ابھی آنے والا ہے Sun 6:00 PM  AEST
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio

کووڈ اپ ڈیٹ: وکٹوریہ تیز اینٹی جن ٹیسٹ کرنے کے لئے تیار

Victorian Health Minister Martin Foley (left) and Victorian COVID-19 Commander Jeroen Weimar in Melbourne, Wednesday, October 6, 2021. Source: AAP/James Ross

یہ آسٹریلیا میں 6 اکتوبر 2021 کے لئے کووڈ – 19 کی تازہ ترین صورتحال ہے ۔

وکٹوریہ 2۔2 ملین تیز اینٹی جن ٹیسٹ خریداری کے لئے تیار ہے .

نیو ساوتھ ویلز کی جانب سے نیا فنانشل ہارڈشپ بزنس سپورٹ قائم کیا گیا ہے ۔

کینبرا کی 12سال یا اس سے زائد عمر کی 66 فیصد آبادی نے مکمل ویکسین حاصل کرلی ہے ۔

کوئینز لینڈ میں کوئی نیا مقامی کووڈ-19 کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا ۔


 

وکٹوریہ

وکٹوریہ میں کووڈٓ-19 کے 1420 نئے مقامی کیس سامنےآئے ہیں جبکہ 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ، جسکے بعد حالیہ آوٹ بریک سے ہلاکتوں کی تعداد 68 ہو گئی ہے ۔

اسکولوں، ہنگامی خدمات اوردیگر میں توسیع سے قبل حکومت صحت کےنظام میں 2۔2 ملین اینٹی جن تیز رفتار ٹیسٹ کے آغاز کا اراادہ رکھتی ہے ۔

وزیر صحت مارٹن فولے کاکہنا ہے کہ گذشتہ روز 90000 ویکٹورینز کو ویکسین دی گئی جو قومی سطح پر دی گئی مجموعی ویکسین کا نصف ہے ۔

اپنے نزدیکی ویکسین سینٹر سے متعلق جانئے ۔

نیو ساوتھ ویلز

نیو ساوتھ ویلز میں آج 594 نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایک نیا "ہارڈشپ ریویو پینل " قائم کیا گیا ہےتاکہ ان کاروباروں کو مالی معاونت فراہمکی جا سکے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں لیکن کووڈ بزنس سپورٹ اقدام کے لئے اہل نہیں ہیں ۔

پینل ایسے کاروبار کا "کیس بائی کیس " تناظر میں جائزہ لے گا جو سال 2021 کے لئے کووڈ – 19 بزنس گرانٹ ،مائیکرو بزنس گرانٹ اور جاب سیور ادائیگیوں کے اہل نہیں ہیں ۔

اپنی ویکسین بکنگ کے لئے کلک کریں ۔

آسٹریلین کیپٹل ٹریٹری

آج اے سی ٹی میں 28 نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں جبکہ ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے ۔

سینٹینری ہسپتال برائے زچہ(خواتین) و بچہ کی خصوصی نگہداشت نرسری میں ایک نومود بچے کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اس وقت اے سی ٹی میں کووڈ-19 کے 295 فعال کیس موجود ہیں ۔

اپنی ویکسین بک کرانے لئے کلک کریں۔

آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹے

برسبین آہستہ روی سے ویکسین کی پہلی خوراک کے ستر فیصد کے ہدف تک پہنچ رہاہے جس  کے ساتھ پرئیمئر انستاسیہ پلاشے نے ایپویچ، لوگان ، بیوڈیزرٹ اور سن شائن کوسٹ کے رہائشیوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے ۔

 

 

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

NSW Travel & transport and Quarantine
VIC Travel permitOverseas travellers and Quarantine
ACT Transport and Quarantine
NT Travel and Quarantine
QLD Travel and Quarantine
SA Travel and Quarantine
TAS Travel and Quarantine
WA Travel and Quarantine

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور سمارٹ ٹریولز کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔ sbs.com.au/coronavirus خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات: NSW, VictoriaQueenslandWestern AustraliaSouth AustraliaNorthern TerritoryACTTasmania.

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: COVID-19 vaccine in your language


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:

COVID-19 Vaccination Glossary
Appointment Reminder Tool.


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

NSW 

Victoria 
Queensland 
South Australia 
ACT 
Western Australia 
Tasmania
Northern Territory 


 

پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے:

 NSW 
Victoria 
Queensland 
South Australia 
ACT 
Western Australia 
Tasmania
Northern Territory

This story is also available in other languages.