وفاقی وزیرِ امیگریشن اور ملٹی کلچرل افئیرز ڈیوڈ کولمین نے گلوبل ٹیلنٹ ۔ انڈیپینڈینٹ پروگرام کا افتتاح کیا ہے جو حکومت کے مطابق آسٹریلیا کی امیگریشن کے لئے ایک اہم اقدام ہے۔
"اس گلوبل ویزا پروگرام کے ذریعے ہم دنیا کے بہترین اِسکلڈ مائی گرنٹس کو ڈھونڈ رہے ہیں۔"
ہم دنیا میں آسٹریلیا کا ایک بین القوامی معیار بنانا چاہتے ہیں۔ مقامی کاروبار کو بہترین ٹیلنٹ فراہم کرکے ہم آسٹریلیا کی صنعتوں کو بہتر بنائیں گے۔
نئے پروگرام کے تحت آسٹریلیا کی سکونت حاصل کرنے کا ارادہ رکھنے والے افراد کو ایک تیز حکمتِ عملی کے ذریعے ویزا کی سہولت مہیا کی جائے گی۔
گلوبل ٹیلنٹ ویزا کی درخواست دینے کے لئے مندرجہ ذیل ضروری ہیں۔
- $149,000 سے زائد کی ممکنہ سالانہ کمائی
- ان سات شعبوں میں سے کسی ایک سے تعلق
- سات شعبے: ایگ ٹیک، فِن ٹیک، میڈ ٹیک، سائبر سیکورٹی، اینرجی اور مائننگ (کان کنی)، اسپیس اور ایڈوانسڈمینوفیکچرنگ،قونٹم انفارمیشن، ایڈوانسڈ ڈیجیٹل، ڈیٹا سائنس اور آئی سی ٹی۔
نئے ویزا پروگرام کے تحت ڈیپارٹمنٹ آف ہوم افئیرز نے برلن، واشنٹن، سنگاپور، سینتیاگو اور دیگر شہروں میں اپنے نمائندے تعائینات کردیئے ہیں جو بہتر "ٹیلنٹ" کی کھوج لگائیں گے۔
پروگرام کے پہلے سال پانچ ہزار آسامیاں فراہم کی جائیں گی۔
اس آرٹیکل کا مقصد صرف عام معلومات فراہم کرنا ہے۔ ویزا کے حصول اور اس سے منسلک کسی بھی قسم کے مشورے کے لئے ریجسٹرڈ مائگریشن ایجنٹ سے رابطہ کریں