کیوایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کی نئی رینکنگ (درجہ) میں آسٹریلیا کے سات یونیورسٹیاں شامل ہیں۔
ای این یو ( آسٹریلیلین نیشنل یونیورسٹی) ۔ 29th
یونیورسٹی آف میلبورن ۔ 38th
یونیورسٹی آف سڈنی ۔42nd
یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز ۔43rd
یونیورسٹی آف کوئینزلینڈ ۔47th
مونیش یونیورسٹی ۔58th
یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا ۔86th

(AAP Image/UNSW) Source: UNSW
کیو ایس رینکنگ کیسے کی جاتی ہے؟
ایک ہزار یونیورسٹیاں جو رینکنگ کا حصہ ہوتی ہیں انھیں مختلف امور پر جانچا جاتا ہے۔
ریسرچ پرفارمنس، ایکیڈیمک معیار، گریجوئیٹ کو نوکری کا حصول اور طلبا کے مقابلے میں ادارہ کا عملہ کتنا ہے، یہ سب یونیورسٹی کی درجہ بندی میں شامل ہوتے ہیں۔
بین القوامی سطح پر ایم آئی ٹی ( میسیچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی) پچھلے آٹھ سال سے کیوایس رینکنگ میں اوّل نمبر پر ہے۔
دوسری جانب نئی رینکنگ میں اسٹینورڈ دوسرے اور آکسورڈ تیسرے نمبر پر ہے۔
نئے اعداد و شمار کے مطابق آسٹریلین تعلیمی اداروں نے تعلیم اور استادوں کے معیار پر تو اچھے نمبر حاصل کئے لیکن ادارے میں عملے کے مقابلے میں طلبا کی تعداد پر کم نمبرملے۔

Photo: Imageinechina Source: Imaginechina