ایس بی ایس کے جانب سے کرائے گئے ایسینشئیل میڈیا پول میں عوام سے آسٹریلیا میں مائگریشن سے متعلق سوالات کے ذریعے مائگریشن کی ملک کے لئے اہمیت، اس کے فوائد اور مسائل کے بارے میں پوچھا گیا۔
پول چوبیس اپریل سے انتیس اپریل کے درمیان کیا گیا جس میں ایک ہزار دس افراد نے حصہ لیا۔
نئے پول کے مطابق اکیاون فیصد افراد کا کہنا ہے کہ ملک کے لئے مائگریشن عمومی طور پر مثبت ہے جبکہ پینتیس فیصد افراد کا کہنا ہے کہ مایگریشن ملک کے لئے عمومی طور پر منفی ہے۔
لوگوں نے مائگریشن کی حمایت کی سب سے بڑی وجہ ملک کے لئے معاشی بہتری کو قرار دیا جبکہ اس کی مخالفت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ نئے مائگرنٹس عوام میں گھل مل نہیں پاتے۔
لبرل پارٹی کے سینیٹر جم مولان کا کہنا ہے کہ ووٹرز کو ووٹنگ کی مایگریشن سےمتعلق ہدایات کو نظر انداز کردینا چاہیئے۔

Source: Shutterstock
حکومتی اتحاد نے وفاقی الیکشن کی پوری مہم کے دوران امیگریشن کے وجہ سے سڈنی اور میلبورن میں "عوامی ہجوم" کو ایک بڑا مسئلہ بتایا ہے۔
لیکن پول میں اس بات کو کوئی خاص اہمیت نہیں دی گئی۔
صرف تیرہ فیصد افراد نے "عوامی ہجوم" کی وجہ سے مائگریشن کی مخالفت کی ہے۔

Source: AAP
مکمل سروے ۔ سوالات اور جوابات
سوال ۔ آپ کے خیال میں مایگریشن آسٹریلیا کے لئے مثبت ہے یا منفی؟
۔ عمومی طور پر مثبت ۔ %51
۔ عمومی طور پر منفی ۔ %35
۔ پتہ نہیں ۔ %14
سوال۔ آپ کے خیال میں آسٹریلیا کو مایگریشن کے ذریعے سب سے زیادہ کیا فائدہ ہوتا ہے؟
۔ معاشی ترقی ۔ %43
۔ ثقافتی تنوع ۔ %31
۔ ورک فورس میں اضافہ . %11
۔ عالمی مسئال کے حل میں مدد . %9
۔ بڑھتی عمر کے عوام کے مسئلے میں مدد . %5
سوال۔ آپ کے خیال میں آسٹریلیا کو مایگریشن کی وجہ سے سب سے بڑ۱ مسئلہ کیا ہے؟
۔ نئے مایگرنٹس عوام میں عام طور پر گھل مل نہیں پاتے . %37
۔ آسٹریلوی عوام کو کام ڈھونڈنے میں مشکلات پیش آتی ہیں . %22
۔ آسٹریلیا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے . %19
۔ ملک میں "عوامی ہجوم" میں اضافہ ہورہا ہے . %8