے کہ حکام کو اس سے معلومات جمع کرنے میں مشکل درپیش ہے ۔

اس کے ساتھ ہی 17 دسمبر کو ریاست مکمل طور پر کھولنے سے قبل کوئینز لینڈ 100کی ریاست اسکولوں میں سپر سٹر ڈے کے  نام سے سب سے بڑی ویکسین مہم کا آغآز کریگی 

اپنے قریب ویکسین سینٹر سے متعلق جانئے ۔

اے سی ٹی

اے سی ٹی میں آج 28 مقامی کیسریکارڈ کئے گئے ہیں ۔ اس وقت آسٹریلین کیپٹل ٹریٹری میں 425 فعال کووڈ-19 کیس موجود ہیں ۔ آج رات سے لاک داون پابندیوں میں مزید نرمی کی جا رہی ہے جب اے سی ٹی میں ویکسین کی ڈبل خوراک کی شرح 80 فیصد ہو جائے گی ۔

اپنا ویکسین اپائینمنٹ آج ہی بک کروائیں ۔

آسٹریلیا میں آج گذشتہ24 گھنٹے

تسمانیہ نے ویکسین کی ڈبل خوراک کا ہدف پورا کر لیا ۔

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

NSW Travel & transport and Quarantine
VIC Travel permitOverseas travellers and Quarantine
ACT Transport and Quarantine
NT Travel and Quarantine
QLD Travel and Quarantine
SA Travel and Quarantine
TAS Travel and Quarantine
WA Travel and Quarantine

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور سمارٹ ٹریولز کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔ sbs.com.au/coronavirus خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات: NSW, VictoriaQueenslandWestern AustraliaSouth AustraliaNorthern TerritoryACTTasmania.

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: COVID-19 vaccine in your language


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:

COVID-19 Vaccination Glossary
Appointment Reminder Tool.


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

NSW 

Victoria 
Queensland 
South Australia 
ACT 
Western Australia 
Tasmania
Northern Territory 

 

This story is also available in other languages.