ابھی آنے والا ہے Wed 6:00 PM  AEST
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio

ایس بی ایس ریڈیو کی نئی ایپ ڈاون لوڈ کیجیئے

Download the SBS Radio app from the App Store or Google Play and listen to your favourite programs anywhere. Source: SBS

ایس بی ایس ریڈیو ایپ اپنے پسندیدہ ایس بی ایس پوڈکاسٹ اور ساٹھ سے زائد زبانوں میں ریڈیو پروگرام اور موسیقی سننے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ کسی بھی جگہ، کسی بھی وقت۔

نئی  ایس بی ایس ریڈیو ایپ کے ذریعے پوڈکاسٹ اور ساٹھ سے زائد زبانوں میں براہِ راست نیوز ریڈیو، ایس بی ایس ریڈیو ۱، ایس بی ایس ریڈیو ۲ اور ایس بی ایس عربی ۲۴ سنیئے۔ ہمارے میوزک اسٹیشن،  ایس بی ایس پوپ ایشیا، ایس بی ایس پاپ دیسی اور ایس بی ایس چِل کو اسٹریم کیجئے۔ اس کے علاوہ آپ ہماری انگریزی زبان میں پوڈکاسٹ کو بھی سن سکتے ہیں جن میں آئیز آن گیلیڈ اور این آئی ٹی وی کی ٹیک اِٹ بلیک شامل ہیں۔

 

My Audio settings
Select languages under My Audio by tapping the settings icon.
SBS

 

آئی فون استعمال کرنے والے ایس بی ایس ریڈیو ایپ کو ایپل اسٹور سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔

اینڈرویڈ فون استعمال کرنے والے گُوگل پلے سے ایس بی ایس ریڈیو ایپ ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس پہلے ہی سے ایس بی ایس ریڈیو ایپ ہے تو اسے فوری طور پر اپڈیٹ کیجئے۔ ایپ اسٹور[آئی فون کے لئے] اور گوگل پلے [اینڈرویڈ کے لئے] پر جائیے اور اسکرین پر لکھی ہدایات پر عمل کریں۔

اپنی زبان میں پروگرام کوایپ میں کیسے تلاش کروں؟

جب آپ ایپ کھولیں تو مواد کے لئے اپنی زبان کا انتخاب کریں۔

آپ مختلف زبانوں کا انتخاب " مائی آڈیو" ٹیب پر جاکر کرسکتے ہیں۔

اوپر کے حصے میں دائیں طرف سیٹینگز آئیکون کو ٹیپ کریں۔

اس کے بعد " لینگوئیج پریفرنس" کو کلک کرکے زبان کا انتخاب کریں۔

 ایپ کے فیچرز

اسکرین پر نیچے کے حصے میں مینو کے ذریعے ایپ کے مختلف فیچرز کو استعمال کریں۔

"ہوم" ٹیب کے ذریعے نیا اور فیچر مواد تلاش کریں۔

"ریڈیو" ٹیب کے ذریعے ریڈیو کو براہِ راست سنئے۔ دائیں یا بائیں سوائپ کرکے اپنا پسندیدہ اسٹیشن سنئے۔

اسٹیشن پر کلک کرکے آپشن مینو میں اس کا شیڈول دیکھئے۔

پلےلسٹ دیکھنے کے لئے، "سی فُل لسٹ" کلک کریں۔

ایس بی ایس پوڈکاسٹس کی پوری لسٹ کے لئے "پوڈکاسٹ" پر ٹیپ کریں۔

"مائی آڈیو" پر آپ اپنے پسندیدہ پروگرام اور پوڈکاسٹ تلاش کرسکتے ہیں جن کو آپ فالو کررہے ہیں۔

 

 

Multilingual podcasts in the SBS Radio app
Discover podcasts in over 60 languages
SBS

 

اپنے پسندیدہ شو کو فالو کیجئے

اپنے پسندیدہ پروگرام کا ایک بھی لمحہ نہ جانے دیجئے۔ شو کو فالو کرنے کے لئے ، ریڈیو یا پوڈکاسٹ ٹیب پر جائے اور فالو ٹیپ کریں۔

ٹیپ کرنے کے بعد وہ " مائی آڈیو" میں نظر آنے لگیں گے۔

سیٹینگز میں آپ نوٹیفیکیشن تبدیل کرسکتے ہیں۔