آسٹریلیا کی ہوٹل کی صنعت میں غیر ملکی ورکرز کے استحصال کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک فیصلہ کن اقدام میں آسٹریلین بارڈر فورس (ABF) نے پورے نیو ساؤتھ ویلز میں ایک جامع مہم شروع کی ہے۔ ویزا کی شرائط، سپانسر کی ذمہ داریوں اور تنخواہ کی برابری کی تعمیل کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ABF اسپانسر مانیٹرنگ یونٹ نے ورکرز کی حفاظت کے لیے کریک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔
وولونگونگ، نیو کیسل، نیلسن بے، شوال بے، شیل ہاربر، کوفس ہاربر، اور کینبرا سمیت کلیدی علاقوں میں مجموعی طور پر 45 سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے، ABF کی ٹیمز نے استحصال کے خلاف چھاپے مارنے شروع کیے ہیں۔

Border Force Source: AAP
سپرنٹنڈنٹ بریٹ ٹوٹن نے اس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، "سپانسرڈ ورکرز ملک بھر میں اہم آسامیوں کو پُر کرنے میں اپنی مہارت، قابلیت اور تجربے کے ساتھ، آسٹریلین معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔"
ٹوٹن نے غیر ملکی ورکرز کے استحصال کو روکنے کے لیے ABF کے غیر متزلزل عزم پر زور دیا، چاہے وہ میٹروپولیٹن یا ریجنل علاقوں میں مقیم ہوں۔ انہوں نے تمام ملازمین کے ساتھ منصفانہ سلوک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، "تمام ملازمین، خواہ وہ آسٹریلین شہری ہوں یا سپانسرڈ ورکر، ان کو مناسب اجرت اور مناسب کام کے حالات ملنا چاہیں۔"
سپانسرڈ ورکرز ملک بھر میں اہم آسامیوں کو پُر کرنے میں اپنی مہارت، قابلیت اور تجربے کے ساتھ، آسٹریلین معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ بریٹ ٹوٹن
استحصال کرنے والے مالکوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں مالی جرمانے، سپانسر شپ کی منسوخی، اور مستقبل کی سپانسر کی درخواستوں پر پابندی شامل ہیں۔ ABF ان اقدامات کو نافذ کرنے اور استحصال کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
سپرنٹنڈنٹ بریٹ ٹوٹن نے کہا، "غیر ملکی کارکنوں کے استحصال کی روک تھام میٹروپولیٹن یا علاقائی مقام سے قطع نظر، ABF کے لیے ایک اعلی ترجیح ہے۔"

ویزا فراڈ، غیر قانونی کام، اور کمزور افراد کے استحصال کا مقابلہ کرنے کے لیے ABF کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ سپرنٹنڈنٹ بریٹ ٹوٹن نے عوام کو آسٹریلیا کی افرادی قوت کی سالمیت کے تحفظ میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا، "اگر آپ کسی فرد، کاروبار، یا کاروبار مالک کے بارے میں جانتے ہیں جو ویزا فراڈ، غیر قانونی کام، یا کمزور افراد کا استحصال کر رہا ہو، تو بارڈر واچ سے رابطہ کریں۔"