آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے وزیرِ ٹرانسپورٹ انڈریو کانسٹنس نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ سڑکوں پر اموات کا سلسلہ جاری ہے اور آنے والے لانگ ویک اینڈ پر بھی لوگ اپنی جان گنوائیں گے۔
"آج ہماری کمیونٹی میں کئی افراد سڑکوں پر چلتے ہیں۔ کوئی کام پر جا رہا ہے تو کوئی اسکول، جن میں سے کوئی ہفتے کے آخر میں مرجائے گا۔ ان کی زندگیاں ختم ہوجائیں گی۔
یہ سڑکوں پر ہونے والے حادثات کی تلخ حقیقت ہے۔"
وزیرِ ٹرانسپورٹ نیو ساؤتھ ویلز میں حال ہی میں دو لوگوں کے ٹریفک حادثات میں مرنے کے بعد گفتگو کررہے تھے۔

وزیرِ ٹرانسپورٹ نیوساؤتھ ویلز انڈریو Source: AAP
بدھ کو ایک گاڑی حادثے میں پینتالیس سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک دوسرا شخص ٹرک حادثے میں ہلاک ہوگیا تھا۔
ٹرانسپورٹ کے وزیر نے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ لونگ ویکینڈ پر گاڑی چلاتے وقت زیادہ احتیاط سے کام لیں۔
ںیو ساؤتھ ویلز میں ڈبل ڈی میرٹ پوائنٹس کا اطلاق سات سے دس جون تک ہوگا۔
شئیر
