Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

کیا " لا لا " کا جادو بھارت کے خلاف بھی چلے گا؟

بدھ کو کولکتہ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 55 رنز سے شکست دے دی او ساتھ ہی کچھ لوگوں کا یہ کہنا بھی سچ ثابت کر دیا کہ پاکستانی بلے باز دھکہ سٹارٹ صحیح مگر یہ بیٹری ایک بار چل گئی تو اس دن کچھ بھی ہو سکتا ہے مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا " لا لا " کا جادو بھارت کی خلاف بھی چلے گا؟

Pakistan's captain Shahid Afridi celebrates after the dismissal of Bangladesh's batsman Sabbir Rahman
Pakistan's captain Shahid Afridi celebrates after the dismissal of Bangladesh's batsman Sabbir Rahman Source: Getty Images
Pakistan's Ahmed Shehzad (L) celebrates with teammate Mohammad Hafeez(R)after scoring a half-century
Pakistan's Ahmed Shehzad (L) celebrates with teammate Mohammad Hafeez(R)after scoring a half-century (50 runs) Source: Getty Images

بدھ کو کولکتہ میں کھیلے جانے والے میچ میں  پاکستان  نے  بنگلہ دیش کو 55 رنز سے شکست دے دی  

 مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے. احمد شہزاد 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو محمد حفیظ کا ساتھ دینے کپتان شاہد آفریدی آئے. شاہد آفریدی صرف ایک رنز کے فرق سے نصف سینچری بنانے میں ناکام رہے۔ انھوں نے چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 49 رنز اسکور کیے۔

Pakistan's players led by captain Shahid Afridi (3L) celebrate win over Bangladesh
Pakistan's players led by captain Shahid Afridi (3L) celebrate after World T20 cricket tournament match between Pakistan and Bangladesh.

پاکستان  نے  بنگلہ دیش کو 55 رنز سے شکست دے دی .۔کولکتہ کے  شائقین میں پاکستانی کرکٹرز بہت مقبول ہیں اسی لیے یہ شائقین اپنے ساتھ پاکستانی پرچم بھی لائے تھے اورانھوں نے اپنے جذبات کا اظہار کھل کر کیا۔ اس سے پہلے  ایشیا کپ میں پاکستان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نا کر سکا اور پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش اور بھارت کے خلاف اپنے دونوں میچ ہار گئی تھی. ٢١ مارچ  کو استرالیا میں  صبح  ایک بجے کرکٹ کی دو روایتی حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہونگے.ہار جیت کا فیصلہ تواس دن  کی کار کردگی پر ہوگا گر پاکستانی شائقین کو یہ بات تو معلوم ہی ہے کہ ٹی ٢٠ میں  ان کی ٹیم کی  رینکنگ بھارت کے مقابلے میں ٦ درجے پیچھے ہےاور بھارت کے خلاف پاکستان کا ریکارڈ  بھی قابل رشک نہیں-  مگر  شاید یہ ٹی ٢٠ مقابلے ذرا مختلف ہیں اور پاکستنی ٹیم کے لئے چلینجنگ بھی .پاکستانی بلے باز   دھکہ سٹارٹ صحیح  مگر یہ بیٹری ایک بار چل گئی  تو اس دن کچھ بھی ہو سکتا ہے

پاکستان اپنا دوسرا میچ کولکتہ ہی میں 19 مارچ کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ اس سے قبل یہ میچ دھرم شالا میں ہونا تھا تاہم انتہاپسندوں کی طرف سے میچ کی مخالفت اور دھمکیوں کے بعد پاکستان کی درخواست پر ’آئی سی سی‘ نے یہ میچ کولکتہ منتقل کر دیا تھا۔

شاہینوں  نے ٹائیگرز  سے ایشیا کپ کا   بدلہ تو  چکا دیا   مگر    اب دیکھنا  یہ ہے کہ کیا " لا لا " کا جادو بھارت کی خلاف  بھی چلے گا؟

 

 


2 min read

Published

Updated

By Rehan Alavi

Source: SBS Urdu


Share this with family and friends


Follow SBS Urdu

Download our apps

Listen to our podcasts

Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS

Urdu News

Watch now