آسٹریلیا میں وفاقی انتخابات اٹھّارہ مئی کو متوقع ہیں جن میں ایک کروڑ ستاون لاکھ ووٹر اپنی حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔
ملک میں سب سے زیادہ ووٹرز کی تعداد ریاست نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریہ میں ہے.
اردو بولنے والے ووٹرز کی سب سے زیادہ تعداد ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں مقیم ہے۔ اے ای سی کے مطابق ان افراد کی تعداد 29,336 ہے۔
دوسرے نمبر پر ریاست وکٹوریہ میں اردو بولنے والے ووٹر مقیم ہیں جن کی تعداد 22,567 ہے۔
سب سے زیادہ اردو بولنے والے ووٹر نیوساؤتھ ویلز کے الیکٹوریٹ بلیکس لینڈ میں رہائش پزیر ہیں اور ان کی تعداد 4,867 ہے۔
پورے آسٹریلیا میں ایک سو اکیاون الیکٹوریٹ ہیں جہاں اردو بولنے والے ووٹر رہائش پزیر ہیں۔
ایس بی ایس کے انٹرایکٹو نقشے کے ذریعے جانئے کہ آسٹریلیا کے کون سے الیکٹوریٹ میں کتنے ووٹراردو زبان زبان بولتے ہیں۔
یہ اعداد دو ہزار سولہ کی مردم شماری پر مبنی ہیں۔
آسٹریلیا میں اردو بولنے والوں کی بڑی تعداد کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ ملک میں اردو بولنے دیگر افراد کا تعلق بھارت، فی جی، برطانیہ اور نیوزی لینڈ سے ہے۔
شئیر
