پاکستان میں چند دنوں کی سیاحت کے لئے آئے ہوئے الیکس یاشینکو حادثے میں زخمی ہوگئے۔
الیکس کی ٹانگوں میں شدید چوٹیں آئی ہیں اور ڈاکٹروں نے انھیں فوری طور پر آسٹریلیا منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
پاکستان سے آسٹریلیا لانے کے لئے ائیر ایمولینس کا خرچہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ ڈالر ہے جو انشورنس سے بھی پورا نہیں ہورہا۔
الیکس کے دوستوں نے ہنگامی بنیادوں پر انٹرنیٹ پر ایک فنڈ قائم کیا اور چوبیس گھنٹوں میں ہی اتنے پیسے اکھٹے ہوگئے ہیں کہ وہ باآسانی وطن واپس آسکیں گے۔
الیکس کے گھر والوں نے کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ اتنے مشکل وقت میں اتنے پیسے جمع ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ الیکس سے کتنا محبت کرتے ہیں۔

Facebook.com/alexgofundeme Source: Facebook.com/alexgofundeme
ہمیں یقین نہیں آرہا کہ اتنی جلدی الیکس کے لیئے پیسے اکھٹے ہوگئے۔ اتنے مسائل کہ باوجود ہم خوش ہیں کہ الیکس جلد گھر واپس لوٹ آئے گا۔
الیکس کے ساتھ پیراگلایئڈنگ کرنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں پاکستانیوں نے بہت ساتھ دیا۔
"پاکستانی ڈاکٹروں اور دیگر افراد نے ہماری بے حد مدد کی۔"
وہ اپنا فرض سمجھتے ہیں کہ ہم ان کے مہمان ہیں تو ان کی مدد کرنا ضروری ہے۔
الیکس شینکو کو اسلام آباد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ وہ جمعے کے روز آسٹریلیا واپس آئیں گے۔

Facebook.com/alexgofundeme Source: Facebook.com/alexgofundeme