وفاقی حکومت شہریت کے اصلاحاتی عمل میں ممکنہ طور پرآئیلز ٹیسٹ کی جگہ اب پرائمری اسکول کی سطح پر بولے جانی والی انگریزی کا ٹیسٹ لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
شہریت کے وزیر ایلن ٹج کا کہنا ہے کہ حکومت ابھی انگریزی ٹیسٹ اور پرمینٹ ریزیڈنٹ کے انتظار کی مدت کے سلسلے میں مشاورت کر رہی ہے اور آئیلز ٹیسٹ کی جگہ عام بول چال میں استعمال ہونے والی انگریزی کا ٹیسٹ لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
حال ہی میں ٹرن بل حکومت نے شہریت میں اصلاحات کا بل متعارف کرایا تھا جو لیبر اور گرینز پارٹی کی مخالفت کے باعث سینیٹ میں شکست کھا گیا تھا۔

شہریت کے وزیر ایلن ٹج Source: AAP
بل میں مائیگرنٹس کو آئیلز ٹیسٹ دینا تھا اور کم سے کم چھے لیول بینڈ حاصل کرنا تھا جو بعد میں پانچ کردیا گیا۔
ایس بی ایس سے گفتگو میں ایلن ٹج کا کہنا تھا کہ وہ شاید پرائمری اسکول لیول پر بولے جانے والی انگریزی کا ٹیسٹ متعارف کرائیں۔
"ابھی ہم نے کوئی مخصوص فارمولہ نہیں اپنایا ہے پر ہم یہ چاہتے ہیں کہ جو لوگ آسٹریلوی شہری بنیں انہیں کم سے کم اس لیول تک کی انگریزی بولنی آتی ہو۔"