ایس بی ایس وائیس لینڈ جو کہ اس وقت چینل اکتیس اور بیتس پر دستیاب ہے، سترہ جون کے بعد صرف اکتیس چینل پر ہی دستیاب ہوگا۔
ایس بی ایس وائیس لینڈ کے پروگرام اب ایس بی ایس آن ڈیمانڈ پر دستیاب ہونگیں۔
یہ تیبدیلی ایس بی ایس کے نئے چینل ایس بی ایس ورلڈ موویز کے لئے کی گئی ہے۔
پہلی جولائی 2019 سے ایس بی ایس ورلڈ موویز پورے آسٹریلیا میں فری۔ٹو۔ائیر دستیاب ہوگا جبکہ چینل بتیس پر اسے ایچ ڈی ٹیکنالوجی میں بھی دیکھا جاسکے گا۔
ایس بی ایس ورلڈ موویز کیا ہے؟
ایس بی ایس ایک مفت چینل ہے جس پر چوبیس گھنٹے دنیا بھر کے سنیما کی فلمیں دکھای جائیں گی۔
وہ فلمیں جو دینا کے مختلف رنگوں اظہار کرتی ہیں اور دیگر ثقافتوں کی عکاسی کرتی ہیں، ایس بی ایس ورلڈ موویز کی پروگرامنگ کا حصہ ہونگی۔
نصف سے زائد فلمیں انگریزی کے علاوہ دوسری زبانوں میں ہوں گی۔
ایس بی ایس وائیس لینڈ چینل میں کیسی تبدیلی لائی جارہی ہے؟
ایس بی ایس وائیس لینڈ ابھی تک چینل اکتیس پر اسٹینڈرڈ ڈیفینیشن اور بتیس پر ہائی ڈیفینیشن پر دیکھا جاتا ہے۔ سترہ مئی کے بعد چینل بتیس پر اس کی نشریات ختم کردی جائے گی جبکہ چینل اکتیس چلتا رہے گا۔ اس کے علاوہ ایس بی ایس وائیس لینڈ کے پروگرام ایس بی ایس ڈیمانڈ پر موجود رہیں گے۔
اگر أپ کا ٹی وی ایچ ڈی ۔ ایم پی ای جی فور ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کرتا تو آپ ایس بی ایس وائیس لینڈ کی پروگرامنگ ایس بی ایس آن ڈیمانڈ پر ملاحضہ کرسکتے ہیں۔
پیر یکم جولائی سے ، چینل بتیس ایس بی ایس ورلڈ موویز بن جائے گا۔
کیا ایس بی ایس کوئی چینل ختم کر رہا ہے؟
جی نہیں، ایس بی ایس کوئی چینل بند نہیں کر رہا۔
کیا ایس بی ایس وائیس لینڈ کی پروگرامنگ میں تبدیلی لائی جارہی ہے؟
نہیں۔ ایس بیس ایس وائیس لینڈ کی پروگرامنگ میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جارہی۔ اس کے اپنے شیڈول کے مطابق پروگرام چلیں گے۔ اس کے علاوہ سارے عالمی بلیٹن کی نشریات بدستور جاری رہے گی۔
کیا ایس بی ایس وائیس لینڈ اور ایس بی ایس ورلڈ موویز فوکس ٹیل پر دستیاب ہوں گے؟
ایس بی ایس اور فوکس ٹیل کی اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے۔
ایس بی ایس کس طرح سے ورلڈ موویز کو ایچ ڈی میں پیش کرے گا جبکہ اس کا چینل ایس ڈی میں ہے؟
موجودہ چینل ایم پی ای جی ٹو ٹیکنالوجی کے ذریعے نشر کیا جاتا ہے جبکہ نئے چینل کو ایم پی ای جی فور ٹیکنالوجی کے ذریعے نشر کیا جائے گا۔
کیا مجھے ایس بی ایس ورلڈ موویز کا دیکھنے کے لئے اپنا ٹی وی دوبارہ سے ٹیون کرنا پڑے گا؟
کچھ لوگوں کو ایس بی ایس ورلڈ موویز دیکھنے کے لئے دوبارہ سے اپنا ٹی وی چینل ٹیون کرنا پڑے گا جبکہ کچھ ٹی وی چینل خود بخود چینل کو بنا کر کسی تبدیلی کے نشر کرنا شروع کردیں گے۔
ایس بی ایس ورلڈ موویز تک رسائی کیسے حاصل کی جائے؟
اگر آپ کو اپنا ٹی وی پھر سے ٹیون کرنے کی ضررورت ہے تو مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں. ان بنیادی ہدایات کا تعلق کسی مخصوص سیٹ، ماڈل یا برانڈ سے نہیں ہے. کچھ تفصیلات آپکے ٹی وی کے لحاظ سے مختلف ہوسکتی ہیں
اگر آپ کو اپنا ٹی وی پھر سے ٹیون کرنے کی ضررورت ہے تو مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں. ان بنیادی ہدایات کا تعلق کسی مخصوص سیٹ، ماڈل یا برانڈ سے نہیں ہے. کچھ تفصیلات آپکے ٹی وی کے لحاظ سے مختلف ہوسکتی ہیں
اپنے ٹی وی پر کنٹرول پینل دیکھنے کے لئے اپنے ریموٹ کنٹرول پر ہوم یا مینو کا بٹن دبائیے۔
کو تلاش کریں۔ “digital audio tuning” یا “digital channel search”
کا انتخاب کریں. ٹی وی پھر سے ٹیون ہونے میں بس کچھ ہے منٹ لگیں گے “start” یا “search”۔
پریشانی کی صورت میں اپنے ٹی وی کے یوزر مینوئل کی مدد لیں یا ٹی وی بنانے والی کمپنی سے رابطہ کریں۔
پر کال کرسکتے ہیں 1800 500 727 کو بزنس اوقات میں SBS اگر آپ کو مزید مدد کی ضررورت ہے تو آپ
شئیر
