ابھی آنے والا ہے Wed 6:00 PM  AEST
ابھی آنے والا ہے شروع ہوگا 
Live
Urdu radio

کھیل کے میدان سے: جیمز فاکنر ادائیگی کے تنازعے پر پی ایس ایل چھوڑ گئے

Day-one of the Test players camp at the Hanif Mohammad High Performance Centre, National Stadium Karachi. Source: twitter/ Pakistan Cricket

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم بولنگ کوچ شان ٹیٹ کی پاکستان روانگی تاخیر کا شکار ہے اور پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے منسلک آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر نے پی ایس ایل کھیلنے سے معذرت کرلی ہے اور کہا ہے کہ معاہدے کے مطابق پیسوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا ہے۔ تربیتی کیمپ میں پاکستان اسکواڈ میں شامل سابق کپتان اظہر علی، فواد عالم، امام الحق ،نعمان علی، ساجد خان سعود شکیل ریزرو کھلاڑی یاسر شاہ اور محمد عباس حصہ لے رہے ہیں جبکہ پی ایس ایل میں شریک کرکٹرز کیمپ کو دوسرے مرحلے میں جوائن کریں گے ٹریننگ کیمپ کا دوسرا مرحلہ 27 فروری سے راولپنڈی میں شروع ہوگا آسٹریلیا کرکٹ ٹیم بھی 27 فروری کو خصوصی پرواز کے ذریعے راولپنڈی پہنچ جائے گی تین روز تک آئیسولیشن میں رہنے کے بعد مہمان ٹیم کی ٹریننگ شروع ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا تیاریوں کے حوالے سے کیا کہنا تھا کہ یہ خوش آئیند ہے کہ آستریلیا کی ٹیم چوبیس برس بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم بولنگ کوچ شان ٹیٹ کی پاکستان روانگی تاخیر کا شکار ہے سفری دستاویزات نامکمل ہونے کی وجہ سے وہ پاکستان ٹیم کے تربیتی کیمپ کے پہلے مرحلے میں شریک نہیں ہوں گے وہ سفری دستاویزات مکمل ہونے کے بعد راولپنڈی میں شیڈول ٹریننگ کیمپ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے ۔کوچ شان ٹیٹ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے پر بہت خوش ہوں بلا شبہ میرے لیے بہت بڑی ذمہ داری ہے پاکستان کرکٹ کی دنیا کا ایک بہت بڑا ملک ہے پاکستان کے پاس بہت شاندار فاسٹ بولرز ہیں شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف ، نسیم شاہ  حسن علی، محمد عباس اچھے بولرز ہیں یہ جو مجھے موقع ملا ہے اس کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتا۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے تیاریوں کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ میچ سیناریو میں پریکٹس کا مقصد کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری کرانا ہے نوے اوور بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کی جارہی ہے امید ہے کے اگلے دو، چار روز میں بیٹرز کو  آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری میں بھرپور مدد ملے گی۔

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز میں شامل آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کرکٹر ٹم ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل نے مجھے اپنے آپ کو ٹیسٹ کرنے اور صلاحیتیں بہتر کرنے کا موقع دیا پی ایس ایل کے بہترین فاسٹ بولنگ یونٹ سے میرے کیرئیر پر بہت فرق پڑے گا. لاہور کے کراوڈ کے سامنے کھیل کر بہت اچھا لگالاہور میں کراوڈ بہت پرجوش اور سپورٹنگ ہے پہلی بار لاہور آیا ہوں یہاں کرکٹ کو بہت انجوائے کر رہا ہوں ۔

دوسری طرف پاکستان سپر لیگ میں ایک نیا تنازعہ سامنے آیا ہے ۔پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے منسلک آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر نے  پی ایس ایل کھیلنے سے معذرت کرلی جیمز فالکنر  کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی جانب سے معاہدہ پورا نہیں کیا گیا،معاہدے کے مطابق پیسوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔ میرے ساتھ مسلسل جھوٹ بولا جا رہا ہے  اس لیے آخری دو میچ نہیں کھیل سکتا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے جیمز فالکنر کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے ۔پی سی بی کا کہنا تھا کہ جیمز فالکنر کو ان کے انگلینڈ کے آف شور اکاؤنٹ میں ستر فیصد رقم منتقل کر دی گئی ہے جو انہوں نے موصول بھی کر لی  ہے معاہدے کے مطابق بقیہ 30 فیصد ادائیگی پی ایس ایل 2022 کے اختتام کے 40 روز کے اندر کی جانی تھی، تاہم اس پر اب نظر ثانی کی جائے گی یوکے کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہونے کے باوجود جیمز فالکنر کا اصرار تھا کہ انہیں دوبارہ آسٹریلیا کے آن شور اکاؤنٹ میں تمام رقم بھیجی جائے، جس کا مطلب تھا کہ انہیں دو مرتبہ ادائیگی کی جائے ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ اپنی روانگی سے قبل جیمز فالکنر نے جان بوجھ کر ہوٹل کی پراپرٹی کو نقصان پہنچایا اور اس کے نتیجے میں انہیں ہوٹل کا نقصان پورا کرنا پڑا۔ اس کے بعد پی سی بی کو ایمیگریشن حکام سے بھی جیمز فالکنر کے رویے کی شکایات موصول ہوئیں جو وہاں گالم گلوچ کررہے تھے ادھر پی سی بی نے جیمز فالکنر کو دوبارہ پاکستان سپرلیگ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔