ایس بی ایس کی اردو ویب سائٹ پر اگر آپ اردو پڑھنے میں دشواری محسوس کرتے ہیں لیکن اردو زبان سمجھ سکتے ہیں تو آپ ایس بی ایس کی انگریزی زبان میں موجود ویب سائٹ پر جا کر پوڈکاسٹ سن سکتے ہیں۔
ایس بی ایس اردو کی ویب سائٹ انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں دستاب ہے۔ ویب سائٹ کے کسی بھی صفحے کی بائیں جانب اوپر زبان کی تبدیلی کا آپشن موجود ہے جہاں سے آپ زبان تبدیل کر کے انگریزی زبان سلیکٹ کر سکتے ہیں۔
ایس بی ایس اردو کی تمام پوڈکاسٹ آپ کو انگریزی میں بھی ترجمے کے ساتھ ملیں گی جہاں آپ اردو زبان میں پوڈکاسٹ کو سن بھی سکتے ہیں اور اردو پڑھ نا سکنے والوں اور صرف سن کر سمجھنے والوں کے ساتھ شئر بھی کر سکتے ہیں۔
اردو کی کچھ کہانیوں کو آسٹریلیا میں موجود باقی زبانوں کے سمجھنے والوں کے لیے اور اردو کمیونٹی کی منفرد کامیابیوں اور خدمات کو انگریزی زبان کے آرٹیکلز کی صورت بھی تیار کیا جاتا ہے۔ یہ تمام کہانیاں بھی آپ کو ایس بی ایس اردو کی انگریزی ویب سائٹ پر مل سکتی ہیں۔
ایس بی ایس اردو کے فیس بک پیج پر ہم گاہے بگاہے دونوں زبانوں میں یہ کہانیاں شیئر کرتے رہتے ہیں تا کہ قارئین اور سامعین دونوں زبانوں میں انہیں پڑھ اور سن سکیں۔
مزید تفصیلات کے لیے وزٹ کیجئے:www.sbs.com/urdu
- نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- Spotify Podcast, Apple Podcasts, Google Podcast, Stitcher Podcast
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے