SKIP TO MAIN CONTENT

آسٹریلیا کے جارج بیلی اور بین کٹنگ سمیت چودہ بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی

پاکستان میں نو سال سے ویران کرکٹ کےمیدانوں کو آباد کرنے کےلئے دنیا کےمخلتف ممالک کےکھلاڑیوں کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ہمارے نمائندے زیشان احمد کی تحریر

Pakistani spectators cheer
Pakistani spectators cheerat The Gaddafi Cricket Stadium Source: Getty Images

4 دورانیہ

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

By SBS Urdu

ذریعہ: SBS


Skip to article content

پاکستان میں نو سال سے ویران کرکٹ کےمیدانوں کو آباد کرنے کےلئے دنیا کےمخلتف ممالک کےکھلاڑیوں کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو اگلےماہ تین ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کےلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔۔۔ ورلڈالیون میں جنوبی افریقا کے پانچ ، آسٹریلیا کے تین ، ویسٹ انڈیزکے دو ، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔۔۔۔۔ ورلڈالیون میں آسٹریلیا کی نمائندگی سابق کپتان جارج بیلی ، وکٹ کیپر ٹِم پین اور آل راؤنڈر بین کٹنگ کریں گے۔۔۔۔  

انیس برس بعد یہ پہلا موقع ہوگا جبکہ آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان کےمیدانوں پر کھیلیں گے۔۔۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے آخری بار انیس سو اٹھانوے میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں مہمان ٹیم اسٹیوا وا کی قیادت میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا جبکہ تینٹیسٹ میچوں کی سیریز مارک ٹیلر کی کپتانی میں ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔۔۔۔۔ اس سیریز کےبعد انیس سالوں تک سیکیورٹی کےباعث آسٹریلوی ٹیم نےپاکستان جانے سے انکار کیا اور اس دوران پانچ سیریز نیوٹرل وینیوز پر کھیلیں۔۔۔ دوہزار نو میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشتگردی کےحملے کےنتیجے میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے پاکستان پر مکمل بند ہوگئے۔

دو ہزار پندرہ میں زمباوے کی ٹیم نے دورہ پاکستان کیا مگر وہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا وہ کام نا کر سکا جو اس دورے س متوقع تھے تاہم بین الاقوامی کرکٹ کے بند دروازوں کو کھولنے کےلئے آئی سی سی کی مدد سے ورلڈالیون پاکستان کا دورہ کررہی ہے ۔۔۔ اور اس میں دیگر ممالک کی ساتھ آسٹریلوی کھلاڑی بھی اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔۔۔۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نےبھی ورلڈالیون کےدورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔۔۔

ورلڈالیون میں جنوبی افریقا کے پانچ ، آسٹریلیا کے تین ، ویسٹ انڈیزکے دو ، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ پاکستان میں کرکٹ واپس آرہیہے۔۔۔ اور اسکا آغاز پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن سے ہوا ۔۔ امید کی جاسکتی ہے کہ اب سری لنکا کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔۔۔۔ ڈین جونز رواں سال لاہور میں ہونےوالے پی ایس ایل فائنل کےلئے پاکستان آئے تھے اور کمنٹری ٹیم کا حصہ تھے۔ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کےلئے گزشتہ سال آسٹریلیا کی آرمی ٹیم نے بھی دورہ کیا تھا اور پاک فوج کی ٹیم کےساتھ سیریز کھیلی تھی۔۔۔۔

ورلڈالیون میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کے علاوہ جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی ، ہاشم آملہ ، مورنے مورکل ، ڈیوڈ ملر ، عمران طاہر ، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی ، سییمیول بدری ، نیوزی لینڈ کے گرانٹ ایلیٹ ، انگلینڈ کے پال کالنگ ووڈ ، سری لنکا کے تشارا پریرا اور بنگلہ دیش کے تمیم اقبال شامل ہیں۔۔۔۔ جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کو ورلڈالیون کی قیادت سونپی گئی ہے۔۔۔ ورلڈالیون میں شامل کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان کےلئے بھاری معاوضے ادا کیے جائیں گے۔۔۔ ورلڈکرکٹ کےسپراسٹار کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیم کا ستمبر کےدوسرے ہفتے میں دبئی میں دوروزہ پریکٹس کیمپ لگے گا جسکےبعد ورلڈالیون پاکستان پہنچے گی۔ ورلڈالیون کا مقابلہ کرنے کےلئے پاکستان کے سولہ رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔۔۔ جسکی قیادت میں سرفرازاحمد کریں گے۔۔۔ پاکستان کی ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان، احمدشہزاد، بابراعظم،شعیب ملک، عمرامین، عمادوسیم، شاداب خان، محمدنواز، فہیم اشرف، حسن علی، عامریامین، محمدعامر ، رومان رئیس ، عثمان شنواری اور سہیل خان شامل ہیں۔ پاکستان اور ورلڈالیون کےدرمیان سیریز کو آزادی کپ کا نام دیا گیا جسکے میچز بارہ ، تیرہ اور پندرہ ستمبر کو کھیلے جائیںگے۔۔۔ تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلےجائیں گے۔۔۔ 


Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now